Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने उसके लिए तख़्तियों पर हर क़िस्म की नसीहत और हर चीज़ की तफ़सील लिख दी, पस उसको मज़बूती से पकड़ो और अपनी क़ौम को हुक्म दो कि उनके सही मतलब की पैरवी करें, मैं बहुत जल्द तुमको नाफ़रमानों का ठिकाना दिखाऊँगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے تختیوں میں اس کے لیے ہرقسم کی نصیحت اورہرچیزکے لیے تفصیل لکھ دی،سوان کوقوت سے پکڑواوراپنی قوم کوبھی حکم دوکہ وہ ان کی اچھی باتیں پکڑے رکھیں،جلدہی میں تجھے نافرمانوں کے گھردکھاؤں گا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کیلئے تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ۔ پس اس کو مضبوطی سے پکڑو اور اپنی قوم کو ہدایت کرو کہ اس کے بہتر طریقہ کو اپنائیں ۔ میں تم کو عنقریب نافرمانوں کا ٹھکانہ دکھاؤں گا ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ کے لیے ان تختیوں میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ہے ۔ پس اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم دو کہ وہ اس کی بہترین باتوں کو لے لیں ( اس کے احکام پر کاربند ہو جائیں ) میں عنقریب تم لوگوں کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھا دوں گا ۔

By Moudoodi

اس کے بعد ہم نے موسیٰ کو ہر شعبہ زندگی کے متعلق نصیحت اور ہر پہلو کے متعلق واضح ہدایت تختیوں پر لکھ کر دے دی 101 اور اس سے کہا ان ہدایات کو مضبوط ہاتھوں سے سنبھال اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کے بہتر مفہوم کی پیروی کریں ۔ 102 عنقریب میں تمہیں فاسقوں کے گھر دکھاؤں گا ۔ 103

By Mufti Naeem

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) کیلئے ہم نے تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر فرمایا آپ اسے قوت کے ساتھ پکڑیں اور اپنی قوم سے کہیں کہ اس کے ( سارے ) اچھے اعمال پکرے رہیں ہم عنقریب تمہیں نافرمانوں کا ( تباہ شدہ ) گھر دکھا دیںگے

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان کے لیے تختیوں میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ، ( اور یہ حکم دیا کہ ) اب اس کو مضبوطی سے تھام لو ، اور اپنی قوم کو حکم دو کہ اس کے بہترین احکام پر عمل کریں ۔ ( ٦٦ ) میں عنقریب تم کو نافرمانوں کا گھر دکھا دوں گا ۔ ( ٦٧ )

By Noor ul Amin

اور اس کے لئے ہم نے تختیوں میں ہرطرح کی نصیحت اور ہرایک بات کی تفصیل لکھ دی اور حکم دیاکہ اس پر مضبوطی سے عمل کرواوراپنی قوم کو بھی حکم دوکہ وہ ان پر اچھی طرح عمل کریں ، عنقریب میں تمہیں فاسقوں ( نافرمان لوگوں ) کا انجام دکھائوں گا

By Kanzul Eman

اور ہم نے اس کے لیے تختیوں میں ( ف۲٦۷ ) لکھ دی ہر چیز کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل ، اور فرمایا اے موسیٰ اسے مضبوطی سے لے اور اپنی قوم کو حکم دے کر اس کی اچھی باتیں اختیار کریں ( ف۲٦۸ ) عنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا بےحکموں کا گھر ( ف۲٦۹ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان کے لئے ( تورات کی ) تختیوں میں ہر ایک چیز کی نصیحت اور ہر ایک چیز کی تفصیل لکھ دی ( ہے ) ، تم اسے مضبوطی سے تھامے رکھو اور اپنی قوم کو ( بھی ) حکم دو کہ وہ اس کی بہترین باتوں کو اختیار کرلیں ۔ میں عنقریب تمہیں نافرمانوں کا مقام دکھاؤں گا