Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जन्नत वाले दोज़ख़ वालों को पुकारेंगे कि हमसे हमारे रब ने जो वादा किया था हमने उसको सच्चा पाया, क्या तुमने भी अपने रब के वादे को सच्चा पाया, वे कहेंगेः हाँ, फिर एक पुकारने वाला दोनों के दरमियान पुकारेगा कि अल्लाह की लानत हो ज़ालिमों पर।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجنت والے آگ والوں کوپُکاریں گے کہ’’جووعدہ ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا یقیناًہم نے اس کو سچاپایاپھرکیاتم نے بھی اس وعدے کوسچاپایاجوتمہارے رب نے تم سے کیا تھا؟‘‘ وہ کہیں گے: ’’ہاں!‘‘پھر ایک پُکارنے والااُن کے درمیان میں پُکارے گاکہ ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے !

By Amin Ahsan Islahi

اور جنّت والے دوزخ والوں کو پکار کر پوچھیں گے کہ ہم سے تو جو کچھ ہمارے رب نے وعدہ کیا تھا ، ہم نے اس کو بالکل سچا پایا ، کیا تم نے بھی جو کچھ تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا ، اس کو سچا پایا؟ وہ جواب دیں گے: ہاں! پھر ایک منادی کرنے والا ان کے بیچ میں پکارے گا کہ اللہ لعنت ہو ظالموں پر!

By Hussain Najfi

اور جنتی لوگ دوزخیوں کو ندا دیں گے کہ ہمارے پروردگار نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا اس کو ہم نے تو سچا پا لیا ہے کیا تم نے بھی اس وعدہ کو جو تمہارے پروردگار نے تم سے کیا تھا سچا پایا ہے؟ وہ ( جواب میں ) کہیں گے ہاں تب ایک منادی ان کے درمیان ندا کرے گا کہ خدا کی لعنت ان ظالموں پر ۔

By Moudoodi

پھر یہ جنّت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے ، ہم نے ان سارے وعدوں کو ٹھیک پا لیا جو ہمارے رب نے ہم سے کیے تھے ، کیا تم نے بھی ان وعدوں کو ٹھیک پایا جو تمہارے رب نے کیے تھے ؟ وہ جواب دیں گے ہاں ۔ تب ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ خدا کی لعنت ان ظالموں پر ،

By Mufti Naeem

اور جنت والے دوزخ والوں کو آواز دیںگے کہ ہمارے رب نے جو ہم سے وعدہ فرمایا تھا ہم نے اسے سچا پایا پس کیا تم سے تمہارے رب نے جو وعدہ فرمایا تھا اسے تم نے سچا پایا؟ وہ کہیں گے کہ ہاں! پھر ایک اعلان کرنے والا ان کے درمیان اعلان کرے گا کہ ظالموں پر اﷲ ( تعالیٰ ) کی لعنت ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جنت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے کہ : ہمارے پروردگار نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا ، ہم نے اسے بالکل سچا پایا ہے ۔ اب تم بتاؤ کہ تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا ، کیا تم نے بھی اسے سچا پایا؟ وہ جواب میں کہیں گے کہ : ہاں اتنے میں ایک منادی ان کے د رمیان پکارے گا کہ : اللہ کی لعنت ہے ان ظالموں پر ۔

By Noor ul Amin

اور اہل جنت اہل جہنم کو پکارکرپوچھیں گے کہ:’’ہم نے توان وعدوں کو سچاپایا ہے جو ہمارے رب نے کئے تھے کیا تم سے تمہارے رب نے جو وعدے کئے تھے تم نے بھی انہیں سچاپایا؟ کہیں گے ہاں !پھران کے درمیان ایک پکارنے والا پکارے گاکہ : ’’ظالموں پر اللہ کی لعنت ہو

By Kanzul Eman

اور جنت والوں نے دوزخ والوں کو پکارا کہ ہمیں تو مل گیا جو سچا وعدہ ہم سے ہمارے رب نے کیا تھا ( ف۷٦ ) تو کیا تم نے بھی پایا جو تمہارے رب نے ( ف۷۷ ) سچا وعدہ تمہیں دیا تھا بولے ، ہاں! اور بیچ میں منادی نے پکار دیا کہ اللہ کی لعنت ظالموں پر

By Tahir ul Qadri

اور اہلِ جنت دوزخ والوں کو پکار کر کہیں گے: ہم نے تو واقعتاً اسے سچّا پالیا جو وعدہ ہمارے رب نے ہم سے فرمایا تھا ، سو کیا تم نے ( بھی ) اسے سچّا پایا جو وعدہ تمہارے ربّ نے ( تم سے ) کیا تھا؟ وہ کہیں گے: ہاں ۔ پھر ان کے درمیان ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ ظالموں پر اﷲ کی لعنت ہے