देखिए किस तरह उन्होंने अपने आप पर झूठ बोला और खो गईं उन से वे बातें जो वे बनाया करते थे।
آپ دیکھیں کیسے وہ جھوٹ بولیں گے اوروہ سب ان سے گم ہوجائے گا جو وہ جھوٹ بنایا کرتے تھے۔
دیکھو! یہ کس طرح اپنے آپ پر جھوٹ بولے اور ان کا سارا افتراء ہوا ہوگیا ۔
دیکھو وہ کس طرح اپنے ہی برخلاف جھوٹ بولنے لگے؟ اور ان کی وہ تمام افترا پردازیاں گم ہوگئیں جو وہ کیا کرتے تھے ۔
دیکھو ، اس وقت یہ کس طرح اپنے اوپر آپ جھوٹ گھڑیں گے ، اور وہاں ان کے سارے بناوٹی معبود گم ہو جائیں گے ۔
آپ دیکھئے انہوں نے اپنی جانوں پر کیسا جھوٹ بولا اور جو تہمتیں وہ لگایا کرتے تھے ان سے کھوئی گئیں ۔
دیکھو یہ اپنے معاملے میں کس طرح جھوٹ بول جائیں گے ، اور جو ( معبود ) انہوں نے جھوٹ موٹ تراش رکھے تھے ، ان کا انہیں کوئی سراغ نہیں مل سکے گا ۔
دیکھئے وہ کیسے اپنے متعلق جھوٹ بکیں گے اورجو کچھ وہ جھوٹ بکاکرتے تھے سب انہیں بھول جائے گا
دیکھو کیسا جھوٹ باندھا خود اپنے اوپر ( ف۵۸ ) اور گم گئیں ان سے جو باتیں بناتے تھے ،
دیکھئے انہوں نے خود اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا اور جو بہتان وہ ( دنیا میں ) تراشا کرتے تھے وہ ان سے غائب ہوگیا