Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! जब तुम्हारे पास ईमान की दावेदार स्त्रियाँ हिजरत करके आएँ तो तुम उन्हें जाँच लिया करो। यूँ तो अल्लाह उन के ईमान से भली-भाँति परिचित है। फिर यदि वे तुम्हें ईमान वाली मालूम हो, तो उन्हें इनकार करने वालों (अधर्मियों) की ओर न लौटाओ। न तो वे स्त्रियाँ उन के लिए वैध हैं और न वे उन स्त्रियों के लिए वैध हैं। और जो कुछ उन्होंने ख़र्च किया हो तुम उन्हें दे दो और इसमें तुम्हारे लिए कोई गुनाह नहीं कि तुम उन से विवाह कर लो, जबकि तुम उन्हें महर अदा कर दो। और तुम स्वयं भी इनकार करने वाली स्त्रियों के सतीत्व को अपने अधिकार में न रखो। और जो कुछ तुम ने ख़र्च किया हो माँग लो। और उन्हें भी चाहिए कि जो कुछ उन्होंने ख़र्च किया हो माँग ले। यह अल्लाह का आदेश है। वह तुम्हारे बीच फ़ैसला करता है। अल्लाह सर्वज्ञ, तत्वदर्शी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو جوایمان لائے ہو!جب تمہارے پاس ہجرت کرکے مومن عورتیں آئیں تو اُن کی جانچ پڑتال کرلیاکرو، اﷲ تعالیٰ اُن کے ایمان کو زیادہ جاننے والا ہے پھر اگر تمہیں معلوم ہو کہ وہ مومنہ ہیں تواُنہیں کفارکی طرف نہ لوٹاؤ،یہ اُن کے لئے حلال نہیں اور وہ کافراِن کے لئے حلال نہیں ہوں گے اورجو(مہر)اُنہوں نے خرچ کیا اُنہیں دے دو اور تم پرکوئی گناہ نہیں یہ کہ تم ان سے نکاح کروجب ان کے مہرتم انہیں دے دو اورتم خود بھی کافر عورتوں کی عصمتوں کوروک کرنہ رکھواور جوکچھ تم نے خرچ کیاہے تم مانگ لو اورچاہیے کہ جو اُنہوں نے خرچ کیا ہے وہ مانگ لیں،یہ اﷲ تعالیٰ کافیصلہ ہے،وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتاہے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کی تحقیق کرو – یوں اللہ تو ان کے ایمان سے اچھی طرح واقف ہی ہے – پس اگر تم ان کو مؤمنہ پاؤ تو ان کو کفار کی طرف نہ لوٹاؤ ۔ نہ وہ عورتیں ان کیلئے جائز ہیں اور نہ وہ ان عورتوں کیلئے جائز ہیں اور انہوں نے جو کچھ خرچ کیا وہ ، وہ ان کو ادا کردو اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان سے نکاح کرلو بشرطیکہ ان کے مہر ان کو ادا کرو اور کافرہ عورتوں کی عصمتوں پر قابض نہ رہو اور جو کچھ تم نے خرچ کیا ، اس کا مطالبہ کرو اور وہ بھی مطالبہ کریں اس کا جو انہوں نے خرچ کیا ہے ۔ یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو وہ تمہارے درمیان کر رہا ہے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب مؤمن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو ان کا امتحان لے لیا کرو اللہ ان کے ایمان کی ( اصلیت ) کو بہتر جانتا ہے پس اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ وہ مؤمن ہیں تو پھر انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو ۔ نہ وہ ( مؤمن عورتیں ) ان ( کافروں ) کیلئے حلال ہیں اور نہ وہ ( کافر ) ان عورتوں کیلئے حلال ہیں اور ان ( کافر شوہروں ) نے ( حق مہر وغیرہ کے سلسلہ میں ) جو کچھ خرچ کیا ہے وہ انہیں ادا کر دو اور تمہارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ تم ان سے نکاح کرو جبکہ تم ان کے مہر ان کو ادا کر دو اور تم ( بھی ) کافر عورتوں کو ( اپنے نکاح میں ) روکے نہ رکھو اور تم نے ( ان پر جو مہر ) خرچ کیا ہے وہ ( ان سے ) واپس مانگ لو اورکافر بھی ( مسلمان بیویوں سے مہر واپس ) مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا ہے یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، جب مومن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو ( ان کے مومن ہونے کی ) جانچ پڑ تال کر لو ، اور ان کے ایمان کی حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ پھر جب تمھیں معلوم ہو جائے کہ وہ مومن ہیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو 14 ۔ نہ وہ کفار کے لیئے حلال ہیں اور نہ کفار ان کے لیئے حلال ۔ ان کے کافر شوہروں نے جو مہر ان کو دئیے تھے وہ انہیں پھیر دو ۔ اور ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جبکہ تم ان کے مہر ان کو ادا کر دو 15 ۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ رو کے رہو ۔ جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیئے تھے وہ تم واپس مانگ لو اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیئے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں 16 ۔ یہ اللہ کا حکم ہے ، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ علیم و حکیم ہے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس ایمان والی عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کا امتحان لو ، اللہ ( تعالیٰ ) ان کے ایمان کو خوب جانتے ہیں ، پس اگر تم انہیں ایمان والی یقین کرلو تو انہیں کافروں کی طرف نہ لوٹاؤ ، نہ تو وہ عورتیں ان کافر کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ کفار ان عورتوں کے لیے حلال ہیں اور جو ان ( کفار نے مہر کے طور پر ) خرچ کیا انہیں دے دو ، اور تمہارے اوپر ان عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں جب تم ان کے مہر ادا کرچکو ، اور کافروں کی عورتوں کو نہ روکے رکھو اور تم نے جو ان پر ( مہر کے طور پر ) خرچ کیا ہے مانگ لو اور چاہیے کہ وہ ( کفار بھی ) جو انہوں نے ( مہر کے طور پر ) خرچ کیا ہے مانگ لیں ، یہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فیصلہ ہے وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرماتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے ، حکمت والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو تم ان کو جانچ لیا کرو ۔ اللہ ہی ان کے ایمان کے بارے میں بہتر جانتا ہے ۔ پھر جب تمہیں یہ معلوم ہوجائے کہ وہ مومن عورتیں ہیں تو تم انہیں کافروں کے پاس واپس نہ بھیجنا ۔ وہ ان کافروں کے لیے حلال نہیں ہیں ، اور وہ کافر ان کے لیے حلال نہیں ہیں ۔ ( ٥ ) اور ان کافروں نے جو کچھ ( ان عورتوں پر مہر کی صورت میں ) خرچ کیا ہو ، وہ انہیں ادا کرو ۔ ( ٦ ) اور تم پر ان عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے ، جبکہ تم نے ان کے مہر ادا نہیں کردیے ہوں ۔ اور تم کافر عورتوں کی عصمتیں اپنے قبضے میں باقی نہ رکھو ، اور جو کچھ تم نے ( ان کافر بیویوں پر مہر کی صورت میں ) خرچ کیا تھا ، وہ تم ( ان کے نئے شوہروں سے ) مانگ لو ۔ ( ٧ ) اور انہوں نے جو کچھ ( اپنی مسلمان ہوجانے والی بیویوں پر ) خرچ کیا تھا ، وہ ( ان کے نئے مسلمان شوہروں سے ) مانگ لیں ۔ یہ اللہ کا فیصلہ ہے ، وہی تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے ، اور اللہ بڑے علم والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کی جانچ پڑتال کرلیاکرو ، اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے پھر اگر تمہیں یہ معلوم ہوکہ وہ مومن ہیں تو انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو ، ایسی ( مسلمان ) عورتیں کافروں کے لئے حلال نہیں اور نہ ہی کافر ( مرد ) ان کے لئے حلا ل ہیں اور کافروں نے ( ان کے ساتھ شادی پر ) جوکچھ خرچ کیا ہو ، ا نہیں واپس دے دو ، اوران سے نکاح کرنے میں تم پر کچھ گناہ نہیں جبکہ تم انہیں ان کے حق مہراداکردو ، اور تم کافر عورتوں کو نکاح میں نہ رکھو ، اورجو تم نے ( ان کے ساتھ شادی پر ) خرچ کیا ہے اس کاتم مطالبہ کرو اورجو مہرکافروں نے اپنی بیویوں کو دئیے تھے اس کا وہ مطالبہ کریں ، یہ اللہ کاحکم ہےجو تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ جاننے والا ، دانا ہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں کفرستان سے اپنے گھر چھوڑ کر آئیں تو ان کا امتحان کرو ( ف۲۸ ) اللہ ان کے ایمان کا حال بہتر جانتا ہے ، پھر اگر تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو انہیں کافروں کو واپس نہ دو ، نہ یہ ( ف۲۹ ) انہیں حلال ( ف۳۰ ) نہ وہ انہیں حلال ( ف۳۱ ) اور ان کے کافر شوہروں کو دے دو جو ان کا خرچ ہوا ( ف۳۲ ) اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان سے نکاح کرلو ( ف۳۳ ) جب ان کے مہر انہیں دو ( ف۳٤ ) اور کافرنیوں کے نکاح پر جمے نہ رہو ( ف۳۵ ) اور مانگ لو جو تمہارا خرچ ہوا ( ف۳٦ ) اور کافر مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا ( ف۳۷ ) یہ اللہ کا حکم ہے ، وہ تم میں فیصلہ فرماتا ہے ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو انہیں اچھی طرح جانچ لیا کرو ، اللہ اُن کے ایمان ( کی حقیقت ) سے خوب آگاہ ہے ، پھر اگر تمہیں اُن کے مومن ہونے کا یقین ہو جائے تو انہیں کافروں کی طرف واپس نہ بھیجو ، نہ یہ ( مومنات ) اُن ( کافروں ) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ ( کفّار ) اِن ( مومن عورتوں ) کے لئے حلال ہیں ، اور اُن ( کافروں ) نے جو ( مال بصورتِ مَہر اِن پر ) خرچ کیا ہو وہ اُن کو ادا کر دو ، اور تم پر اس ( بات ) میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اِن سے نکاح کر لو جبکہ تم اُن ( عورتوں ) کا مَہر انہیں ادا کر دو ، اور ( اے مسلمانو! ) تم بھی کافر عورتوں کو ( اپنے ) عقدِ نکاح میں نہ روکے رکھو اور تم ( کفّار سے ) وہ ( مال ) طلب کر لو جو تم نے ( اُن عورتوں پر بصورتِ مَہر ) خرچ کیا تھا اور وہ ( کفّار تم سے ) وہ ( مال ) مانگ لیں جو انہوں نے ( اِن عورتوں پر بصورتِ مَہر ) خرچ کیا تھا ، یہی اللہ کا حکم ہے ، اور وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرما رہا ہے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے