Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब उन पर कोई अज़ाब पड़ता तो कहतेः ऐ मूसा! अपने रब से हमारे लिए दुआ करो जिसका उसने तुम से वादा कर रखा है, अगर तुम हम पर से इस अज़ाब को हटा दोगे तो हम ज़रूर तुम पर ईमान लाएंगे और बनी-इस्राईल को तुम्हारे साथ जाने देंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ان پرکوئی عذاب آ پڑتا توکہتے: ’’اے موسیٰ!اپنے رب سے ہمارے لیے دُعاکرو جو اس نے تمہارے ہاں عہدکررکھاہے،یقینااگرتم ہم پرسے یہ عذاب دورکردوتوہم ضرورتمہارے اوپر ایمان لے آئیں گے اورہم تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کوضرور بھیج دیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب آتی ان پر کوئی آفت تو درخواست کرتے کہ اے موسیٰ! تم اپنے رب سے ، اس عہد کے واسطہ سے جو اس نے تم سے کر رکھا ہے ، ہمارے لئے دعا کرو ۔ اگر تم نے ہم سے یہ آفت دور کردی تو ہم تمہاری بات ضرور مان لیں گے اور تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور جب کبھی ان پر کوئی عذاب نازل ہوتا تو کہتے اے موسیٰ ہمارے لئے اپنے پروردگار سے دعا کرو ۔ جس کا اس نے تم سے وعدہ کر رکھا ہے ۔ اگر تم نے یہ عذاب ہم سے ٹلوا دیا ۔ تو ہم تم پر ایمان لے آئیں گے اور تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دیں گے ۔

By Moudoodi

جب کبھی ان پر بلا نازل ہو جاتی تو کہتے اے موسیٰ ، تجھے اپنے رب کی طرف سے جو منصب حاصل ہے اس کی بنا پر ہمارے حق میں دعا کر ، اگر اب کے تو ہم پر سے یہ بلا ٹلوا دےتو ہم تیری بات مان لیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ بھیج دیں گے ۔

By Mufti Naeem

اور جب بھی ان پر آفت آجاتی تو کہتے اے موسیٰ! اپنے رب سے ہمارے لیے دعا کیجیے اس وعدے کے سبب جو اس نے آپ سے کیا ہے ۔ اگر آپ ( علیہ السلام ) نے ہم سے آفت دور کر دی تو ہم ضرور بالضرور آپ ( علیہ السلام ) پر ایمان لے آئیں گے اور ضرور بالضرور آپ ( علیہ السلام ) کے ساتھ ہی اسرائیلیوں کو بھیج دیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اور جب ان پر عذاب آپڑتا تو وہ کہتے : اے موسیٰ ! تمہارے پاس اللہ کا جو عہد ہے ، اس کا واسطہ دے کر ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کردو ( کہ یہ عذاب ہم سے دور ہوجائے ) اور اگر واقعی تم نے ہم پر سے یہ عذاب ہٹا دیا تو ہم تمہاری مان لیں گے ، اور بنی اسرائیل کو ضرور تمہارے ساتھ بھیج دیں گے ۔

By Noor ul Amin

اور جب ان پر کوئی عذاب آپڑتاتوکہتے: موسیٰ! تیرے رب نے تجھ سےجو ( دعاقبول کرنے کا ) عہد کیا ہوا ہے توہمارے لئے دعاکر اگر توہم سے عذاب کو دورکردے یقینًاتجھ پر ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ روانہ کردینگے

By Kanzul Eman

اور جب ان پر عذاب پڑتا کہتے اے موسیٰ ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کرو اس عہد کے سبب جو اس کا تمہارے پاس ہے ( ف۲٤٦ ) بیشک اگر تم ہم پر عذاب اٹھا دو گے تو ہم ضرور تم پر ایمان لائیں گے اور بنی اسرائیل کو تمہارے ساتھ کردیں گے ،

By Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ( کوئی ) عذاب واقع ہوتا تو کہتے: اے موسٰی! آپ ہمارے لئے اپنے رب سے دعا کریں اس عہد کے وسیلہ سے جو ( اس کا ) آپ کے پاس ہے ، اگر آپ ہم سے اس عذاب کو ٹال دیں تو ہم ضرور آپ پر ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو ( بھی آزاد کر کے ) آپ کے ساتھ بھیج دیں گے