Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनके लिए जिस क़दर तुमसे हो सके तैयार रखो क़ुव्वत और पले हुए घोड़े कि उससे तुम्हारी हैबत रहे अल्लाह के दुश्मनों पर और तुम्हारे दुश्मनों पर और उनके अलावा दूसरों पर भी जिनको तुम नहीं जानते, अल्लाह उनको जानता है, और जो कुछ तुम अल्लाह की राह में ख़र्च करोगे वह तुम्हें पूरा-पूरा दिया जाएगा और तुम्हारे साथ कोई कमी नहीं की जाएगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجوتم استطاعت رکھتے ہو ان کے (مقابلے) کے لیے ،قوت سے اورگھوڑے باندھنے سے تیاری کرو،تم اس سے اﷲ تعالیٰ کے دشمن کواوراپنے دشمن کواوران کے علاوہ دو سروں کو خوف زدہ کرو گے، جنہیں تم نہیں جانتے ، اﷲ تعالیٰ ان کوجانتاہے اوراﷲ تعالیٰ کی راہ میں جو چیز بھی تم خرچ کرو گے وہ پوری پوری تمہاری طرف لوٹادی جائے گی اورتم پرظلم نہیں کیا جائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان کیلئے جس حد تک کرسکو فوج اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو ، جس سے اللہ کے اور تمہارے ان دشمنوں پر تمہاری ہیبت رہے اور ان کے علاوہ کچھ دوسروں پر بھی جنہیں تم نہیں جانتے ہو ، اللہ انہیں جانتا ہے اور جو کچھ بھی تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے ، وہ تمہیں پورا کردیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! ) تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان ( کفار ) کے لئے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو ۔ تاکہ تم اس ( جنگی تیاری ) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو اور ان کھلے دشمنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں ( منافقوں ) کو خوفزدہ کر سکو ۔ جن کو تم نہیں جانتے البتہ اللہ ان کو جانتا ہے اور تم جو کچھ اللہ کی راہ ( جہاد ) میں خرچ کروگے تمہیں اس کا پورا پورا اجر و ثواب عطا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کسی طرح ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

By Moudoodi

اور تم لوگ ، جہاں تک تمہارا بس چلے ، زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑے ان کے مقابلہ کے لیے مہیّا رکھو 44 تاکہ اس کے ذریعہ سے اللہ کے اپنے دشمنوں کو اور ان دوسرے اعداء کو خوف زدہ کر دو جنہیں تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے ۔ اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدل تمہاری طرف پلٹایا جائے گا اور تمہارے ساتھ ہرگز ظلم نہ ہوگا ۔

By Mufti Naeem

اور ان کافروں کیلئے قوت وطاقت اور پلے ہوئے گھوڑوں سے جتنی استطاعت رکھتے ہو ( جنگی ) تیاری رکھو ( تاکہ ) اپنی جنگی تیاریوں سے خوفزدہ رکھواﷲ ( تعالیٰ ) کے دشمن کو اور اپنے دشمن کو اور ان کے علاوہ کے دوسرے لوگوں کو تم انہیں نہیں جانتے اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں جانتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے راستے میں تم جو کچھ خرچ کرو گے اس کا تمہیں پورا پورا اجر دیا جائے گا اور ( کسی طرح ) تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) جس قدر طاقت اور گھوڑوں کی جتنی چھاؤنیاں تم سے بن پڑیں ان سے مقابلے کے لیے تیار کرو ( ٤٢ ) جن کے ذریعے تم اللہ کے دشمن اور اپنے ( موجودہ ) دشمن پر بھی ہیبت طاری کرسکو ، اور ان کے علاوہ دوسروں پر بھی نہیں ابھی تم نہیں جانتے ، ( مگر ) اللہ انہیں جانتا ہے ۔ ( ٤٣ ) اور اللہ کے راستے میں تم جو کچھ خرچ کرو گے ، وہ تمہیں پورا پورا دے دیا جائے گا ، اور تمہارے لیے کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔

By Noor ul Amin

اور جہاں تک ممکن ہوکافروں کے مقابلہ کے لئے قوت اور جنگی گھوڑے تیاررکھوجن سے تم اللہ کے اور اپنے دشمنوں کو اوران دوسرے دشمنوں کو خائف کرسکوجنہیں تم نہیں جانتے مگراللہ انہیں جانتا ہے اورجو کچھ بھی تم اللہ کی راہ میں خرچ کروگے تمہیں اس کاپورا بدلہ ملے گا اور تمہارے ساتھ بے انصافی نہ ہوگی

By Kanzul Eman

اور ان کے لیے تیار رکھو جو قوت تمہیں بن پڑے ( ف۱۱٤ ) اور جتنے گھوڑے باندھ سکو کہ ان سے ان کے دلوں میں دھاک بٹھاؤ جو اللہ کے دشمن ہیں ( ف۱۱۵ ) اور ان کے سوا کچھ اوروں کے دلوں میں جنہیں تم نہیں جانتے ( ف۱۱٦ ) اللہ انہیں جانتا ہے اور اللہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کرو گے تمہیں پورا دیا جائے گا ( ف۱۱۷ ) اور کسی طرح گھاٹے میں نہ رہو گے ،

By Tahir ul Qadri

اور ( اے مسلمانو! ) ان کے ( مقابلے کے ) لئے تم سے جس قدر ہو سکے ( ہتھیاروں اور آلاتِ جنگ کی ) قوت مہیا کر رکھو اور بندھے ہوئے گھوڑوں کی ( کھیپ بھی ) اس ( دفاعی تیاری ) سے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن کو ڈراتے رہو اور ان کے سوا دوسروں کو بھی جن ( کی چھپی دشمنی ) کو تم نہیں جانتے ، اللہ انہیں جانتا ہے ، اور تم جو کچھ ( بھی ) اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے تمہیں اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور تم سے ناانصافی نہ کی جائے گی