Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ऐलान है अल्लाह और उसके रसूल की तरफ़ से बड़े हज के दिन लोगों के लिए कि अल्लाह और उसका रसूल मुशरिकों से बरी है, अब अगर तुम लोग तौबा करो तो यह तुम्हारे हक़ में बेहतर है, और अगर तुम मुँह फेरोगे तो जान लो कि तुम अल्लाह को आजिज़ करने वाले नहीं हो, और इनकार करने वालों को सख़्त अज़ाब की ख़ुश-ख़बरी दे दो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورصاف اعلان ہے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی جانب سے حجِ اکبرکے دن تمام لوگوں کی طرف کہ یقینااﷲ تعالیٰ مشرکوں سے بَری الذمہ ہے اوراس کا رسول بھی۔چنانچہ اگرتم توبہ کرلوتووہ تمہارے لیے بہترہے اوراگر منہ موڑو تم توجان لوکہ یقیناًتم اﷲ تعالیٰ کوعاجزکرنے والے نہیں ہواورجن لوگوں نے کفرکیاانہیں آپ دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیں

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بڑے حج کے دن لوگوں میں منادی کردی جائے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں سے بری الذمہ ہیں ، تو اگر تم توبہ کرو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر روگردانی کرو گے تو جان رکھو کہ تم اللہ سے بھاگ نہیں سکتے اور کافروں کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری پہنچادو ۔

By Hussain Najfi

اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمام لوگوں کو حجِ اکبر والے دن اعلانِ عام ہے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے بری و بیزار ہیں ۔ اب اگر تم ( کفر و شرارت سے ) توبہ کرلو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم نے اس سے روگردانی کی تو پھر جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور ( اے نبی ) کافروں کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دو ۔

By Moudoodi

اطلاعِ عام ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حجِ اکبر کے دن4 تمام لوگوں کے لیے کہ اللہ مشرکین سے بری الذمّہ ہے اور اس کا رسول بھی ۔ اب اگر تم لوگ توبہ کر لو تو تمہارے ہی لیے بہتر ہے اور جو منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو ۔ اور اے نبی ، انکار کرنے والوں کو سخت عذاب کی خوشخبری سنا دو ،

By Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) کی طرف سے لوگوں کیلئے اعلان عام ہے کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) مشرکین سے بری ہیں ۔ پس اگر تم لوگ توبہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم منہ پھیرے رہو تو جان لو کہ یقینا تم لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کو عاجز کرنے والے نہیں ہو اور کافروں کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجیے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور حج اکبر کے دن ( ٢ ) اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمام انسانوں کے لیے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اللہ بھی مشرکین سے دست بردار ہوچکا ہے ، اور اس کا رسول بھی ۔ اب ( اے مشرکو ) اگر تم توبہ کرلو تو یہ تمہارے حق میں بہت بہتر ہوگا ، اور اگر تم نے ( اب بھی ) منہ موڑے رکھا تو یاد رکھو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ، اور تمام کافروں کو ایک دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔

By Noor ul Amin

یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف حج اکبر ( دس ذوالحجہ ) کے دن تمام لوگوں کے لئے ( اعلان کیا جاتا ) ہے کہ:اللہ اور اس کارسول مشرکوں سے بری الذمہ ہیں لہٰذااگرتم توبہ کرلوتوتمہارے حق میں بہترہے اور اگرتم نے اسلام سے روگردانی کی توخوب جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور ( اے نبی ) ان کافروں کو دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیجئے

By Kanzul Eman

اور منادی پکار دیتا اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے سب لوگوں میں بڑے حج کے دن ( ف۵ ) کہ اللہ بیزار ہے ، مشرکوں سے اور اس کا رسول تو اگر تم توبہ کرو ( ف٦ ) تو تمہارا بھلا ہے اور اگر منہ پھیرو ( ف۷ ) تو جان لو کہ اللہ کو نہ تھکا سکو گے ( ف۸ ) اور کافروں کو خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ آیات ) اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی جانب سے تمام لوگوں کی طرف حجِ اکبر کے دن اعلانِ ( عام ) ہے کہ اللہ مشرکوں سے بے زار ہے اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھی ( ان سے بری الذمّہ ہے ) ، پس ( اے مشرکو! ) اگر تم توبہ کر لو تو وہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم نے روگردانی کی تو جان لو کہ تم ہرگز اللہ کو عاجز نہ کر سکو گے ، اور ( اے حبیب! ) آپ کافروں کو دردناک عذاب کی خبر سنا دیں