कह दीजिए कि अल्लाह ही तुमको नजात देता है इससे और हर तकलीफ़ से फिर भी तुम शिर्क करने लगते हो।
آپ کہہ دیں اس سے اورہرتکلیف سے اﷲ تعالیٰ ہی تمہیں نجات دیتاہے پھر بھی تم شرک ہی کرتے ہو۔
کہہ دو: اللہ ہی تم کو نجات دیتا ہے اس مصیبت سے بھی اور دوسری ہر تکلیف سے ، لیکن تم پھر شرک کرنے لگتے ہو ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہیئے اللہ تمہیں ان سے اور ہر رنج و غم سے نجات دیتا ہے پھر بھی تم شرک کرتے ہو ۔
کہو ، اللہ تمہیں اس سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے پھر تم دوسروں کو اس کا شریک ٹھیراتے ہو ۔ 41
آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی تمہیں اس سے اور ہر غم سے نجات دیتے ہیںپھر ( اس کے بعد بھی ) تم شرک کرنے لگتے ہو ۔
کہو : اللہ ہی تمہیں اس مصیبت سے بھی بچاتا ہے اور ہر دوسری تکلیف سے بھی ، پھر بھی تم شرک کرتے ہو؟
آپ کہہ دیجئے کہ :اللہ ہی تم کو ان سے نجات دیتا ہے اور ہرغم سے ، تم پھربھی شرک کرنے لگتے ہو
تم فرماؤ اللہ تمہیں نجات دیتا ہے اس سے اور ہر بےچینی سے پھر تم شریک ٹھہراتے ہو ( ف۱٤۰ )
فرما دیجئے کہ اﷲ ہی تمہیں اس ( مصیبت ) سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے تم پھر ( بھی ) شرک کرتے ہو