ऐ ईमान वालो! अल्लाह और उसके रसूल की इताअत करो और उससे मुँह न मोड़ो हालाँकि तुम सुन रहे हो।
اے لوگو جوایمان لائے ہو! اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرواوراس سے منہ نہ موڑو جب کہ تم سنتے ہو۔
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اس سے روگردانی نہ کرو ، جبکہ تم سُن رہے ہو ۔
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اور اس سے روگردانی نہ کرو حالانکہ تم ( آوازِ حق ) سن رہے ہو ۔
اے ایمان لانے والو ، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور حکم سننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو ۔
اے ایمان والو! اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرو اور اس سے منہ مت پھیرو جبکہ تم سنتے ( بھی ) ہو
اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کی تابع داری کرو ، اور اس ( تابع داری ) سے منہ نہ موڑو ، جبکہ تم ( اللہ اور رسول کے احکام ) سن رہے ہو ۔
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرواور رسول کے حکم کو سن لینے کے بعداس سے سرتابی نہ کرو
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو ( ف۳٤ ) اور سن سنا کہ اسے نہ پھرو ،
اے ایمان والو! تم اللہ کی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو اور اس سے روگردانی مت کرو حالانکہ تم سن رہے ہو