Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ऐसा करने वाला नहीं कि उनको अज़ाब दे इस हाल में कि आप उनमें मौजूद हों, और अल्लाह उन पर अज़ाब लाने वाला नहीं जबकि वे इस्तिग़फ़ार कर रहे हों।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراﷲ تعالیٰ ایسا نہیں کہ انہیں عذاب دے جب تک آپ ان میں ہوں اوراﷲ تعالیٰ ان کو اس وقت بھی عذاب دینے والانہیں جب کہ وہ بخشش مانگتے ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ان کو عذاب دینے کا روادار نہ تھا ، جبکہ تم ان میں موجود تھے ۔ اور اللہ ان کو عذاب دینے کا روادار نہیں ہوسکتا جبکہ وہ مغفرت کے طلبگار ہوں ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ آپ ان کے درمیان موجود ہیں اور اللہ ایسا بھی نہیں ہے کہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ وہ استغفار کر رہے ہیں ۔

By Moudoodi

اس وقت تو اللہ ان پر عذاب نازل کرنے والا نہ تھا جبکہ تو ان کے درمیان موجود تھا ۔ اور نہ اللہ کا یہ قاعدہ ہے کہ لوگ استغفار کر رہے ہوں اور وہ ان کو عذاب دیدے ۔ 27

By Mufti Naeem

اور جب تک آپ ( ﷺ ) ان میں موجود ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں اس حالت میں عذاب نہیں دیں گے اور نہ ہی اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں اس حالت میں عذاب دینے والے ہیں کہ وہ معافی چاہتے ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اللہ ایسا نہیں ہے کہ ان کو اس حالت میں عذاب دے جب تم ان کے درمیان موجود ہو ، اور اللہ اس حالت میں بھی ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب وہ استغفار کرتے ہوں ۔ ( ١٩ )

By Noor ul Amin

حالانکہ یہ مناسب نہ تھاکہ اللہ انہیں عذاب دے اور آپ ان میں موجودہوں اور نہ ہی یہ مناسب تھاکہ اللہ ایسے لوگوں کو عذاب دے جو استغفارکرتے ہوں

By Kanzul Eman

اور اللہ کا کام نہیں کہ انہیں عذاب کرے جب تک اے محبوب! تم ان میں تشریف فرما ہو ( ف۵٤ ) اور اللہ انہیں عذاب کرنے والا نہیں جب تک وہ بخشش مانگ رہے ہیں ( ف۵۵ )

By Tahir ul Qadri

اور ( درحقیقت بات یہ ہے کہ ) اللہ کو یہ شان نہیں دیتا کہ ان پر عذاب فرمائے درآنحالیکہ ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ بھی ان میں ( موجود ) ہوں ، اور نہ ہی اللہ ایسی حالت میں ان پر عذاب فرمانے والا ہے کہ وہ ( اس سے ) مغفرت طلب کر رہے ہوں