Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने अल्लाह के सिवा अपने उलमा और मशाइख़ को रब बना डाला और मसीह बिन मरियम को भी; हालाँकि उनको सिर्फ़ यह हुक्म था कि वे एक माबूद की इबादत करें, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह पाक है उस शिर्क से जो वे करते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

انہوں نے اپنے علماء اوردرویشوں کواﷲ تعالیٰ کے سوااپنارب بنالیا ہے اورمسیح ابن مریم کوبھی حالانکہ انہیں اس کے سواحکم نہیں دیاگیاتھاکہ وہ ایک ہی معبودکی عبادت کریں کہ اُس کے سواکوئی معبود نہیں مگروہی،وہ اس سے پاک ہے جووہ شریک بناتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

انہوں نے اللہ کے سوا اپنے فقیہوں اور راہبوں کو رب بنا ڈالا اور مسیح ابن مریم کو بھی ، حالانکہ انہیں صرف ایک ہی معبود کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ پاک ہے ان چیزوں سے جن کو یہ شریک ٹھہراتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور راہبوں ( علماء و مشائخ ) کو پروردگار بنا لیا ہے ، اور مریم کے فرزند مسیح کو بھی ۔ حالانکہ ان کو صرف یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ ایک ہی معبودِ برحق کی عبادت کریں ۔ اللہ کے سوا اور کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ وہ پاک ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا ربّ بنا لیا ہے 31 اور اسی طرح مسیح اِبنِ مریم کو بھی ، حالانکہ ان کو ایک معبود کے سوا کسی کی بندگی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا ، وہ جس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں ، پاک ہے وہ ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

انہوں نے اﷲتعالیٰ کے علاوہ مسیح ابن مریم اور اپنے علما ومشایخ کو اپنا رب بنا رکھا ہے اور انہیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ صرف ایک معبود ( برحق ) ہی کی عبادت کریں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ پاک ہے اس سے جسے وہ اس کا شریک بناتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے اللہ کی بجائے اپنے احبار ( یعنی یہودی علماء ) اور راہبوں ( یعنی عیسائی درویشوں ) کو خدا بنا لیا ہے ۔ ( ٣٠ ) اور مسیح ابن مریم کو بھی ، حالانکہ ان کو ایک خدا کے سوا کسی کی عبادت کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا ۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ وہ ان کی مشرکانہ باتوں سے بالکل پاک ہے ۔

By Noor ul Amin

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑکراپنے علماء اور درویشوں کو رب بنالیا ہے اور مسیح ابن مریم کو بھی حالانکہ انہیں حکم یہ دیا گیاتھاکہ ایک اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کریں جن کے سواکوئی معبودنہیں اللہ تعالیٰ ان چیزوں سے پاک ہےجو وہ شریک ٹھہراتے ہیں

By Kanzul Eman

انہوں نے اپنے پادریوں اور جوگیوں کو اللہ کے سوا خدا بنالیا ( ف٦۸ ) اور مسیح بن مریم کو ( ف٦۹ ) اور انہیں حکم نہ تھا ( ف۷۰ ) مگر یہ کہ ایک اللہ کو پوجیں اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں ، اسے پاکی ہے ان کے شرک سے ،

By Tahir ul Qadri

انہوں نے اللہ کے سوا اپنے عالموں اور زاہدوں کو رب بنا لیا تھا اور مریم کے بیٹے مسیح ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) حالانکہ انہیں بجز اس کے ( کوئی ) حکم نہیں دیا گیا تھا کہ وہ اکیلے ایک ( ہی ) معبود کی عبادت کریں ، جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ ان سے پاک ہے جنہیں یہ شریک ٹھہراتے ہیں