और इसी तरह हमने यह किताब उतारी है एक बरकत वाली किताब पस उस पर चलो और अल्लाह से डरो; ताकि तुम पर रहम किया जाए।
اور یہ ایک بابرکت کتاب جس کوہم ہی نے نازل کیاہے چنانچہ تم اس کی پیروی کرواوراﷲ تعالیٰ سے ڈر جاؤتاکہ تم پررحمت کی جائے۔
اور یہ کتاب جو ہم نے اتاری ہے ، سراپا خیر وبرکت ہے ۔ تو اس کی پیروی کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔
اور یہ ( قرآن ) بڑی بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے پس تم اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو ۔ شاید کہ تم پر رحم کیا جائے ۔
اور اسی طرح یہ کتاب ہم نے نازل کی ہے ، ایک برکت والی کتاب ۔ پس تم اس کی پیروی کرو اور تقویٰ کی روش اختیار کرو ، بعید نہیں کہ تم پر رحم کیا جائے ۔
اور یہ مبارک کتاب ( قرآن ) ہے جسے ہم نے نازل کیا سو اسی کی پیروی کرو اور ( اﷲتعالیٰ سے ) ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو ۔
اور ( اسی طرح ) یہ برکت والی کتاب ہے جو ہم نے نازل کی ہے ۔ لہذا اس کی پیروی کرو ، اور تقوی اختیار کرو ، تاکہ تم پر رحمت ہو
اور یہ کتاب ( قرآن ) جوہم نے نازل کی ہے بڑی بابرکت ہے لہٰذا اس کی پیروی کرواوراللہ سے ڈرتے رہوشا یدکہ تم پر رحم کیا جائے
اور یہ برکت والی کتاب ( ف۳۲۵ ) ہم نے اتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو ، ( ۱۵٦ ) کبھی کہو کہ کتاب تو ہم سے پہلے دو گروہوں پر اتری تھی ( ف۳۲٦ ) اور ہمیں ان کے پڑھنے پڑھانے کی کچھ خبر نہ تھی ( ف۳۲۷ )
اور یہ ( قرآن ) برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے سو ( اب ) تم اس کی پیروی کیا کرو اور ( اﷲ سے ) ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے