तुम हमको सिर्फ़ इस बात की सज़ा देना चाहते हो कि हमारे रब की निशानियाँ जब हमारे सामने आ गईं तो हम उन पर ईमान ले आए, ऐ हमारे रब! हम पर सब्र उंडेल दीजिए और हमको इस्लाम पर वफ़ात दीजिए।
اورتم کسی اوربات کاہم سے انتقام نہیں لیتے مگر یہ کہ جب ہمارے رب کی آیات ہمارے سامنے آئیں تو ہم اُن پر ایمان لے آئے ۔اے ہمارے رب! ہم پرصبرانڈیل دے اور ہمیں اس حالت میں وفات دیناکہ فرماں بردارہوں۔‘‘
تم ہمارے درپے آزار صرف اسی غصہ میں ہورہے ہو کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر ، جبکہ وہ ہمارے پاس آئیں ، ایمان لائے ۔ اے ہمارے رب! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمیں وفات اسلام پر دے ۔
اور تم ہم سے صرف اس بات کا انتقام لینا چاہتے ہو کہ ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان لائے ہیں جب وہ ہمارے پاس آئی ہیں ۔ ( پھر یوں دعا کی ) اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمیں اس حالت میں وفات دے کہ ہم تیرے سچے مسلمان ( فرمانبردار ) ہوں ۔
تو جس بات پر ہم سے انتقام لینا چاہتا ہے وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہمارے رب کی نشانیاں جب ہمارے سامنے آگئیں تو ہم نے انہیں مان لیا ۔ اے رب ، ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا اس حال میں کہ ہم تیرے فرمانبردار ہوں ۔ 92 ؏ ١٤
اور تو ہم سے اس بات کا انتقام لے رہا ہے کہ جب ہمارے رب کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے ۔ اے ہمارے رب ! ہم پر صبر انڈیل دیجئے اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں ( ہی ) موت دیجئے
اور تو اس کے سوا ہماری کس بات سے ناراض ہے کہ جب ہمارے مالک کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے؟ اے ہمارے پروردگار ! ہم پر صبر کے پیمانے انڈیل دے ، اور ہمیں اس حالت میں موت دے کہ ہم تیرے تابع دار ہوں ۔
اور ہماری کون سی بات تجھے بری لگی ہے ، سوائے اس کے کہ جب ہمارے پاس رب کی نشانیاں آگئیں توہم ان پر ایمان لے آئے ’’اے ہمارے رب!ہم پر صبرکافیضان کراوراسلام کی حالت میں موت دے
اور تجھے ہمارا کیا برا لگا یہی نہ کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر ایمان لائے جب وہ ہمارے پاس آئیں ، اے رب ہمارے! ہم پر صبر انڈیل دے ( ف۲۲۳ ) اور ہمیں مسلمان اٹھا ( ف۲۲٤ )
اور تمہیں ہمارا کون سا عمل برا لگا ہے؟ صرف یہی کہ ہم اپنے رب کی ( سچی ) نشانیوں پر ایمان لے آئے ہیں جب وہ ہمارے پاس پہنچ گئیں ۔ اے ہمارے رب! تو ہم پر صبر کے سرچشمے کھول دے اور ہم کو ( ثابت قدمی سے ) مسلمان رہتے ہوئے ( دنیا سے ) اٹھالے