मूसा की क़ौम ने कहाः हम तुम्हारे आने से पहले भी सताए गए और तुम्हारे आने के बाद भी, मूसा (अलै॰) ने कहाः क़रीब है कि तुम्हारा रब तुम्हारे दुश्मन को हलाक कर दे और उनकी जगह तुमको इस सरज़मीन का मालिक बना दे फिर देखे कि तुम कैसा अमल करते हो।
موسیٰ کی قوم نے کہا: ’’ہم تمہارے آنے سے پہلے بھی ستائے گئے اور تمہارے آنے کے بعد بھی۔‘‘ موسیٰ نے کہا : ’’قریب ہے تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اورتمہیں زمین میں جانشیں بنا دے ،پھروہ دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟‘‘
وہ بولے: ہم تو تمہارے آنے سے پہلے بھی ستائے گئے اور تمہارے آنے کے بعد بھی ۔ اس نے کہا: توقع ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو پامال کرے گا اور تم کو ملک کا وارث بنائے گا کہ دیکھے تم کیا روش اختیار کرتے ہو ۔
ان لوگوں ( بنی اسرائیل ) نے کہا ہم آپ کے آنے سے پہلے بھی ستائے جاتے رہے اور آپ کے آنے کے بعد بھی ۔ انہوں نے کہا! عنقریب تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے گا اور تمہیں زمین میں ( ان کا ) جانشین بنائے گا ( تمہیں اقتدار عطا فرمائے گا ) تاکہ دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟
اس کی قوم کے لوگوں نے کہا تیرے آنے سے پہلے بھی ہم ستائے جاتےتھے اور اب تیرے آنے پر بھی ستائے جا رہے ہیں ۔ اس نے جواب دیا قریب ہے وہ وقت کہ تمہارا ربّ تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تم کو زمین میں خلیفہ بنائے ، پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟ ؏ ١۵
موسیٰ ( علیہ السلام ) کی قوم نے کہا ہمیں تمہارے پاس آنے سے پہلے بھی اور تمہارے ہمارے پاس آنے کے بعد بھی تکلیفیں دی جاتی رہی ہیں ۔ موسیٰ نے فرمایا قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تمہیں زمین میں نائب بنا دے پھر ( اﷲتعالیٰ ) دیکھیں گے تم کیسے عمل کرتے ہو
انہوں نے کہا کہ : ہمیں تو آپ کے آنے سے پہلے بھی ستایا گیا تھا ، اور آپ کے آنے کے بعد بھی ( ستایا جارہا ہے ) موسیٰ نے کہا : امید رکھو کہ اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا ، اور تمہیں زمین میں اس کا جانشین بنا دے گا ، پھر دیکھے گا کہ تم کیسا کام کرتے ہو ۔
بنی اسرائیل موسیٰ سے کہنے لگے: ’’تمہارے آنے سے پہلے بھی ہمیں دکھ دیاجاتاتھا اور تمہارے آنے کے بعد بھی دیا جارہا ہے‘‘ موسیٰ نے جواب دیا:’’عنقریب تمہارارب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا اور اس زمین میں تمہیں خلیفہ بنادے گا پھردیکھے گاکہ تم کیسے عمل کرتے ہو
بولے ہم ستائے گئے آپ کے آنے سے پہلے ( ف۲۳۳ ) اور آپ کے تشریف لانے کے بعد ( ف۲۳٤ ) کہا قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کرے اور اس کی جگہ زمین کا مالک تمہیں بنائے پھر دیکھے کیسے کام کرتے ہو ( ف۲۳۵ )
لوگ کہنے لگے: ( اے موسٰی! ) ہمیں تو آپ کے ہمارے پاس آنے سے پہلے بھی اذیتیں پہنچائی گئیں اور آپ کے ہمارے پاس آنے کے بعد بھی ( گویا ہم دونوں طرح مارے گئے ، ہماری مصیبت کب دور ہو گی؟ ) موسٰی ( علیہ السلام ) نے ( اپنی قوم کو تسلی دیتے ہوئے ) فرمایا: قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور ( اس کے بعد ) زمین ( کی سلطنت ) میں تمہیں جانشین بنا دے پھر وہ دیکھے کہ تم ( اقتدار میں آکر ) کیسے عمل کرتے ہو