Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ लोगों, जो ईमान लाए हो! अल्लाह का डर रखो और उस के रसूल पर ईमान लाओ। वह तुम्हें अपनी दयालुता का दोहरा हिस्सा प्रदान करेगा और तुम्हारे लिए एक प्रकाश कर देगा, जिस में तुम चलोगे और तुम्हें क्षमा कर देगा। अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے ایمان والو!اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہواوراس کے رسول پر ایمان لاؤوہ تمہیں اپنی رحمت میں سے دوگناحصہ عطافرمائے گااورتمہیں ایسی روشنی عطا کرے گا جس کو لے کرتم چلوگے اوروہ تمہیں بخش دے گااوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے

By Amin Ahsan Islahi

اے وہ لوگو جو ایمان لائے! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، وہ تم کو اپنی رحمت میں سے دو حصے دے گا اور تمہارے لئے روشنی بنائے گا جس کو لے کر تم چلو گے اور تمہاری مغفرت فرمائے گا اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو اور اس کے رسول ( ع ) پر ( کماحقہٗ ) ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دو حصے عطا فر مائے گا اور تمہیں وہ نور عطا کرے گا کہ جس کی روشنی میں تم چلوگے اور ( تمہارے قصور ) تمہیں بخش دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول ( محمد صلی علیہ و سلم ) پر ایمان لاؤ 55 ، اللہ تمھیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ عطا فرما ئے گا اور تمھیں وہ نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے56 ، اور تمہارے قصور معاف کر دے 57 گا ، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو اور اس کے رسول ( ﷺ ) پرایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دو حصے عطا فرمائے گا اور تمہارے لیے ایسا نور ( ایمان ) مقدر فرمادے گا جس کے ذریعے تم چلوگے اور تمہاری مغفرت فرمائے گا اور اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے رحم والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو ، اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دو حصے عطا فرمائے ، ( ٢٦ ) اور تمہارے لیے وہ نور پیدا کرے جس کے ذریعے تم چل سکو ، ( ٢٧ ) اور تمہاری بخشش فرمادے ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!االلہ سے ڈرتے رہواوراس کے رسول پر ایمان لائواللہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنااجرعطاکرے گا اور ایسا نور بخشے گاجس کی روشنی میں تم چلوگے اور تمہیں معاف کردے گااوراللہ بخشنے والارحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! ( ف۹٤ ) اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول ( ف۹۵ ) پر ایمان لاؤ وہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا ( ف۹٦ ) اور تمہارے لیے نور کردے گا ( ف۹۷ ) جس میں چلو اور تمہیں بخش دے گا ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اللہ کا تقوٰی اختیار کرو اور اُس کے رسولِ ( مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لے آؤ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دو حصّے عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے نور پیدا فرما دے گا جس میں تم ( دنیا اور آخرت میں ) چلا کرو گے اور تمہاری مغفرت فرما دے گا ، اور اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے