और हमने उनको बारह घरानों में तक़सीम करके उन्हें अलग-अलग गिरोह बना दिया, और हमने मूसा को हुक्म भेजा उस वक़्त जब उसकी क़ौम ने पानी माँगा कि फ़लाँ पत्थर पर अपनी लाठी मारो तो उससे बारह चश्मे फूट पड़े, हर गिरोह ने अपना पानी पीने का ठिकाना मालूम कर लिया, और हमने उन पर बदलियों का साया किया और हमने उन पर मन्न व सलवा उतारा, खाओ पाकीज़ा चीज़ों में से जो हमने तुमको दी हैं, और उन्होंने हमारा कुछ नहीं बिगाड़ा बल्कि वे ख़ुद अपना ही नुक़सान करते रहे।
اورہم نے اُن کوبارہ قبیلوں میں تقسیم کردیاجوکئی گروہ تھے اور جب موسیٰ کی قوم نے اُس سے پانی مانگاتوہم نے اس کو وحی کی کہ پتھر پر اپنا عصا ماروتواس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے،بلاشبہ سب لوگوں نے اپنی پانی پینے کی جگہ معلوم کرلی اور ہم نے اُن پربادلوں کاسایہ کیااوراُن پرمن وسلویٰ اُتارا،پاک چیزوں میں سے کھاؤجوہم نے تمہیں دی ہیں اورانہوں نے ہم پرظلم نہیں کیابلکہ اپنی جانوں پرہی وہ ظلم کرتے تھے۔
اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں الگ الگ امتیں بنادیا اور ہم نے موسیٰ کی طرف ، جب اس کی قوم نے پانی طلب کیا ، وحی کی کہ اپنی لٹھیا پتھر پر مارو ۔ تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ متعین کرلیا اور ہم نے ان پر بدلیوں کا سایہ کیا اور ان پر من اور سلویٰ اتارا ۔ کھاؤ ہماری بخشی ہوئی پاکیزہ چیزوں میں سے اور انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ۔
اور ہم نے ان ( بنی اسرائیل ) کو بارہ خاندانوں کے بارہ گروہوں میں تقسیم کر دیا اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی جب ان کی قوم نے ان سے پینے کے لیے پانی مانگا کہ ایک ( خاص ) چٹان پر اپنی لاٹھی مارو ۔ چنانچہ اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ اور ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر لیا اور ہم نے ان پر ابر کا سایہ کیا اور ( غذا کے لیے ) ان پر من و سلویٰ نازل کیا ( اور ان سے کہا ) کھاؤ ان پاک اور پسندیدہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں ۔ انہوں نے ( نافرمانی و ناشکری کرکے ) ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ اپنے ہی اوپر ظلم و زیادتی کرتے رہے ۔
اور ہم نے اس قوم کو بارہ گھرانوں میں تقسیم کر کے انہیں مستقل گروہوں کی شکل دے دی تھی ۔ 118 اور جب موسٰی سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اس کو اشارہ کیا کہ فلاں چٹان پر اپنی لاٹھی مارو ۔ چناچہ اس چٹان سے یکایک بارہ چشمے پھوٹ نِکلے اور ہرگروہ نے اپنےپانی لینے کی جگہ متعیّن کرلی ، ہم نے ان پر بادل کا سایہ کیا اور ان پر من و سلوٰی اتارا ۔ 119 کھاؤ وہ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو بخشی ہیں ۔ مگر اس کے بعد انہوں نے جو کچھ کیا تو ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ۔ 120
اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں تقسیم فرما کر الگ الگ جماعتیں بنا دیں اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) کی قوم نے ان سے پانی مانگا تو ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو وحی بھیجی کہ اپنا عصا پتھر پر ماریں ۔ پس اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ہر جماعت نے اپنے پانی پینے کی جگہ معلوم کرلی اور ہم نے سایہ کیا ان پر بادلوں کا ۔ اور ہم نے ان پر من وسلوی اتارا ۔ اس رزق میں سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے پاکیزہ چیزیں کھائو اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے تھے
اور ہم نے ان کو ( یعنی بنی اسرائیل کو ) بارہ خاندانوں میں اس طرح تقسیم کردیا تھا کہ وہ الگ الگ ( انتظامی ) جماعتوں کی صورت اختیار کر گئے تھے ۔ اور جب موسیٰ کی قوم نے ان سے پانی مانگا تو ہم نے ان کو وحی کے ذریعے حکم دیا کہ اپنی لاٹھی فلاں پتھر پر مارو ۔ ( ٧٩ ) چنانچہ اس پتھر سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ۔ ہر خاندان کو اپنی پانی پینے کی جگہ معلوم ہوگئی ۔ اور ہم نے ان کو بادل کا سایہ دیا ، اور ہم نے ان پر من و سلوی ( یہ کہہ کر ) اتارا کہ : کھاؤ وہ پاکیزہ رزق جو ہم نے تمہیں دیا ہے ۔ اور ( اس کے باوجود انہوں نے ناشکری کی تو ) انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔
ا ور ہم نے بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں کو بارہ جماعتیں بنا ہی دیاتھا اور جب موسیٰ سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اسے وحی کی کہ اس چٹان پر اپنی لاٹھی ماروتواس چٹان سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ( اور ) ہرقبیلہ نے اپنااپناگھاٹ جان لیانیز ہم نے ان پر بادلوں کاسایہ کیا اوران پر من وسلوٰی نازل کیا ( اور فرمایا ) یہ پاکیزہ چیزیں کھائوجوہم نے تمہیں عطاکی ہیں اور ان لوگوں نے توہماراکچھ بھی نہ بگاڑابلکہ وہ خوداپنے آپ پر ہی ظلم کررہے تھے
اور ہم نے انہیں بانٹ دیا بارہ قبیلے گروہ گروہ ، اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کو جب اس سے اس کی قوم نے ( ف۳۰۵ ) پانی ما نگا کہ اس پتھر پر اپنا عصا مارو تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ( ف۳۰٦ ) ہر گروہ نے اپنا گھاٹ پہچان لیا ، اور ہم نے ان پر ابر کا سائبان کیا ( ف۳۰۷ ) اور ان پر من و سلویٰ اتارا ، کھاؤ ہماری دی ہوئی پاک چیزیں اور انہوں نے ( ف۳۰۸ ) ہمارا کچھ نقصان نہ کیا لیکن اپنی ہی جانوں کا برا کرتے ہیں ،
اور ہم نے انہیں گروہ در گروہ بارہ قبیلوں میں تقسیم کر دیا ، اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کے پاس ( یہ ) وحی بھیجی جب اس سے اس کی قوم نے پانی مانگا کہ اپنا عصا پتھر پر مارو ، سو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ، پس ہر قبیلہ نے اپنا گھاٹ معلوم کرلیا ، اور ہم نے ان پر اَبر کا سائبان تان دیا ، اور ہم نے ان پر منّ و سلوٰی اتارا ، ( اور ان سے فرمایا: ) جن پاکیزہ چیزوں کا رزق ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے کھاؤ ، ( مگر نافرمانی اور کفرانِ نعمت کر کے ) انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کر رہے تھے