बेशक अल्लाह ने नबी पर और मुहाजिरीन व अंसार पर तवज्जोह फ़रमाई जिन्होंने तंगी के वक़्त में नबी का साथ दिया, बाद इसके कि उनमें से कुछ लोगों के दिल कजी की तरफ़ माइल हो चुके थे, फिर अल्लाह ने उन पर तवज्जोह फ़रमाई, बेशक अल्लाह उन पर मेहरबान है, रहम करने वाला है।
بلاشبہ یقینااﷲ تعالیٰ نے نبی پربھی اور مہاجرین و انصارپربھی مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی جوتنگی کے وقت میں نبی کے ساتھ رہے ،اس کے بعد بھی کہ قریب تھا ان میں سے ایک گروہ کے دل ہی ٹیڑھے ہوجائیں،پھر اﷲ تعالیٰ نے ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی، یقیناوہ ان پربہت ہی شفقت کرنے والا ، نہایت رحم والا ہے۔
اللہ نے نبی اور ان مہاجرین وانصار پر رحمت کی نظر کی ، جنہوں نے نبی کا ساتھ تنگی کے وقت میں دیا ، بعد اس کے کہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل کجی کی طرف مائل ہوچکے تھے ، پھر اللہ نے ان پر رحمت کی نگاہ کی ۔ بیشک وہ ان پر نہایت مہربان اور رحم فرمانے والا ہے ۔
بیشک خدا نے پیغمبر اور ان مہاجرین و انصار پر رحم کیا ہے جنہوں نے تنگی کے وقت میں پیغمبر کا ساتھ دیا ہے جب کہ ایک جماعت کے دلوں میں کجی پیدا ہو رہی تھی پھر خدا نے ان کی توبہ کو قبول کر لیا کہ وہ ان پر بڑا ترس کھانے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔
اللہ نے معاف کر دیا نبی کو اور ان مہاجرین و انصار کو جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت میں نبی کا ساتھ دیا ۔ 115 اگرچہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل کَجی کی طرف مائل ہو چلے تھے ، 116 ﴿مگر جب انہوں نے اس کجی کا اتباع نہ کیا بلکہ نبی کا ساتھ ہی دیا تو ﴾ اللہ نے انہیں معاف کر دیا 117 ، بےشک اس کا معاملہ ان لوگوں کے ساتھ شفقت و مہربانی کا ہے ۔
البتہ تحقیق اﷲ ( تعالیٰ نے نبی ( ﷺ ) پرمہربانی فرمائی اور مہاجرین اور انصار پر مہربانی فرمائی جنہوں نے نہایت مشکل وقت میں نبی ( ﷺ ) کا ساتھ دیا تھا جبکہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگاجانے کے قریب تھے پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان پر ( خصوصی ) توجہ فرمائی بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ان پر مہربان رحم فرمانے والے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے رحمت کی نظر فرمائی ہے نبی پر ان مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے ایسی مشکل کی گھڑی میں نبی کا ساتھ دیا ، ( ٩٣ ) جبکہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگا جائیں ، پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی ۔ یقینا وہ ان کے لیے بہت شفیق ، بڑا مہربان ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے نبی مہاجرین ا ورانصارپرمہربانی کی جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت اس کا ساتھ دیاتھا اگرچہ ُاس وقت بعض لوگوں کے دل شک وشبہ کی طرف مائل ہوچکے تھے اور اللہ نے ان پر رحم فرمایا کیونکہ اللہ مسلمانوں پر بڑامہربان رحم کرنے والا ہے
بیشک اللہ کی رحمتیں متوجہ ہوئیں ان غیب کی خبریں بتانے والے اور ان مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا ( ف۲۷۳ ) بعد اس کے کہ قریب تھا کہ ان میں کچھ لوگوں کے دل پھر جائیں ( ف۲۷٤ ) پھر ان پر رحمت سے متوجہ ہوا ( ف۲۷۵ ) بیشک وہ ان پر نہایت مہربان رحم والا ہے
یقیناً اﷲ نے نبی ( معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر رحمت سے توجہ فرمائی اور ان مہاجرین اور انصار پر ( بھی ) جنہوں نے ( غزوۂ تبوک کی ) مشکل گھڑی میں ( بھی ) آپ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی پیروی کی اس ( صورتِ حال ) کے بعد کہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل پھر جاتے ، پھر وہ ان پر لطف و رحمت سے متوجہ ہوا ، بیشک وہ ان پر نہایت شفیق ، نہایت مہربان ہے