Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर वह सुलह की तरफ़ झुकें तो आप भी उसके लिए झुक जाइए और अल्लाह पर भरोसा रखिए, बेशक वह सुनने वाला, जानने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگر وہ صلح کے لیے مائل ہوجائیں توآپ بھی اس کے لئے مائل ہوجائیں اور آپ اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ کریں ، بلاشبہ وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ مطالحت کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کیلئے جھک جائیو اور اللہ پر بھروسہ رکھیو ۔ بیشک وہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہو جائیں ۔ اور اللہ پر بھروسہ رکھیں بے شک وہ بڑا سننے والا ، بڑا علم والا ہے ۔

By Moudoodi

اور اے نبی ، اگر دشمن صلح و سلامتی کی طرف مائل ہوں تو تم بھی اس کے لیے آمادہ ہو جاؤ اور اللہ پر بھروسہ کرو ، یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور وہ لوگ اگر صلح کیلئے آمادہ ہو جائیں تو آپ بھی صلح کی طرف مائل ہو جائیے اور اﷲ ( تعالیٰ ) پر بھروسا کیجیے بیشک وہ سننے والے جاننے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر وہ لوگ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کی طرف جھک جاؤ ( ٤٤ ) اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، یقین جانو وہی ہے جو ہر بات سنتا ، سب کچھ جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اوراگروہ صلح کی طرف مائل ہوں توآپ بھی اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے صلح پر آمادہ ہوجائیں یقینًا وہ سب سننے والا جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی جھکو ( ف۱۱۸ ) اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، بیشک وہی ہے سنتا جانتا ،

By Tahir ul Qadri

اور اگر وہ ( کفار ) صلح کے لئے جھکیں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہوجائیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ۔ بیشک وہی خوب سننے والا جاننے والا ہے