Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनको उस शख़्स का हाल सुनाइए जिसको हमने अपनी आयतें दी थीं तो वह उनसे निकल भागा, पस शैतान उसके पीछे लग गया और वह गुमराहों में से हो गया।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور انہیں آپ اس شخص کی خبرپڑھ کرسُنائیں جسے ہم نے اپنی آیات عطا کیں تو وہ اُن سے صاف نکل گیا پھرشیطان نے اس کواپنے پیچھے لگالیاتووہ گمراہوں میں سے ہوگیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان کو اس کی سرگزشت سناؤ ، جس کو ہم نے اپنی آیات عنایت کیں تو وہ ان سے نکل بھاگا ۔ پس شیطان اس کے پیچھے لگ گیا ، بالآخر وہ گمراہوں میں سے ہوگیا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان لوگوں کے سامنے اس شخص کا واقعہ بیان کرو جس کو ہم نے اپنی بعض نشانیاں عطا کی تھیں مگر وہ ان سے عاری ہوگیا ( وہ جامہ اتار دیا ) پس شیطان اس کے پیچھے لگ گیا ۔ اور آخرکار وہ گمراہوں میں سے ہوگیا ۔

By Moudoodi

اور اے محمد ان کے سامنے اس شخص کا حال بیان کرو جس کو ہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا تھا 138 مگر وہ ان کی پابندی سے نِکل بھاگا ۔ آخرکار شیطان اس کے پیچھے پڑ گیا یہاں تک کہ وہ بھٹکنے والوں میں شامل ہو کر رہا ۔

By Mufti Naeem

اور آپ ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنایئے جسے ہم نے اپنی آیات دیں پھر وہ ان کو چھوڑ نکلا پس شیطان اس کے پیچھے لگ گیا تو وہ گمراہوں میںسے ہوگیا

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے رسول ) ان کو اس شخص کا واقعہ پڑھ کر سناؤ جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا فرمائیں مگر وہ ان کو بالکل چھوڑ نکلا ، پھر شیطان اس کے پیچھے لگا ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا ۔ ( ٨٩ )

By Noor ul Amin

آپ انہیں اس شخص کاحال سنائیے جسے ہم نے اپنی نشانیاں دی تھیں لیکن وہ ان ( کی پابندی سے ) نکل بھاگا ، پھرشیطان اس کے پیچھے پڑگیاچنانچہ وہ گمراہ ہوگیا

By Kanzul Eman

اور اے محبوب! انہیں اس کا احوال سناؤ جسے ہم نے اپنی آیتیں دیں ( ف۳٤۲ ) تو وہ ان سے صاف نکل گیا ( ف۳٤۳ ) تو شیطان اس کے پیچھے لگا تو گمراہوں میں ہوگیا ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ انہیں اس شخص کا قصہ ( بھی ) سنا دیں جسے ہم نے اپنی نشانیاں دیں پھر وہ ان ( کے علم و نصیحت ) سے نکل گیا اور شیطان اس کے پیچھے لگ گیا تو وہ گمراہوں میں سے ہوگیا