और जब आपके रब ने ऐलान कर दिया कि वे उन (यहूद) पर क़यामत के दिन तक ज़रूर ऐसे लोग भेजता रहेगा जो उनको निहायत बुरा अज़ाब देंगे, बेशक आप का रब जल्द सज़ा देने वाला है और बेशक वह बख़्शने वाला, मेहरबान है।
اور جب آپ کے رب نے صاف اعلان کردیا کہ وہ اُن پرقیامت کے دن تک ضرور ایسے لوگ بھیجتا رہے گاجواُن کوبدترین عذاب چکھاتے رہیں گے،بلاشبہ آپ کا رب یقیناجلدسزادینے والاہے اوریقیناوہ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والاہے۔
اور ( یاد کرو ) جب تیرے رب نے فیصلہ کیا کہ وہ روزِ قیامت تک ان پر ایسے لوگوں کو مسلط کرتا رہے گا ، جو ان کو نہایت برے عذاب چکھاتے رہیں گے ۔ بیشک تیرا رب جلد پاداش دینے والا اور بیشک وہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔
اور ( اے پیغمبر ( ص ) ) یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے اعلان کر دیا تھا ( کہ اگر یہ لوگ اپنی سیاہ کاریوں سے باز نہ آئے ) تو خدا ان پر قیامت تک ایسے لوگ مسلط کرے گا جو انہیں بدترین عذاب میں گرفتار کریں گے یقینا تمہارا پروردگار بہت جلد سزا دینے والا ہے اور بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا بھی ہے ۔
اور یاد کرو جبکہ تمہارے رب نے اعلان کر دیا 127 کہ وہ قیامت تک برابر ایسے لوگ بنی اسرائیل پر مسلّط کرتا رہے گا جو ان کو بدترین عذاب دیں گے ، 128 یقیناً تمہارا رب سزا دینے میں تیز دست ہے اور یقیناً وہ درگزر اور رحم سے بھی کام لینے والا ہے ۔
اور آپ کے رب نے یہ بات بتلادی ہے کہ وہ ان پر قیامت تک ایسے لوگوں کوضرور بھیجتا رہے گا جو انہیں براعذاب چکھائیں گے بیشک آپ کا رب ضرور جلد سزا دینے والا اور بیشک وہ ضرور بخشنے والا مہربان ہے
اور ( یاد کرو وہ وقت ) جب تمہارے رب نے اعلان کیا کہ وہ ان پر قیامت کے دن تک کوئی نہ کوئی ایسا شخص مسلط کرتا رہے گا جو ان کو بری بری تکلیفیں پہنچائے گا ۔ ( ٨٥ ) بیشک تمہارا رب جلد ہی سزا دینے والا بھی ہے ، اور یقینا وہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان بھی ہے ۔
اور ( یادکرو ) جب تمہارے رب نے یہ اعلان کیا کہ وہ قیامت کے دن تک ان پر ایسے لوگ مسلط کرتا رہیگاجو انہیں بدترین عذاب دیتے رہیں ‘‘بلاشبہ آپ کارب عذاب میں تاخیر نہیں کرتا اور بلاشبہ وہ بخشنے والا مہربان ہے
اور جب تمہارے رب نے حکم سنادیا کہ ضرور قیامت کے دن تک ان ( ف۳۱۸ ) پر ایسے کو بھیجتا رہوں گا جو انہیں بری مار چکھائے ( ف۳۱۹ ) بیشک تمہارا رب ضرور جلد عذاب والا ہے ( ف۳۲۰ ) اور بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۳۲۱ )
اور ( وہ وقت بھی یاد کریں ) جب آپ کے رب نے ( یہود کو یہ ) حکم سنایا کہ ( اللہ ) ان پر روزِ قیامت تک ( کسی نہ کسی ) ایسے شخص کو ضرور مسلّط کرتا رہے گا جو انہیں بری تکلیفیں پہنچاتا رہے ۔ بیشک آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے ، اور بیشک وہ بڑا بخشنے والا مہربان ( بھی ) ہے