और जिनकी तोलें हलकी होंगी वही लोग हैं जिन्होंने अपने आपको घाटे में डाला, क्योंकि वे हमारी निशानियों के साथ नाइंसाफ़ी करते थे।
اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے تووہی ہوں گے جنہوں نے خود کو نقصان میں ڈالاتھااس وجہ سے کہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ظلم کیاکرتے تھے
اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے ، وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ، بوجہ اس کے کہ وہ ہماری آیتوں کا ( انکار اور اپنے اوپر ) ظلم کرتے رہے ۔
اور جس کے پلے ہلکے ہوں گے ۔ وہ اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہوں گے کیونکہ وہ ناانصافی کرتے تھے ۔
اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے وہی اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہوں گے 9 کیونکہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرتے رہے تھے ۔
اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے پس وہ وہی لوگ ہوںگے جنہوں نے ہماری آیات کے ساتھ ظلم کرنے کی وجہ سے اپنے آپ کو نقصان میں رکھا ہے
اور جن کی ترازو کے پلے ہلکے ہوں گے ، وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ زیادتیاں کر کر کے خود اپنی جانوں کو گھاٹے میں ڈالا ہے ۔
اور جن کے پلڑے ہلکے ہوئے تویہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالاکیونکہ وہ ہماری آیتوں سے ناانصافی کیا کرتے تھے
اور جن کے پلے ہلکے ہوئے ( ف۱۲ ) تو وہی ہیں جنہوں نے اپنی جان گھاٹے میں ڈالی ان زیادتیوں کا بدلہ جو ہماری آیتوں پر کرتے تھے ( ف۱۳ )
اور جن کے ( نیکیوں کے ) پلڑے ہلکے ہوں گے تو یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا ، اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے