Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

किसी नबी के लिए लायक़ नहीं कि उसके पास क़ैदी हों जब तक वह ज़मीन में अच्छी तरह ख़ूंरेज़ी न कर ले, तुम दुनिया के असबाब चाहते हो और अल्लाह आख़िरत को चाहता है, और अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کسی نبی کے لائق نہیں کہ اس کے پاس قیدی ہوں، یہاں تک کہ وہ زمین میں (کافروں کا) خوب خون بہالے، تم دنیاکا سازوسامان چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ آخرت کو چاہتا ہے اور اللہ تعالی ٰ سب پر غالب،کمال حکمت والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کوئی نبی اس بات کا روادار نہیں ہوتا کہ اس کو قیدی ہاتھ آئیں یہاں تک کہ وہ اس کیلئے ملک میں خونریزی برپا کردے ۔ یہ تم ہو جو دنیا کے سروسامان کے طالب ہو ، اللہ تو آخرت چاہتا ہے اور اللہ غالب اور حکم والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور یہ بات نبی کے شایانِ شان نہیں ہے کہ اس کے لیے قیدی ہوں ۔ جب تک وہ زمین میں خوب خون ریزی نہ کرے ( فتنہ کو کچل نہ دے ) تم دنیا کا مال و متاع چاہتے ہو اور اللہ آخرت چاہتا ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

کسی نبی کے لیے یہ زیبا نہیں ہے کہ اس کے پاس قیدی ہوں جب تک کہ وہ زمین میں دشمنوں کو اچھی طرح کچل نہ دے ۔ تم لوگ دنیا کے فائدے چاہتے ہو ، حالانکہ اللہ کے پیشِ نظر آخرت ہے ، اور اللہ غالب اور حکیم ہے ۔

By Mufti Naeem

نبی ( ﷺ ) کی شان کے یہ مناسب نہیں کہ ان کے پاس قیدی موجود رہیں یہاں تک کہ وہ زمین میں اچھی طرح خون نہ بہالیں ۔ تم دنیا کا سامان چاہتے ہو اور اﷲ ( تعالیٰ ) ( تمہارے لیے ) آخرت چاہتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) زبردست ہیں ، حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ بات کسی نبی کے شایان شان نہیں ہے کہ اس کے پاس قیدی رہیں ( ٤٧ ) جب تک کہ وہ زمین میں ( دشمنوں کا ) خون اچھی طرح نہ بہا چکا ہو ( جس سے ان کا رعب پوری طرح ٹوٹ جائے ) تم دنیا کا سازوسامان چاہتے ہو اور اللہ ( تمہارے لیے ) آخرت ( کی بھلائی ) چاہتا ہے اور اللہ صاحب اقتدار بھی ہے ، صاحب حکمت بھی ۔

By Noor ul Amin

نبی کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ اس کے پاس جنگی قیدی آتے حتیٰ کہ زمین ( میدان جنگ ) میں کافروں کو اچھی طرح قتل نہ کردیا جاتاتم دنیاکامال چاہتے ہوجبکہ اللہ ( تمہارے لئے ) آخرت چاہتا ہے اور اللہ ہی غالب اور حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

کسی نبی کو لائئق نہیں کہ کافروں کو زندہ قید کرلے جب تک زمین میں ان کا خون خوب نہ بہائے ( ف۱۲٤ ) تم لوگ دنیا کا مال چاہتے ہو ( ف۱۲۵ ) اور اللہ آخرت چاہتا ہے ( ف۱۲٦ ) اور اللہ غالب حکمت والا ہے

By Tahir ul Qadri

کسی نبی کو یہ سزاوار نہیں کہ اس کے لئے ( کافر ) قیدی ہوں جب تک کہ وہ زمین میں ان ( حربی کافروں ) کا اچھی طرح خون نہ بہا لے ۔ تم لوگ دنیا کا مال و اسباب چاہتے ہو ، اور اللہ آخرت کی ( بھلائی ) چاہتا ہے ، اور اللہ خوب غالب حکمت والا ہے