Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या ये लोग इसके मुंतज़िर हैं कि उनके पास फ़रिश्ते आएं या आपका रब आए या आपके रब की निशानियों में से कोई निशानी ज़ाहिर हो? जिस दिन आपके रब की निशानियों में से कोई निशानी आ पहुँचेगी तो किसी शख़्स को उसका ईमान लाना नफ़ा न देगा जो पहले ईमान न ला चुका हो या अपने ईमान में कुछ नेकी न की हो, कह दीजिए कि तुम भी इन्तिज़ार करो हम भी इन्तिज़ार कर रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ انتظارنہیں کررہے ہیں مگریہ کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یاآپ کارب آجائے یاآپ کے رب کی بعض نشانیاںآجائیں، جس دن آپ کے رب کی بعض نشانیاں آجائیں گی،کسی ایسے شخص کاایمان اسے فائدہ نہ دے گاجوپہلے ہی سے ایمان نہ رکھتاتھایااس نے اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی تھی آپ کہہ دیں: ’’تم بھی انتظارکروبلاشبہ ہم بھی انتظارکرنے والے ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

وہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرا رب آئے یا تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہو ۔ جس دن تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہوگی تو کسی ایسے کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا ، جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے اپنے ایمان میں نیکی نہ کمائی ہو ۔ کہہ دو: تم انتظار کرو ، ہم بھی منتظر ہی ہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اب صرف اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں؟ یا تمہارا پروردگار بذات خود آجائے یا تمہارے پروردگار کی بعض خاص نشانیاں آجائیں ۔ یہ تب ( ایمان لائیں گے ) ۔ تو پھر ( یاد رکھو ) جس دن تمہارے پروردگار کی بعض مخصوص نشانیاں آجائیں گی تو اس دن ایسے شخص کو ایمان لانا کوئی فائدہ نہیں دے گا جو پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اور اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہوگی ۔ ان سے کہو کہ تم بھی انتظار کرو ۔ ہم بھی انتظار کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

کیا اب لوگ اس کے منتظر ہیں کہ ان کے سامنے فرشتے آ کھڑے ہوں ، یا تمہارا رب خود آجائے ، یا تمہارے رب کی بعض صریح نشانیاں نمودار ہو جائیں؟ جس روز تمہارے رب کی بعض مخصوص نشانیاں نمودار ہو جائیں139 گی پھر کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہو ۔ 140 اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہہ دو کہ اچھا ، تم انتظار کرو ، ہم بھی انتظار کرتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

یہ لوگ ( گویا ) اپنے پاس فرشتوں کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں یا آپ کے رب کی آمد کا یا آپ کے رب کی کسی نشانی کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں جس دن آپ کے رب کی کوئی نشانی آئے گی اس وقت کسی ( ایسے ) شخص کا ایمان کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا جو پہلے سے ایمان نہ لا چکا تھا یا اس نے اپنے ایمان کے ساتھ کوئی نیکی نہیں کی تھی ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی انتظار کر رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ ( ایمان لانے کے لیے ) اس کے سوا کس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں ، یا تمہارا پروردگار خود آئے ، یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آجائیں؟ ( حالانکہ ) جس دن تمہارے پروردگار کی کوئی نشانی آگئی ، اس دن کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے لیے کار آمد نہیں ہوگا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو ، یا جس نے اپنے ایمان کے ساتھ کسی نیک عمل کی کمائی نہ کی ہو ۔ ( ٨٤ ) ( لہذا ان لوگوں سے ) کہہ دو کہ : اچھا ، انتظار کرو ، ہم بھی انتظار کر رہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

کیا یہ لوگ اس بات کا انتظارکررہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود آپ کا رب آئے یا اس کی کوئی نشانی ( معجزہ ) آئے؟ جس دن کوئی ایسامعجزہ آگیاتواس وقت کسی کا ایمان لانااسے کچھ فائدہ نہ دے گاجواس سے بیشترایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان کی حالت میں نیکی کے کام نہ کئے ہوں کہہ دیجئے:تم بھی انتظارکرو ، ہم بھی انتظار کرتے ہیں

By Kanzul Eman

کاہے کے انتظار میں ہیں ( ف۳۳۰ ) مگر یہ کہ آئیں ان کے پاس فرشتے ( ف۳۳۱ ) یا تمہارے رب کا عذاب یا تمہارے رب کی ایک نشانی آئے ( ف۳۳۲ ) جس دن تمہارے رب کی وہ ایک نشانی آئے گی کسی جان کو ایمان لانا کام نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لائی تھی یا اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی تھی ( ف۳۳۳ ) تم فرماؤ رستہ دیکھو ( ف۳۳٤ ) ہم بھی دیکھتے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

وہ فقط اسی انتظار میں ہیں کہ ان کے پاس ( عذاب کے ) فرشتے آپہنچیں یا آپ کا رب ( خود ) آجائے یا آپ کے رب کی کچھ ( مخصوص ) نشانیاں ( عیاناً ) آجائیں ۔ ( انہیں بتا دیجئے کہ ) جس دن آپ کے رب کی بعض نشانیاں ( یوں ظاہراً ) آپہنچیں گی ( تو اس وقت ) کسی ( ایسے ) شخص کا ایمان اسے فائدہ نہیں پہنچائے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لایا تھا یا اس نے اپنے ایمان ( کی حالت ) میں کوئی نیکی نہیں کمائی تھی ، فرما دیجئے: تم انتظار کرو ہم ( بھی ) منتظر ہیں