Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जान लो कि जो कुछ माले-ग़नीमत तुम्हें हासिल हो उसका पाँचवा हिस्सा अल्लाह और रसूल के लिए और रिश्तेदारों और यतीमों और मिस्कीनों और मुसाफ़िरों के लिए है अगर तुम ईमान रखते हो अल्लाह पर और उस चीज़ पर जो हमने अपने बंदे (मुहम्मद) पर उतारी फ़ैसले के दिन जिस दिन कि दोनों जमातों में मुडभेड़ हुई, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجان لوکہ جوکچھ بھی مالِ غنیمت تم حاصل کرو توبے شک اس کا پانچواں حصہ اﷲ تعالیٰ کے لیے اوررسول کے لیے اوررشتے داروں، اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے، اگر تم اﷲ تعالیٰ پراوراس پرایمان رکھتے ہو جوہم نے فیصلے کے دن اپنے بندے پرنازل کیا جس دن دوجماعتیں مقابل ہوئیں اور اﷲ تعالیٰ ہرچیز پرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے

By Amin Ahsan Islahi

اور جان رکھو کہ جو کچھ تم غنیمت حاصل کرو تو اس کا پانچواں حصہ اللہ کیلئے اور رسول کیلئے اور قرابت داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کیلئے ہے ، اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور اس چیز پر جو ہم نے اپنے بندے پر اتاری فیصلہ کے دن ، جس دن دونوں جماعتوں میں مڈبھیڑ ہوئی اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جان لو کہ جو چیز بھی تمہیں بطورِ غنیمت حاصل ہو اس کا پانچواں حصہ اللہ کے لئے ، رسول کے لئے ، ( اور رسول کے ) قرابتداروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے ( یہ واجب ہے ) اگر تم اللہ پر اور اس ( غیبی نصرت ) پر ایمان رکھتے ہو جو ہم نے اپنے بندۂ خاص پر حق و باطل کا فیصلہ کر دینے والے دن نازل کی تھی جس دن ( مسلمانوں اور کافروں کی ) دو جمعیتوں میں مڈبھیڑ ہوئی تھی اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Moudoodi

اور تمہیں معلوم ہو کہ جو کچھ مالِ غنیمت تم نے حاصل کیا ہے اس کا پانچواں حصّہ اللہ اور اس کے رسول اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے ، 32 اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر اور اس چیز پر جو فیصلے کے روز ، یعنی دونوں فوجوں کی مڈ بھیڑ کے دن ، ہم نے اپنے بندے پر نازل کی تھی ، 33 ﴿تو یہ حصّہ بخوشی ادا کرو﴾ ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جان لو کہ مال غنیمت میں سے تمہیں جو کوئی چیز ملے پس اس کا پانچواں ( 1/5 ) حصہ اﷲ ( تعالیٰ ) کیلئے اور رسول اور ( آپ ﷺ ) کے رشتے داروں کیلئے اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کیلئے ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو اﷲ ( تعالیٰ ) اور جو کچھ ہم نے اپنے بندے ( محمدﷺ ) پر فیصلے کے دن جس دو جماعتیں آمنے سامنے آگئی تمہیں نازل فرمایا اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) یہ بات اپنے علم میں لے آؤ کہ تم جو کچھ مال غنیمت حاصل کرو اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول اور ان کے قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ہے ( ٢٦ ) ( جس کی ادائیگی تم پر واجب ہے ) اگر تم اللہ پر اور اس چیز پر ایمان رکھتے ہو جو ہم نے اپنے بندے پر فیصلے کے دن نازل کی تھی ( ٢٧ ) جس دن دو جماعتیں باہم ٹکرائی تھیں ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جان لوکہ جو کچھ تم بطور غنیمت حاصل کروتواس کا پانچواں حصہ اللہ کے لئے اور رسول کے لئے اور ( اس کے ) رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے اگرتم اللہ پر ایمان رکھتے ہواوراس ( فتح ونصرت ) پر جوفیصلہ کے دن ہم نے اپنے بندے پر نازل کی تھی جبکہ دونوں لشکروں میں مقابلہ ہوااوراللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے

By Kanzul Eman

اور جان لو کہ جو کچھ غنیمت لو ( ف٦۹ ) تو اس کا پانچواں حصہ خاص اللہ اور رسول و قرابت داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کا ہے ( ف۷۰ ) اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر اور اس پر جو ہم نے اپنے بندے پر فیصلہ کے دن اتارا جس دن دونوں فوجیں ملیں تھیں ( ف۷۱ ) اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جان لو کہ جو کچھ مالِ غنیمت تم نے پایا ہو تو اس کا پانچواں حصہ اللہ کے لئے اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے لئے اور ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ) قرابت داروں کے لئے ( ہے ) اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کے لئے ہے ۔ اگر تم اللہ پر اور اس ( وحی ) پر ایمان لائے ہو جو ہم نے اپنے ( برگزیدہ ) بندے پر ( حق و باطل کے درمیان ) فیصلے کے دن نازل فرمائی وہ دن ( جب میدانِ بدر میں مومنوں اور کافروں کے ) دونوں لشکر باہم مقابل ہوئے تھے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے