Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यहूद ने कहा कि उज़ैर अल्लाह के बेटे हैं और नसारा ने कहा कि मसीह अल्लाह के बेटे हैं, ये उनके अपने मुँह की बातें हैं, वे उन लोगों की बात नक़ल कर रहे हैं, जिन्होंने उनसे पहले कुफ़्र किया, अल्लाह उनको हलाक करे वे किधर बहके जा रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور یہودیوں نے کہاکہ عُزیراﷲ تعالیٰ کابیٹاہے اورعیسائیوں نے کہاکہ مسیح اﷲ تعالیٰ کا بیٹا ہے۔ یہ ان کے اپنے مونہوں کی بات ہے،وہ ان لوگوں کی بات کی مشابہت کرتے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے کفرکیا۔ اﷲ تعالیٰ انہیں ہلاک کرے !وہ کہاں سے بہکائے جا رہے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اور یہود عزیر کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں اور نصاریٰ مسیح کو اللہ کا بیٹا کہتے ہیں ۔ یہ سب ان کے منہ کی باتیں ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی بات کی نقل کر رہے ہیں ، جو ان سے پہلے مبتلائے کفر ہوئے ۔ اللہ ان کو غارت کرے! کہاں ان کی عقل الٹی ہوئی جارہی ہے ۔

By Hussain Najfi

یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصرانی کہتے ہیں کہ عیسیٰ اللہ کے بیٹے ہیں ۔ یہ ان کی باتیں ہیں ( بغیر سوچے سمجھے ) ان کے منہ سے نکالی ہوئی ۔ یہ لوگ بھی ان جیسی باتیں کرنے لگے ہیں جو ان سے پہلے کفر کر چکے ہیں اللہ ان کو ہلاک کرے یہ کدھر بہکے جا رہے ہیں ۔

By Moudoodi

یہودی کہتے ہیں کہ عزَیر اللہ کا بیٹا ہے ، اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے ۔ 29 یہ بے حقیقت باتیں ہیں جو وہ اپنی زبانوں سے نکالتے ہیں ان لوگوں کی دیکھا دیکھی جو ان سے پہلے کفر میں مبتلا ہوئے تھے ۔ 30 خدا کی مار ان پر ، یہ کہاں سے دھوکہ کھا رہے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور یہود نے کہا عزیر اﷲ ( تعالیٰ ) کے بیٹے ہیں اور نصاریٰ نے کہا مسیح اﷲ ( تعالیٰ ) کے بیٹے ہیں ۔ یہ ان کے مونہوں سے نکلی ہوئی باتیں ہیں ان لوگوں جیسی ہی باتیں کرنے لگے جو جنہوں نے پہلے کفر اختیار کیا اﷲتعالیٰ انہیں ہلاک فرما دیں کدھر بھٹکے چلے جا رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہودی تو یہ کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں ، ( ٢٨ ) اور نصرانی یہ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں ، یہ سب ان کی منہ کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی سی باتیں کر رہے ہیں جو ان سے پہلے کافر ہوچکے ہیں ۔ ( ٢٩ ) اللہ کی مار ہو ان پر ! یہ کہاں اوندھے بہکے جارہے ہیں؟

By Noor ul Amin

یہودی کہتے ہیں کہ عزیزاللہ کابیٹا ہے اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کابیٹا ہے یہ توان کے منہ کی باتیں ہیں وہ ان کافروں کے قول کی مشابہت اختیارکرتے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے کفر کیا تھااللہ انہیں ہلاک کردے یہ کہاں بہکے جارہے ہیں

By Kanzul Eman

اور یہودی بولے عزیر اللہ کا بیٹا ہے ( ف٦۵ ) اور نصرانی بولے مسیح اللہ کا بیٹا ہے ، یہ باتیں وہ اپنے منہ سے بکتے ہیں ( ف٦٦ ) اگلے کافروں کی سی بات بناتے ہیں ، اللہ انہیں مارے ، کہاں اوندھے جاتے ہیں ( ف٦۷ )

By Tahir ul Qadri

اور یہود نے کہا: عزیر ( علیہ السلام ) اللہ کے بیٹے ہیں اور نصارٰی نے کہا: مسیح ( علیہ السلام ) اللہ کے بیٹے ہیں ۔ یہ ان کا ( لغو ) قول ہے جو اپنے مونہہ سے نکالتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کے قول سے مشابہت ( اختیار ) کرتے ہیں جو ( ان سے ) پہلے کفر کر چکے ہیں ، اللہ انہیں ہلاک کرے یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں