बेशक महीनों की गिनती अल्लाह के नज़दीक बारह महीने हैं अल्लाह की किताब में जिस दिन उसने आसमानों और ज़मीन को पैदा किया, उनमें से चार हुरमत वाले हैं, यही है सीधा दीन पस उनमें तुम अपने ऊपर ज़ुल्म न करो, और मुशरिकों से सब मिलकर लड़ो जिस तरह वे सब मिलकर तुमसे लड़ते हैं, और जान लो कि अल्लाह परहेज़गारों के साथ है।
بے شک اﷲ تعالیٰ کے نزدیک مہینوں کی تعداد کتاب اﷲمیں بارہ مہینے ہے ،جس دن (سے ) اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا،ان میں سے چارحرمت والے ہیں،یہی سیدھا دین ہے ،سوان میں اپنی جانوں پرظلم نہ کرواور مشرکوں کے خلاف سب مل کر لڑو جیسے وہ سب مل کرتم سے لڑتے ہیں اورجان لویقیناًاﷲ تعالیٰ متقیوں کے ساتھ ہے۔
بیشک مہینوں کی تعداد ، اللہ کے ہاں نوشتۂ الہٰی میں ، جس دن سے اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، بارہ مہینے ہے ، جن میں چار حرمت والے ہیں ۔ یہی دین قیم ہے ۔ تو تم ان میں اپنی جانوں پر ظلم نہ ڈھانا اور مشرکوں سے جنگ کرو من حیث الجماعت جس طرح وہ تم سے جنگ کرتے ہیں من حیث الجماعت اور جان رکھو کہ اللہ خدا ترسوں کے ساتھ ہے ۔
بے شک اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد نوشتہ خداوندی میں جب سے اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے بارہ ہے ، جن میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں ۔ یہی دینِ مستقیم ہے ۔ پس ان میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو اور تمام مشرکین سے اسی طرح جنگ کرو جس طرح کہ وہ تم سب سے کرتے ہیں اور جان لو کہ بے شک اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ مہینوں کی تعداد جب سے اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اللہ کے نوشتے میں بارہ ہی ہے 34 ، اور ان میں سے چار مہینے حرام ہیں ۔ یہی ٹھیک ضابطہ ہے ۔ لہٰذا ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو 35 اور مشرکوں سے سب مِل کر لڑو جس طرح وہ سب مل کر تم سے لڑتے ہیں 36 اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں ہی کے ساتھ ہے ۔
بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے نزدیک مہینوں کی تعداد اﷲ ( تعالیٰ ) کی کتاب میں اس دن سے جس دن انہوں نے آسمان اور زمین کو پیدا فرمایا بارہ مہینے ہی ہے ان میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں یہی دین مستقیم ہے پس ان مہینوں میں اپنے آپ پر ظلم نہ کرو ۔ اور تمام مشرکوں اسی طرح لڑائی کرو جس طرح وہ سب کے سب تم لوگوں سے لڑتے ہیں اور جان لو کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) متقیوں کے ساتھ ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ مہینے ہے ۔ ( ٣٣ ) جو اللہ کی کتاب ( یعنی لوح محفوظ ) کے مطابق اس دن سے نافذ چلی آتی ہے جس دن اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا ۔ ان ( بارہ مہینوں ) میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں ، یہی دین ( کا ) سیدھا سادہ ( تقاضا ) ہے ، لہذا ان مہینوں کے معاملے میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو ، ( ٣٤ ) اور تم سب ملکر مشرکوں سے اسی طرح لڑو جیسے وہ سب تم سے لڑتے ہیں ، اور یقین رکھو کہ اللہ متقی لوگوں کے ساتھ ہے ۔
جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اُسی دن سے اللہ کے نزدیک اس کی کتاب میں مہینوں کی تعدادبارہ ہے ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں ، یہی صحیح دین ہے لہٰذاان مہینوں میں ( ناحق قتل مت کرو ) اپنے آپ پر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے سب مل کرلڑوجیسے وہ تم سے مل کرلڑتے ہیں اور جان لوکہ اللہ متقین کے ساتھ ہے
بیشک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہے ( ف۸۰ ) اللہ کی کتاب میں ( ف۸۱ ) جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے ان میں سے چار حرمت والے ہیں ( ف۸۲ ) یہ سیدھا دین ہے ، تو ان مہینوں میں ( ف۸۳ ) اپنی جان پر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے ہر وقت لڑو جیسا وہ تم سے ہر وقت لڑتے ہیں ، اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے ( ف۸٤ )
بیشک اللہ کے نزدیک مہینوں کی گنتی اللہ کی کتاب ( یعنی نوشتۂ قدرت ) میں بارہ مہینے ( لکھی ) ہے جس دن سے اس نے آسمانوں اور زمین ( کے نظام ) کو پیدا فرمایا تھا ان میں سے چار مہینے ( رجب ، ذو القعدہ ، ذو الحجہ اور محرم ) حرمت والے ہیں ۔ یہی سیدھا دین ہے سو تم ان مہینوں میں ( ازخود جنگ و قتال میں ملوث ہو کر ) اپنی جانوں پر ظلم نہ کرنا اور تم ( بھی ) تمام مشرکین سے اسی طرح ( جوابی ) جنگ کیا کرو جس طرح وہ سب کے سب ( اکٹھے ہو کر ) تم سے جنگ کرتے ہیں ، اور جان لو کہ بیشک اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے