Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनमें से जो कोई मर जाए उस पर आप कभी नमाज़ न पढ़ें और न उसकी क़ब्र पर खड़े रहें, बेशक उन्होंने अल्लाह और उसके रसूल का इनकार किया और वे इस हाल में मरे कि वे नाफ़रमान थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ان میں سے جوکوئی مرجائے تم اس کی نمازِجنازہ کبھی نہ پڑھنااورنہ ہی اس کی قبرپرکھڑے ہونا، یقیناانہوں نے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کے ساتھ کفرکیااوروہ اس حال میں مرے کہ وہ نافرمان تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور نہ تم ان میں سے کسی پر ، جو مرے ، کبھی جنازے کی نماز پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا ۔ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا اور وہ بدعہدی کے حال میں مرے ۔

By Hussain Najfi

اور ان میں سے جو کوئی مر جائے تو اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھیں اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہوں ۔ بلاشبہ انہوں نے خدا و رسول کے ساتھ کفر کیا اور وہ فسق و نافرمانی کی حالت میں مرے ہیں ۔

By Moudoodi

اور آئندہ ان میں سے جو کوئی مرے اس کی نمازِ جنازہ بھی تم ہرگز نہ پڑھنا اور نہ کبھی اس کی قبر پر کھڑے ہونا کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے اور وہ مرے ہیں اس حال میں کہ وہ فاسق تھے ۔ 88

By Mufti Naeem

اور کبھی بھی اگر ان میں سے کوئی مر جائے تو اس کی نماز جنازہ نہ پڑھئیے اور نہ ہی ( دفن وغیرہ کیلئے ) ان کی قبر پر کھڑے ہوئیے ۔ بلاشبہ ان لوگوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے ساتھ کفر اختیار کیا اور اس حال میں مرے کہ نافرمان تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ان ( منافقین ) میں سے جو کوئی مرجائے ، تو تم اس پر کبھی نماز ( جنازہ ) مت پڑھنا ، اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا ( ٦٩ ) یقین جانو یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کا رویہ اپنایا ، اور اس حالت میں مرے ہیں کہ وہ نافرمان تھے ۔

By Noor ul Amin

اوران منافقوں میں سے کوئی مرجائے تونہ اس کی نماز ( جنازہ ) پڑھنااور نہ ہی اس کی قبرپرکھڑے ہوناکیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نافرمانی کی حالت میں مرگئے

By Kanzul Eman

اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا ، بیشک اللہ اور رسول سے منکر ہوئے اور فسق ہی میں مر گئے ( ف۱۹۵ )

By Tahir ul Qadri

اور آپ کبھی بھی ان ( منافقوں ) میں سے جو کوئی مر جائے اس ( کے جنازے ) پر نماز نہ پڑھیں اور نہ ہی آپ اس کی قبر پر کھڑے ہوں ( کیونکہ آپ کا کسی جگہ قدم رکھنا بھی رحمت و برکت کا باعث ہوتا ہے اور یہ آپ کی رحمت و برکت کے حق دار نہیں ہیں ) ۔ بیشک انہوں نے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ساتھ کفر کیا اور وہ نافرمان ہونے کی حالت میں ہی مر گئے