फिर जब ये लोग वह बात भुला बैठे जिसकी उन्हें नसीहत की गई थी तो बुराई से रोकने वालों को तो हमने बचा लिया और जिन्होंने ज़्यादती की थी उनकी मुसलसल नाफ़रमानी की वजह से हमने उन्हें एक सख़्त अज़ाब में पकड़ लिया।
پھرجب انہوں نے بھلادیا جو اُنہیں نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے اُن لوگوں کو نجات دی جو بُرائی سے روکاکرتے تھے۔ اور اُن کوبدترین عذاب کے ساتھ پکڑلیاجنہوں نے ظلم کیا کیونکہ وہ نافرمانی کرتے تھے۔
تو جب انہوں نے بھلادی وہ چیز جس سے ان کو یاد دہانی کی گئی تو ہم نے ان لوگوں کو تو نجات دی جو برائی سے روکنے والے تھے اور ان لوگوں کو جنہوں نے ( اپنی جانوں پر ) ظلم کیا ، ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا بوجہ اس کے کہ وہ نافرمانی کرتے رہتے تھے ۔
آخرکار جب ان لوگوں نے وہ تمام نصیحتیں بھلا دیں جو ان کو کی گئی تھیں تو ہم نے ان لوگوں کو تو بچا لیا جو برائی سے روکتے رہتے تھے اور باقی سب ظالموں کو ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے سخت عذاب میں گرفتار کیا ۔
آخرکار جب وہ ان ہدایات کو بالکل ہی فراموش کر گئے جو انہیں یاد کرائی گئی تھیں تو ہم نے ان لوگوں کو بچالیا جو برائی سے روکتے تھے اور باقی سب لوگوں کو جو ظالم تھے ان کی نافرمانیوں پر سخت عذاب میں پکڑ لیا ۔ 125
پس جب اس بات کو بھول گئے جسے انہیں یاد دلایا جاتا رہتا تھا ہم نے برائی سے روکنے والوں کو نجات دیدی اور ظلم کرنے والوں کو ان کی نافرمانی کی وجہ سے ایک سخت عذاب سے پکڑلیا ۔
پھر جب یہ لوگ وہ بات بھلا بیٹھے جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی تو برائی سے روکنے والوں کو تو ہم نے بچا لیا ، اور جنہوں نے زیادتیاں کی تھیں ، ان کی مسلسل نافرمانی کی بنا پر ہم نے انہیں ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا ۔
پھرجب انہیں جو نصیحت کی گئی اسے فراموش کردیا تو ہم نے ا ن کو بچا لیا جو برائی سے روکتے تھے اور ان کو جوظالم تھے ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے انہیں برے عذاب میں پکڑلیا
پھر جب بھلا بیٹھے جو نصیحت انہیں ہوئی تھی ہم نے بچالیے وہ جو برائی سے منع کرتے تھے اور ظالموں کو برے عذاب میں پکڑا بدلہ ان کی نافرمانی کا ،
پھر جب وہ ان ( سب ) باتوں کو فراموش کر بیٹھے جن کی انہیں نصیحت کی گئی تھی ( تو ) ہم نے ان لوگوں کو نجات دے دی جو برائی سے منع کرتے تھے ( یعنی نہی عنِ المنکر کا فریضہ ادا کرتے تھے ) اور ہم نے ( بقیہ سب ) لوگوں کو جو ( عملاً یا سکوتاً ) ظلم کرتے تھے نہایت برے عذاب میں پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وہ نافرمانی کر رہے تھے