Blog
Books
Search Hadith

کنگھی کرنے کا بیان

70 Hadiths Found
عبداللہ بن بریدہ ؒ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نے فضالہ بن عبید سے کہا : کیا وجہ ہے کہ میں آپ کے بال بکھرے ہوئے دیکھتا ہوں ؟ انہوں نے کہا ، کیونکہ رسول اللہ ﷺ زیادہ ناز و نعمت سے ہمیں منع کیا کرتے تھے ، اس شخص نے کہا : کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو ننگے پاؤں دیکھتا ہوں ؟ انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم فرمایا کرتے تھے کہ ہم کبھی کبھار ننگے پاؤں چلا کریں ۔ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4449
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کے بال ہوں وہ انہیں سنوار کر رکھے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4450
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سفید بالوں (بڑھاپے) کو بدلنے والی سب سے بہترین چیز مہندی اور وسمہ ہے ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4451
ابن عباس ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو اس سیاہی سے کبوتروں کے سینوں کی طرح خضاب کریں گے ، وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائیں گے ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4452
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سبتی جوتے (جن پر بال نہیں ہوتے تھے) پہنا کرتے تھے ، اور ورس (یمن کے علاقے کی ایک بوٹی) اور زعفران سے اپنی داڑھی کو زرد کیا کرتے تھے ، اور ابن عمر ؓ بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ النسائی ۔

Haidth Number: 4453
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی ، نبی ﷺ کے پاس سے گزرا جس نے مہندی لگائی ہوئی تھی ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا خوب ہے یہ !‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے مہندی اور وسمہ لگایا ہوا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ اس سے بھی بہتر ہے ۔‘‘ پھر ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ کیا ہوا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ ان سب سے بہتر ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4454
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بڑھاپے (سفید بالوں) کو بدل ڈالو اور یہود سے مشابہت نہ کرو ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4455
اور امام نسائی نے اسے ابن عمر اور ابن زبیر ؓ سے روایت کیا ہے ۔ صحیح ، رواہ النسائی ۔ اسنادہ حسن ، رواہ النسائی ۔

Haidth Number: 4456
اور امام نسائی نے اسے ابن عمر اور ابن زبیر ؓ سے روایت کیا ہے ۔ صحیح ، رواہ النسائی ۔ اسنادہ حسن ، رواہ النسائی ۔

Haidth Number: 4457
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اوروہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سفید بال ختم نہ کرو کیونکہ وہ مسلمان کا نور ہے ، جس کا حالتِ اسلام میں بال سفید ہوتا ہے تو اس کے بدلے میں اللہ اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے ، اس کے بدلہ میں اس کی ایک غلطی ختم کر دیتا ہے اور اس کے بدلہ میں اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4458
کعب بن مرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کے حالت اسلام میں بال سفید ہوں تو روز قیامت اس کے لیے نور ہو گا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی و النسائی ۔

Haidth Number: 4459
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں اور رسول اللہ ﷺ ایک برتن میں غسل کیا کرتے تھے ، آپ کے بال کندھوں اور کانوں کی لو کے درمیان تھے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4460
نبی ﷺ کے صحابی ابن حنظلیہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ خریم اچھا آدمی ہے اگر اس کے بال لمبے نہ ہوتے اور نہ وہ اپنا تہبند لٹکاتا ۔‘‘ خریم کو یہ بات پہنچی تو اس نے استرا لیا اور اس سے لمبے بالوں کو اپنے کانوں تک کاٹ لیا اور اپنا تہبند اپنی نصف پنڈلیوں تک اٹھا لیا ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4461
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، میری پیشانی کے بال لمبے تھے ، میری والدہ نے مجھے کہا : میں انہیں نہیں کاٹوں گی ، رسول اللہ ﷺ انہیں کھینچتے اور پکڑا کرتے تھے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4462
عبداللہ بن جعفر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے آلِ جعفر کو تین روز تک حالتِ غم میں رہنے دیا ، پھر آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو فرمایا :’’ آج کے بعد میرے بھائی پر مت رونا ۔‘‘ پھر فرمایا :’’ میرے بھتیجوں کو بلاؤ ۔‘‘ ہمیں لایا گیا گویا ہم چوزے تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ حجام کو میرے پاس لاؤ ۔‘‘ آپ نے اسے حکم فرمایا تو اس نے ہمارے سر مونڈ دیے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4463
ام عطیہ انصاریہ ؓ سے روایت ہے کہ مدینہ میں ایک عورت ختنے کیا کرتی تھی ، نبی ﷺ نے اسے فرمایا :’’ ختنے کی جگہ زیادہ نہ کاٹو کیونکہ وہ عورت کے لیے زیادہ لذت والا اور خاوند کے لیے زیادہ پر لطف ہے ۔‘‘ ابوداؤد ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث ضعیف ہے اور اس کے راوی مجہول ہیں ۔ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4464
کریمہ بنت ہمام سے روایت ہے کہ ایک عورت نے عائشہ ؓ سے مہندی کے خضاب سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا : کوئی مضائقہ نہیں ، لیکن میں اسے ناپسند کرتی ہوں ، میرے حبیب (نبی ﷺ) اس کی مہک کو ناپسند کیا کرتے تھے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4465
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ہند بن عتبہ نے عرض کیا ، اللہ کے نبی ! مجھ سے بیعت لیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میں تم سے بیعت نہیں لوں گا حتی کہ تم اپنی ہتھیلیوں کا رنگ بدلو ، گویا تیری ہتھیلیاں کسی درندے کی ہتھیلیاں ہیں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4466
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اشارہ کیا اس کے ہاتھ میں رسول اللہ ﷺ کے نام ایک خط تھا ، نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ، اور فرمایا :’’ میں نہیں جانتا کہ یہ آدمی کا ہاتھ ہے یا عورت کا ہاتھ ہے ؟‘‘ اس عورت نے کہا : بلکہ عورت کا ہاتھ ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر تم عورت ہوتی تو تم مہندی کے ساتھ اپنے ناخنوں کا رنگ بدلتی ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4467
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں بیماری کے بغیر بالوں میں بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی ، بال نوچنے والی اور اکھڑوانے والی ، بدن گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی گئی ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4468
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے عورت کا سا لباس پہننے والے مرد اور مرد کا سا لباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4469
ابن ابی ملیکہ ؒ بیان کرتے ہیں ، عائشہ ؓ سے عرض کیا گیا ، ایک عورت (مردوں جیسے) جوتے پہنتی ہے (اس کا کیا حکم ہے) انہوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4470

وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ كَانَ آخِرُ عَهْدِهِ بِإِنْسَانٍ مِنْ أَهْلِهِ فَاطِمَةَ وَأَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا فَاطِمَةَ فَقَدِمَ مِنْ غَزَاةٍ وَقَدْ عَلَّقَتْ مَسْحًا أَوْ سِتْرًا عَلَى بَابِهَا وَحَلَّتِ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ قُلْبَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ فَقَدِمَ فَلَمْ يَدْخُلْ فَظَنَّتْ أَنَّ مَا مَنَعَهُ أَنْ يَدْخُلَ مَا رَأَى فَهَتَكَتِ السِّتْرَ وَفَكَّتِ الْقُلْبَيْنِ عَنِ الصَّبِيَّيْنِ وَقَطَعَتْهُ مِنْهُمَا فَانْطَلَقَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْكِيَانِ فَأَخَذَهُ مِنْهُمَا فَقَالَ: «يَا ثَوْبَانُ اذْهَبْ بِهَذَا إِلَى فُلَانٍ إِنَّ هَؤُلَاءِ أَهْلِي أَكْرَهُ أَنْ يَأْكُلُوا طَيِّبَاتِهِمْ فِي حَيَاتِهِمُ الدُّنْيَا. يَا ثَوْبَانُ اشْتَرِ لِفَاطِمَةَ قِلَادَةً مِنْ عَصْبٍ وَسُوَارَيْنِ مِنْ عَاجٍ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد

ثوبان ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ سفر پر جاتے تو آپ اپنے اہل خانہ میں سے فاطمہ ؓ سے سب سے آخر پر ملتے اور جب آپ سفر سے واپس تشریف لاتے تو آپ سب سے پہلے فاطمہ ؓ سے ملتے ۔ آپ ایک غزوہ سے واپس تشریف لائے تو انہوں نے اپنے دروازے پر پردہ لٹکا رکھا تھا اور حسن و حسین ؓ کو چاندی کے کنگن پہنا رکھے تھے ، آپ جب تشریف لائے تو فاطمہ ؓ کے گھر میں داخل نہ ہوئے ، جس سے انہوں نے سمجھ لیا کہ آپ کے تشریف نہ لانے کا سبب پردہ اور کنگن ہیں ، انہوں نے پردہ پھاڑ ڈالا اور بچوں کے ہاتھوں سے کنگن اتار دیے اور ان کے ٹکڑے کر دیے ، وہ دونوں روتے ہوئے رسول اللہ ﷺ کی طرف چل دیے ، آپ ﷺ نے ان دونوں سے وہ کنگن لے لیے اور فرمایا :’’ ثوبان ! اسے آلِ فلاں کے پاس لے جاؤ ، کیونکہ یہ میرے اہل سے ہیں ، میں ناپسند کرتا ہوں کہ وہ اپنی دنیا کی زندگانی میں نفیس چیزیں استعمال کریں ، ثوبان ! فاطمہ کے لیے عصب (دریائی جانور کے دانت) کا ہار اور ہاتھی کے دانت کے دو کنگن خرید لاؤ ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4471
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ اثمد کا سرمہ لگایا کرو ، کیونکہ وہ بصارت کو جلا بخشتا ہے اور بال اگاتا ہے ۔‘‘ اور ان کا گمان ہے کہ نبی ﷺ کے پاس سرمہ دانی تھی جس سے آپ ہر رات تین مرتبہ اس (آنکھ) میں اور تین مرتبہ اس (آنکھ) میں سرمہ لگاتے تھے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4472
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ ہر رات سونے سے پہلے ہر آنکھ میں تین مرتبہ اصفہانی سرمہ لگایا کرتے تھے ، راوی بیان کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ بہترین دوائی جس کے ذریعے تم علاج کرتے ہو وہ دوائی ہے ، جو منہ کے اندر ایک جانب میں ڈالی جائے ، اور وہ دوائی جو ناک کے ذریعے ٹپکائی جائے اور پچھنے لگوانا اور جلاب لینا ہے اور بہترین سرمہ اصفہانی ہے کیونکہ وہ بصارت کو جلا بخشتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے ، اور سترہ ، انیس اور اکیس تاریخ کو پچھنے لگوانا سب سے بہتر ہے ۔‘‘ اور رسول اللہ ﷺ معراج کے سفر میں جس بھی جماعت ملائکہ کے پاس سے گزرتے تو انہوں نے یہی کہا : آپ پچھنے لگوانے کا التزام کریں ۔ ترمذی ، اور انہوں نے کہا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4473
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مردوں اور عورتوں کو حماموں میں داخل ہونے سے منع فرمایا ، پھر آپ ﷺ نے مردوں کو تہبند پہن کر جانے کی اجازت فرمائی ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4474
ابو ملیح بیان کرتے ہیں ، اہل حمص سے کچھ عورتیں عائشہ ؓ کے پاس آئیں ۔ عائشہ ؓ نے پوچھا : تم کہاں سے ہو ؟ انہوں نے بتایا : ملکِ شام سے ، عائشہ ؓ نے پوچھا : شاید کہ تم کورہ سے ہو جہاں کی عورتیں حماموں میں جاتی ہیں ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ! انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ عورت اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کسی جگہ اپنے کپڑے اتارتی ہے تو اس نے اپنے اور رب کے درمیان حائل حجاب چاک کر دیا ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے :’’ اپنے گھر کے علاوہ ، تو اس کے اور اللہ عزوجل کے مابین جو حجاب تھا وہ اس نے چاک کر دیا ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4475
عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تمہارے لیے سرزمین عجم فتح ہو جائے گی اور تم وہاں کچھ گھر پاؤ گے جنہیں حمام کہا جائے گا ، اس میں صرف مرد تہبند باندھ کر داخل ہوں اور خواتین کو ان میں جانے سے منع کرو مگر جو مریضہ ہو یا حالتِ نفاس میں ہو (اسے اجازت ہے) ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4476
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ تہبند کے بغیر حمام میں نہ جائے اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنی اہلیہ کو حمام میں جانے کی اجازت نہ دے اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ایسے دسترخوان پر نہ بیٹھے جہاں شراب کا دَور چلتا ہو ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی و النسائی ۔

Haidth Number: 4477
ثابت ؒ بیان کرتے ہیں ، انس ؓ سے نبی ﷺ کے خضاب کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : اگر میں چاہتا کہ آپ کے سر کے سفید بال شمار کروں تو میں کر سکتا تھا ، اور انہوں نے بیان کیا ، آپ ﷺ نے خضاب نہیں لگایا ۔ ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا : ابوبکر ؓ نے مہندی اور وسمہ کے ساتھ خضاب کیا جبکہ عمر ؓ نے صرف مہندی سے خضاب کیا ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4478