और आपके रब की बात पूरी सच्ची है और इंसाफ़ की, कोई बदलने वाला नहीं उसकी बात को और वह सुनने वाला, जानने वाला है।
اور آپ کے رب کی بات سچائی اور انصاف میں مکمل ہے،کوئی اُس کی باتیں بدلنے والا نہیں ہے اوروہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔
اور تمہارے رب کی بات پوری ہوئی ، ٹھیک ٹھیک اور عدل کے ساتھ اور کوئی نہیں جو اس کی باتوں کو بدل سکے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
اور آپ کے پروردگار کی بات صدق و سچائی اور عدل و انصاف کے لحاظ سے مکمل ہے اور اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔
تمہارے رب کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے ، کوئی اس کے فرامین کو تبدیل کرنے والا نہیں ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔
اور آپ کے رب کی بات سچائی اورعدل کے اعتبار سے پوری ہوگئی اور اس کے کلمات کو کوئی بدل نہیں سکتا اور وہ سننے والے ، جاننے والے ہیں ۔
اور تمہارے رب کا کلام سچائی اور انصاف میں کامل ہے ۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ۔ وہ ہر بات سننے والا ، ہر بات جاننے والا ہے ۔
اور آپ کے رب کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے اس کے کلام کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں اور ( وہ ) سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
اور پوری ہے تیرے رب کی بات سچ اور انصاف میں اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں ( ف۲۳۳ ) اور وہی ہے سنتا جانتا ،
اور آپ کے رب کی بات سچائی اور عدل کی رُو سے پوری ہو چکی ، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ، اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے