Blog
Books
Search Hadith

کنگھی کرنے کا بیان

70 Hadiths Found
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد رنگ دیا کرتے تھے حتی کہ زرد رنگ سے ان کے کپڑے بھر جاتے تھے ، ان سے پوچھا گیا ، آپ زرد رنگ کیوں لگاتے ہیں ؟ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کے ساتھ رنگتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ کو یہ رنگ سب سے زیادہ پسند تھا ۔ آپ ﷺ اپنے تمام کپڑے حتی کہ اپنا عمامہ بھی اسی کے ساتھ رنگا کرتے تھے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4479
Haidth Number: 4480
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک مخنث (ہجڑا) لایا گیا جس نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگا رکھی تھی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کا کیا معاملہ ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، وہ عورتوں سے مشابہت کرتا ہے ، آپ نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے نقیع کی طرف جلا وطن کر دیا گیا ، آپ سے عرض کیا گیا ، اللہ کے رسول ! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4481
ولید بن عقبہ ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ نے مکہ فتح کر لیا تو اہل مکہ اپنے بچے آپ کے پاس لانے لگے ، آپ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے ، مجھے بھی آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا جبکہ میں نے خلوق (زعفران کے ساتھ مخلوط خوشبو) لگائی ہوئی تھی ، لہذا آپ ﷺ نے خلوق کی وجہ سے مجھے ہاتھ نہ لگایا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4482
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا ، میرے بال لمبے (کندھوں تک) ہیں ، کیا میں ان میں کنگھی کر لیا کروں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، اور انہیں سنوار کر رکھ ۔‘‘ راوی نے کہا ، اور ابوقتادہ ؓ رسول اللہ ﷺ کے اس قول کی وجہ سے کہ ’’ بالوں کو سنوار کر رکھو ۔‘‘ دن میں دو مرتبہ بالوں کو تیل لگایا کرتے تھے ۔ ضعیف ، رواہ مالک ۔

Haidth Number: 4483
حجاج بن حسان ؒ بیان کرتے ہیں ، ہم انس بن مالک ؓ کے پاس گئے ، میری بہن مغیرہ نے مجھے بتایا کہ تم ان دنوں چھوٹے بچے تھے اور تمہاری دو مینڈھیاں تھیں ، انہوں نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا ، برکت کی دعا کی اور فرمایا : ان دونوں کو مونڈ دو یا انہیں کتر دو کیونکہ یہ یہود کی زینت و عادت ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4484
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے خواتین کو اپنے سر کے بال مونڈنے سے منع فرمایا ۔ حسن ، رواہ النسائی ۔

Haidth Number: 4485
عطا بن یسار ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی آیا جس کے سر اور داڑھی کے بال پراگندہ تھے ، رسول اللہ ﷺ نے اپنے دست مبارک سے اس کی طرف اشارہ فرمایا ، گویا آپ اسے اپنے بال اور داڑھی سنوارنے کا حکم فرما رہے ہیں ، اس نے ویسے ہی کر لیا اور پھر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ اس سے بہتر ہے کہ تم میں سے کوئی اس حال میں آئے کہ اس کے سر کے بال پراگندہ ہوں گویا وہ شیطان ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ املک ۔

Haidth Number: 4486
ابن مسیّب سے روایت ہے ، انہیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’’ اللہ پاک ہے وہ (اپنے بندوں سے) صفائی و خوشبو پسند کرتا ہے ، وہ نظیف ہے نظافت کو پسند کرتا ہے ، وہ کریم ہے کرم کو پسند کرتا ہے ، وہ سخی داتا ہے سخاوت کرنے کو پسند کرتا ہے ، میرا خیال ہے آپ نے فرمایا : تم اپنے صحنوں کو صاف ستھرا رکھو ، اور یہود کی نقل مت اتارو ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، میں نے مہاجرین مسمار سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا : عامر بن سعد نے اسے اپنے والد کے واسطے سے نبی ﷺ سے اسی طرح بیان کیا مگر انہوں نے کہا :’’ اپنے صحن صاف رکھو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4487
یحیی بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے سعید بن مسیّب کو بیان کرتے ہوئے سنا ، ابراہیم خلیل الرحمن سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے مہمان نوازی کی ، انہوں نے سب سے پہلے ختنہ کیا ، سب سے پہلے اپنی مونچھیں کتریں ، سب سے پہلے بڑھاپا دیکھا تو عرض کیا ، اے میرے رب ! یہ کیا ہے ؟ رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : ابراہیم ! وقار ہے ۔ عرض کیا ، اے میرے رب ! میرے وقار میں اضافہ فرما ۔ صحیح ، رواہ مالک ۔

Haidth Number: 4488