और यह अल्लाह ने इसलिए किया कि तुम्हारे लिए ख़ुश-ख़बरी हो और ताकि तुम्हारे दिल उससे मुतमइन हो जाएं, और मदद तो अल्लाह ही के पास से आती है, यक़ीनन अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।
اوراﷲ تعالیٰ نے نہیں بنایا اس کومگرایک خوش خبری اورتاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہو جائیں اورنہیں ہے مددمگراﷲ تعالیٰ ہی کے پاس ہے ۔یقیناًاﷲ تعالیٰ سب پر غالب ، کمال حکمت والاہے۔
اور اللہ نے یہ صرف اس لئے کیا کہ تمہارے لئے خوشخبری ہو اور اس سے تمہارے دل مطمئن ہوں اور مدد تو خدا ہی کے پاس سے آتی ہے ۔ بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
اور اللہ نے ایسا اس لئے کیا کہ تمہارے لئے خوشخبری ہو اور تمہارے مضطرب دلوں کو اطمینان ہو ورنہ فتح و فیروزی تو بہرحال اللہ ہی کی طرف سے ہے ۔ یقینا اللہ زبردست اور حکمت والا ہے ۔
یہ بات اللہ نے تمہیں صرف اس لیے بتا دی کہ تمہیں خوشخبری ہو اور تمہارے دل اس سے مطمئن ہو جائیں ، ورنہ مدد تو جب بھی ہوتی ہے اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے ، یقینا اللہ زبردست اور دانا ہے ۔ ؏ ١
اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے اس امداد کو محض خوشخبری بنایا اور تاکہ تمہارے دل مطمئن ہو جائیں اور مدد تو صرف اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف سے ہے بیشک اﷲتعالیٰ غلبے والے حکمت والے ہیں ۔
اور یہ وعدہ اللہ نے کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ صرف اس لیے کیا کہ وہ خوشخبری بنے اور تاکہ تمہارے دلوں کو اطمینان حاصل ہو ، ورنہ مدد کسی اور کے پاس سے نہیں ، صرف اللہ کے پاس سے آتی ہے ۔ ( ٤ ) یقینا اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
یہ بات اللہ نے تمہیں صرف اسلئے بتلادی کہ تم خوش ہوجائواور تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ، ورنہ مدد توجب بھی ہواللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے یقینااللہ بڑازبردست او ر حکمت والا ہے
اور یہ تو اللہ نے کیا مگر تمہاری خوشی کو اور اس لیے کہ تمہارے دل چین پائیں ، اور مدد نہیں مگر اللہ کی طرف سے ( ف۲۱ ) بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے ،
اور اس ( مدد کی صورت ) کو اللہ نے محض بشارت بنایا ( تھا ) اور ( یہ ) اس لئے کہ اس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں اور ( حقیقت میں تو ) اللہ کی بارگاہ سے مدد کے سوا کوئی ( اور ) مدد نہیں ، بیشک اللہ ( ہی ) غالب حکمت والا ہے