Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस में वे तख़्तों पर टेक लगाए होंगे, वे उस में न तो सख़्त धूप देखेंगे और न सख़्त ठंड़

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہاں وہ تختوں پرتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے،نہ اُس میں وہ شدید دھوپ دیکھیں گے اورنہ ہی یخ سردی۔

By Amin Ahsan Islahi

ٹیک لگائے ہوں گے اس میں تختوں پر ۔ نہ اس میں گرمی ( کے آزار ) سے دوچار ہوں گے نہ سردی کے ۔

By Hussain Najfi

وہ وہاں اونچی مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے وہ وہاں نہ سورج ( کی گرمی ) دیکھیں گے اور نہ سردی کی ٹھٹھر ۔

By Moudoodi

وہاں وہ اونچی مسندوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے ۔ نہ انہیں دھوپ کی گرمی ستائے گی نہ جاڑے کی ٹھر ۔

By Mufti Naeem

اس ( جنت ) میں وہ پلنگوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے ( اس حال میں کہ ) وہاں نہ دھوپ ( کی گرمی ) دیکھیں گے اور نہ سردی کی سختی

By Mufti Taqi Usmani

وہ ان باغوں میں آرام دہ اونچی نشستوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ، جہاں نہ دھوپ کی تپش دیکھیں گے اور نہ کڑا کے کی سردی ۔

By Noor ul Amin

وہ جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ، وہاں نہ دھوپ دیکھیں گے اور نہ سردی کی شدت

By Kanzul Eman

جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے ، نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھٹر ( سخت سردی ) ( ف۲۰ )

By Tahir ul Qadri

یہ لوگ اس میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے ، نہ وہاں دھوپ کی تپش پائیں گے اور نہ سردی کی شدّت