Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह उनको क्यों अज़ाब नहीं देगा हालाँकि वे मस्जिदे-हराम से रोकते हैं जबकि वे उसके मुतवल्ली नहीं, उसके मुतवल्ली तो सिर्फ़ अल्लाह से डरने वाले ही हो सकते हैं, मगर उनमें से अकसर इसको नहीं जानते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکیاہے اُن کے لیے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں عذاب نہ دے؟حالانکہ وہ مسجدِحرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ہیں،اس کے متولی نہیں ہیں مگرمتقی لوگ لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان کو اللہ کیوں عذاب نہ دے گا ، جبکہ وہ مسجدِ حرام سے روکتے ہیں درآنحالیکہ وہ اس کے متولی نہیں؟ اس کے متولی تو صرف خدا سے ڈرنے والے ہوسکتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر اس حقیقت سے واقف نہیں ۔

By Hussain Najfi

لیکن اللہ کیوں نہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ وہ مسجد الحرام سے ( مسلمانوں کو ) روک رہے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ہیں اس کے متولی تو صرف پرہیزگار لوگ ہیں ۔ لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔

By Moudoodi

لیکن اب کیوں نہ وہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ وہ مسجد حرام کا راستہ روک رہے ہیں ، حالانکہ وہ اس مسجد کے جائز متولّی نہیں ہیں ۔ اس کے جائز متولّی تو صرف اہل تقوٰی ہی ہوسکتے ہیں ، مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ۔

By Mufti Naeem

اور ان کا یہ حق ہے ہی نہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں عذاب نہ دیں جبکہ وہ مسجد حرام سے ( بھی ) روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی ( بھی ) نہیں ۔ مسجد حرام کے متولی تو صرف متقی لوگ ہی ہیں اور لیکن ان کی اکثریت اس بات کو نہیں جانتی ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور بھلا ان میں کیا خوبی ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ دے جبکہ وہ لوگوں کو مسجد حرام سے روکتے ہیں ۔ ( ٢٠ ) حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ہیں ۔ متقی لوگوں کے سوا کسی قسم کے لوگ اس کے متولی نہیں ہوسکتے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( اس بات کو ) نہیں جانتے ۔

By Noor ul Amin

اوراللہ ان لوگوں کو کیوں عذاب نہ دےجو دوسروں کو مسجد حرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ، اس کے متولی تووہی ہوسکتے ہیں جو پرہیزگار ہوں لیکن ان میں سے اکثرلوگ یہ حقیقت نہیں جانتے

By Kanzul Eman

اور انہیں کیا ہے کہ اللہ انہیں عذاب نہ کرے وہ تو مسجد حرام سے روک رہے ہیں ( ف۵٦ ) اور وہ اس کے اہل نہیں ( ف۵۷ ) اس کے اولیاء تو پرہیزگار ہی ہیں مگر ان میں اکثر کو علم نہیں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( آپ کی ہجرتِ مدینہ کے بعد مکہ کے ) ان ( کافروں ) کے لئے اور کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ اللہ انہیں ( اب ) عذاب نہ دے حالانکہ وہ ( لوگوں کو ) مسجدِ حرام ( یعنی کعبۃ اللہ ) سے روکتے ہیں اور وہ اس کے ولی ( یا متّولی ) ہونے کے اہل بھی نہیں ، اس کے اولیاء ( یعنی دوست ) تو صرف پرہیزگار لوگ ہوتے ہیں مگر ان میں سے اکثر ( اس حقیقت کو ) جانتے ہی نہیں