Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दें कि अल्लाह क़ादिर है इस पर कि तुम पर कोई अज़ाब भेज दे तुम्हारे ऊपर से या तुम्हारे पैरों के नीचे से या तुमको गिरोहों में तक़सीम करके आपस में भिड़ा दे और एक को दूसरे की ताक़त का मज़ा चखा दे, देखो हम किस तरह दलीलों को मुख़्तलिफ़ पहलुओं से बयान करते हैं ताकि वे समझें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں وہ اس پربھی قادرہے کہ تم پر تمہارے اوپرسے یاتمہارے پاؤں کے نیچے سے کوئی عذاب بھیج دے یاتمہیں گروہوں میں ملادے اورتم میں سے بعض کوبعض کی لڑائی کامزہ چکھا دے، آپ دیکھیں ہم آیات کوکیسے پھیرپھیرکربیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: خدا قادر ہے اس بات پر کہ تم پر تمہارے اوپر سے کوئی عذاب بھیج دے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے ( کوئی عذاب اٹھادے ) یا تم کو گروہ در گروہ کرکے آپس ہی میں گتھم گتھا کردے اور ایک کو دوسرے کے تشدد کا مزا اچھی طرح چکھادے ۔ دیکھو! کس کس طرح ہم اپنی آیتیں مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں ، تاکہ وہ سمجھیں ۔

By Hussain Najfi

کہہ دو وہ ( اللہ ) اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب نازل کرے تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے ( بھیج دے ) ۔ یا تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کرکے اور باہم خلط ملط کرکے ٹکرا دے اور تم میں سے بعض کو بعض کی طاقت و سختی کا مزا چکھا دے ۔ دیکھیے ہم کس طرح الٹ پھیر کرکے اپنی آیات ( دلیلوں ) اور نشانیوں کو بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ جائیں ۔

By Moudoodi

کہو ، وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے ، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے ، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے ۔ دیکھو ، ہم کس طرح بار بار مختلف طریقوں سے اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کر رہے ہیں شاید کہ یہ حقیقت کو سمجھ لیں ۔ 42

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ وہ ( اﷲتعالیٰ ) اس پر قدرت رکھتے ہیں کہ تم پر تمہارے اوپر سے یا تمہارے پائوں کے نیچے سے ( کوئی ) عذاب بھیج دے یا مختلف فرقوں میں بانٹ کر مت کو ٹکڑا دے اور ایک کو دوسرے کی سختی چکھا دے ۔ آپ دیکھ لیجئے کہ ہم کیسے طرح طرح سے آیات کو بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ جائیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : وہ اس بات پر پوری طرح قدرت رکھتا ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے ( نکال دے ) یا تمہیں مختلف ٹولیوں میں بانٹ کر ایک دوسرے سے بھڑا دے ، اور ایک دوسرے کی طاقت کا مزہ چکھا دے ۔ دیکھو ! ہم کس طرح مختلف طریقوں سے اپنی نشانیاں واضح کر رہے ہیں تاکہ یہ کچھ سمجھ سے کام لے لیں ۔

By Noor ul Amin

بتادیجئے کہ اللہ قادرہے کہ وہ تم پر تمہارے اوپرسے یا تمہارے پائوں کے نیچے سے ، تم پر کوئی عذاب مسلط کردے یاتمہیں فرقے بناکرایک فرقے کو دوسرے سے لڑائی ( کامزا ) چکھا دے دیکھئے ہم کس طرح آیات بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ جائیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ وہ قادر ہے کہ تم پر عذاب بھیجے تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے تلے ( نیچے ) سے یا تمہیں بھڑا دے مختلف گروہ کرکے اور ایک کو دوسرے کی سختی چکھائے ، دیکھو ہم کیونکر طرح طرح سے آیتیں بیان کرتے ہیں کہ کہیں ان کو سمجھ ہو ( ف۱٤۱ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر عذاب بھیجے ( خواہ ) تمہارے اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے یا تمہیں فرقہ فرقہ کر کے آپس میں بھڑائے اور تم میں سے بعض کو بعض کی لڑائی کا مزہ چکھا دے ۔ دیکھئے! ہم کس کس طرح آیتیں بیان کرتے ہیں تاکہ یہ ( لوگ ) سمجھ سکیں