जिनसे आपने अहद लिया फिर वे अपना अहद हर बार तोड़ देते हैं और वे डरते नहीं।
جن لوگوں سے آپ نے عہد باندھا پھر وہ ہربار اپنا عہد توڑ دیتے ہیں اوروہ نہیں ڈرتے۔
جن سے تم نے عہد لیا ، پھر وہ اپنا عہد ہر بار توڑ دیتے ہیں اور وہ ڈرتے نہیں ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) جن لوگوں سے آپ نے ( کئی بار صلح کا ) معاہدہ کیا اور انہوں نے ہر بار اسے توڑا ۔ اور وہ ( اللہ سے ) نہیں ڈرتے ۔
﴿خصوصاً﴾ ان میں سے وہ لوگ جن کے ساتھ تو نے معاہدہ کیا پھر وہ ہر موقع پر اس کو توڑتے ہیں اور ذرا خدا کا خوف نہیں کرتے ۔ 41
یہ وہ لوگ ہیں جن سے آپ ( ﷺ ) نے ( باربار ) معاہدہ فرمایا پھر ہر بار وہ اپنے معاہدے کو توڑتے رہے اور وہ نہیں ڈرتے ۔
یہ لوگ وہ ہیں جن سے تم نے عہد لے رکھا ہے ، اس کے باوجود یہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں اور ذرا نہیں ڈرتے ۔ ( ٣٨ )
وہ لوگ جن سے آپ نے عہد کیا پھروہ ہربارہی اپنے عہدکو توڑدیتے ہیں اور ( اللہ سے ) ڈرتے نہیں
وہ جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا پھر ہر بار اپنا عہد توڑ دیتے ہیں ( ف۱۰٦ ) اور ڈرتے نہیں ( ف۱۰۷ )
یہ ( وہ ) لوگ ہیں جن سے آپ نے ( بارہا ) عہد لیا پھر وہ ہر بار اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ ( اللہ سے ) نہیں ڈرتے