उन्होंने कहाः ऐ हमारे रब! हमने अपनी जानों पर ज़ुल्म किया, और अगर आप हमको माफ़ न करें और हम पर रहम न करें तो हम नुक़सान उठाने वालों में से हो जाएंगे।
اُن دونوں نے کہا: ’’اے ہمارے رب!ہم نے اپنی جانوں پرظلم کیااوراگرآپ نے ہمیں معاف نہ کیااورہم پر رحم نہ کیاتوہم ضرورنقصان اُٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘
وہ بولے: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ فرمائے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم نامرادوں میں سے ہوجائیں گے ۔
اس وقت ان دونوں نے کہا ۔ اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا ۔ اور اگر تو درگزر نہیں کرے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم گھاٹا اٹھانے والوں میں سے ہوں گے ۔
دونوں بول اٹھے اے ربّ! ہم نے اپنے اوپر ستم کیا ، اب اگر تو نے ہم سے درگزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے ۔ 13
دونوں نے کہا اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر آپ ہماری مغفرت نہیں فرمائیں گے اور ہم پر رحم نہیں فرمائیں گے تو یقینا ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے
دونوں بول اٹھے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہم اپنی جانوں پر ظلم کر گذرے ہیں ، اور اگر آپ نے ہمیں معاف نہ فرمایا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقینا ہم نامراد لوگوں میں شامل ہوجائیں گے ۔ ( ١٠ )
کہنے لگے ’’ہمارے رب!ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور اگرتوہمیں معاف نہ کرے گا اور رحم نہ کرے گاتوہم یقینًا نقصان اٹھائیں گے‘‘
دونوں نے عرض کی ، اے رب ہمارے! ہم نے اپنا آپ برا کیا ، تو اگر تو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور نقصان والوں میں ہوئے ،
دونوں نے عرض کیا: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی؛ اور اگر تو نے ہم کو نہ بخشا اور ہم پر رحم ( نہ ) فرمایا تو ہم یقیناً نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے