Blog
Books
Search Hadith

{وَلَقَدْ آتَیْنَاکَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِیْ} کی تفسیر

18 Hadiths Found
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ام القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے بارے میں فرمایا: یہی وہ سات آیات ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں اور اسی سورت کو قرآن عظیم کہتے ہیں۔

Haidth Number: 8648
۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے سورۂ فاتحہ جیسی سورت نہ تورات میںنازل کی اور نہ انجیل میں،یہی بار بار پڑھی جانے والی سات آیات ہیں اور یہ سورت میں (اللہ) اور میرے بندے کے درمیان تقسیم کی گئی ہے اور میرے بندے کے لیے وہی کچھ ہے، جو اس نے سوال کیا۔

Haidth Number: 8649
عبید اللہ کا بیان ہے کہ ہم ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ہاں گئے اور ہم نے عرص کیا: اے ام المؤمنین آپ ہمیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مرض الموت کے بارے میں بتائیں، انہوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیمار ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے منہ سے ایک آواز آئی، ہم منقی کھانے والے سے اس آواز کی تشبیہ دے سکتے ہیں، اس سے قبل اور بیماری کے دنوں میں بھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی ازواج کے ہاں باری باری جاتے رہے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زیادہ نڈھال ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی ازواج سے بیتِ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا میں وقت گزارنے کی اجازت طلب کی کہ وہ سب وہیں آکر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خبر گیری کرلیا کریں، سب نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس بات کی اجازت دے دی، پس اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دو آدمیوں کے سہارے تشریف لائے، ان دو میں سے ایک سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، اس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے عبیداللہ سے کہا: کیا ام المؤمنین نے تمہیں دوسرے آدمی کے نام سے آگاہ نہیں کیا کہ عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ دوسرا آدمی کون تھا؟ عبیداللہ نے کہا: جی نہیں، تو انھوں نے بتلایا کہ دوسرے آدمی سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔

Haidth Number: 10980

۔ (۱۰۹۸۱)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی بَیْتِ مَیْمُونَۃَ فَاسْتَأْذَنَ نِسَائَہُ أَنْ یُمَرَّضَ فِی بَیْتِی فَأَذِنَّ لَہُ، فَخَرَجَ رَسُولُ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُعْتَمِدًا عَلَی الْعَبَّاسِ وَعَلَی رَجُلٍ آخَرَ وَرِجْلَاہُ تَخُطَّانِ فِی الْأَرْضِ، وَقَالَ عُبَیْدُ اللّٰہِ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَتَدْرِی مَنْ ذٰلِکَ الرَّجُلُ؟ ہُوَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ وَلٰکِنَّ عَائِشَۃَ لَا تَطِیبُ لَہَا نَفْسًا، قَالَ الزُّہْرِیُّ: فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ فِی بَیْتِ مَیْمُونَۃَ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَمْعَۃَ: ((مُرِ النَّاسَ فَلْیُصَلُّوا۔)) فَلَقِیَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ: یَا عُمَرُ! صَلِّ بِالنَّاسِ فَصَلّٰی بِہِمْ، فَسَمِعَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَوْتَہُ فَعَرَفَہُ، وَکَانَ جَہِیرَ الصَّوْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((أَلَیْسَ ہٰذَا صَوْتَ عُمَرَ؟)) قَالُوا: بَلٰی، قَالَ: ((یَأْبَی اللّٰہُ جَلَّ وَعَزَّ ذٰلِکَ وَالْمُؤْمِنُونَ، مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ رَقِیقٌ لَا یَمْلِکُ دَمْعَہُ وَإِنَّہُ إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ بَکٰی، قَالَ: ((وَمَا قُلْتِ ذٰلِکَ إِلَّا کَرَاہِیَۃَ أَنْ یَتَأَثَّمَ النَّاسُ بِأَبِی بَکْرٍ أَنْ یَکُونَ أَوَّلَ مَنْ قَامَ مَقَامَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔)) فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) فَرَاجَعَتْہُ فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ إِنَّکُمْ صَوَاحِبُ یُوسُفَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۶۲)

۔( دوسری سند) ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب ام المؤمنین سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے گھر بیمار تھے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی ازواج سے اجازت طلب کی کہ تم میرے بیماری پرسی عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے گھر میں کر لیا کرو،سب ازواج نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بخوشی اس بات کی اجازت دے دی، تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ایک دوسرے آدمی کے آسرے سے اس حال میں تشریف لائے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے۔ عبیداللہ کہتے ہیں: یہ سن کر ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ دوسرا آدمی کون تھا؟ وہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔ مگر ام المؤمنین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا چونکہ ان سے ناخوش تھیں، اس لیے ان کا نام نہیں لیا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے گھر میں تھے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عبداللہ بن زمعہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے فرمایا: تم جا کر لوگوں سے کہو کہ وہ نماز ادا کر لیں۔ وہ جا کر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ملے اور کہا: اے عمر! آپ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ جب انہوں نے نماز پڑھانا شروع کی اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی آواز سن لی، کیونکہ وہ بلند آہنگ تھے، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیایہ عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آواز نہیں؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول!آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اور اہلِ ایمان اسے قبول نہیں کریں گے، تم ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تو رقیق القلب ہیں، جب وہ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں تو رو پڑتے ہیں، وہ اپنے آنسوؤں پر کنٹرول نہیں کر سکتے، سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ میں نے یہ بات صرف اس لیے کہی تھی کہ مبادا لوگ ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بارے میں ایسی باتیں کر کے گناہ گار نہ ہوں کہ یہی وہ پہلا شخص ہے جو اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جگہ پر کھڑا ہوا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوبارہ فرمایا: تم ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔ میں نے بھی اپنی بات دوبارہ دہرا دی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے تم تو یوسف علیہ السلام کو بہکانے والی عورتوں جیسی ہو۔

Haidth Number: 10981

۔ (۱۰۹۸۲)۔ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَمْعَۃَ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَسَدٍ قَالَ: لَمَّا اسْتُعِزَّ بِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنَا عِنْدَہُ فِی نَفَرٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ، قَالَ: دَعَا بِلَالٌ لِلصَّلَاۃِ، فَقَالَ: ((مُرُوا مَنْ یُصَلِّی بِالنَّاسِ۔)) قَالَ: فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُمَرُ فِی النَّاسِ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ غَائِبًا، فَقَالَ: قُمْ یَا عُمَرُ! فَصَلِّ بِالنَّاسِ، قَالَ: فَقَامَ فَلَمَّا کَبَّرَ عُمَرُ سَمِعَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَوْتَہُ وَکَانَ عُمَرُ رَجُلًا مُجْہِرًا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((فَأَیْنَ أَبُو بَکْرٍ؟ یَأْبَی اللّٰہُ ذٰلِکَ وَالْمُسْلِمُونَ، یَأْبَی اللّٰہُ ذٰلِکَ وَالْمُسْلِمُونَ۔)) قَالَ: فَبَعَثَ إِلَی أَبِی بَکْرٍ فَجَائَ بَعْدَ أَنْ صَلَّی عُمَرُ تِلْکَ الصَّلَاۃَ فَصَلّٰی بِالنَّاسِ، قَالَ: وَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ زَمْعَۃَ: قَالَ لِی عُمَرُ: وَیْحَکَ مَاذَا صَنَعْتَ بِییَا ابْنَ زَمْعَۃَ، وَاللّٰہِ! مَا ظَنَنْتُ حِینَ أَمَرْتَنِی إِلَّا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَکَ بِذٰلِکَ، وَلَوْلَا ذٰلِکَ مَا صَلَّیْتُ بِالنَّاسِ، قَالَ: قُلْتُ: وَاللّٰہِ! مَا أَمَرَنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلٰکِنْ حِینَ لَمْ أَرَ أَبَا بَکْرٍ رَأَیْتُکَ أَحَقَّ مَنْ حَضَرَ بِالصَّلَاۃِ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۱۳)

سیدنا عبداللہ بن زمعہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیماری شدت اختیار کر گئی تو میں چند دیگر مسلمانوں کے ہمراہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر تھا، سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نماز کے لیے اذان کہی اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کسی سے کہو کہ وہ نماز پڑھا دے۔ میں باہر نکلا تو سیدناعمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں میں موجود تھے اور سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ موجود نہیں تھے، میں نے عرض کیا: عمر! آپ اُٹھ کر نماز پڑھا دیں۔ وہ اُٹھے انہوں نے تکبیر تحریمہ کہی، ان کی آواز بہت بلند تھی، اس لیے جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی آواز سنی توفرمایا: ابوبکر کہاں ہیں؟اللہ اور اہل اسلام ابوبکر کی بجائے کسی دوسرے کو قبول نہیں کریں گے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف پیغام بھیجا، لیکن جب وہ آئے تو سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وہ نماز پڑھا چکے تھے۔ پھر انہوں نے آکر لوگوں کو باقی نمازیں پڑھائیں۔ سیدنا عبداللہ بن زمعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھ سے کہا: اے ابن زمعہ! تمہارا بھلا ہو، تم نے میرے ساتھ کیا کیا؟ اللہ کی قسم! تم نے جب مجھے نماز پڑھانے کو کہا تو میں یہی سمجھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہی تمہیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ مجھے کہا جائے، اگر یہ بات نہ ہوتی تو میں لوگوں کو نماز نہ پڑھاتا۔ میں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تو واقعی مجھے یہ حکم نہیں دیا تھا، لیکن جب مجھے ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دکھائی نہیں دیے تو میں نے حاضر لوگوں میں سے آپ کو امامت کا سب سے زیادہ حق دار سمجھا۔

Haidth Number: 10982
سیدنا بریدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیمار پڑ گئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر تو انتہائی رقیق القلب اور نرم دل ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بس ابوبکر سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، تم تو سیدنایوسف علیہ السلام والی خواتین لگ رہی ہو۔ چنانچہ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حیات میں لوگوں کو نمازیں پڑھائیں۔

Haidth Number: 10983
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مرض الموت کے دنوں میں فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ میں نے عرض کیا: ابوبکر تو رونے لگیں گے اور لوگوں تک ان کی آواز نہیں پہنچ پائے گی، کیا ہی بہتر ہو کہ آپ عمر کو حکم فرما دیں۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! ابوبکر تو انتہائی نرم مزاج ہیں، جب وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں تک ان کی آواز ہی پہنچ نہیں سکے گی، کیا ہی اچھا ہو کہ آپ عمر کو یہ حکم دے دیں۔لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم تو یوسف علیہ السلام والی خواتین کی طرح لگ رہی ہو، میں کہہ رہا ہوں کہ ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ یہ سن کر سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا میری طرف متوجہ ہو کر بولیں: میں تمہاری طرف سے اچھائی نہیں پا سکتی۔

Haidth Number: 10984
سیدنا ابو موسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیمار ہوئے اور بیماری شدت اختیار کر گئی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر تو انتہائی نرم دل ہیں، وہ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں کو نماز پڑھا ہی نہیں سکیں گے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں کہہ رہا ہوں کہ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، تم تو ان عورتوں جیسی ہو جو یوسف علیہ السلام کو ورغلا رہی تھیں۔ پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قاصد سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گیا اور سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حیات ہی میں لوگوں کو نمازیں پڑھائیں۔

Haidth Number: 10985

۔ (۱۰۹۸۶)۔ عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَائَ بِلَالٌ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلَاۃِ، فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ: فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ أَسِیفٌ، وَإِنَّہُ مَتٰییَقُومُ مَقَامَکَ لَا یُسْمِعُ النَّاسَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ، فَقَالَ: ((مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ: فَقُلْتُ لِحَفْصَۃَ: قُولِی لَہُ، فَقَالَتْ لَہُ حَفْصَۃُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ أَسِیفٌ، وَإِنَّہُ مَتٰییَقُومُ مَقَامَکَ لَا یُسْمِعُ النَّاسَ فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ، فَقَالَ: ((إِنَّکُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ یُوسُفَ، مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ: فَأَمَرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ، فَلَمَّا دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ وَجَدَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ نَفْسِہِ خِفَّۃً، فَقَالَتْ: فَقَامَ یُہَادٰی بَیْنَ رَجُلَیْنِ وَرِجْلَاہُ تَخُطَّانِ فِی الْأَرْضِ حَتّٰی دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَلَمَّا سَمِعَ أَبُو بَکْرٍ حِسَّہُ ذَہَبَ لِیَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ قُمْ کَمَا أَنْتَ، فَجَائَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی جَلَسَ عَنْ یَسَارِ أَبِی بَکْرٍ، وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی بِالنَّاسِ قَاعِدًا، وَأَبُو بَکْرٍ قَائِمًا، یَقْتَدِی أَبُو بَکْرٍ بِصَلَاۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالنَّاسُ یَقْتَدُونَ بِصَلَاۃِ أَبِی بَکْرٍ۔ (مسند احمد: ۲۶۲۸۰)

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب مرض الموت میں مبتلا تھے تو سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز کے وقت کی اطلاع دینے کے لیے آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر تو انتہائی نرم دل ہیں، جب وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے لگیں گے اور نماز نہیں پڑھا سکیں گے، کیا ہی اچھا ہو کہ آپ عمر کو حکم فرمائیں۔ لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر تو انتہائی رقیق القلب اور نرم دل ہیں، جب وہ آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے لگیں گے اور نماز نہیں پڑھا سکیں گے، اگر آپ عمر کو یہ حکم فرمائیں تو بہتر رہے گا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تم تو ان عورتوں جیسی ہو جو یوسف علیہ السلام کو ورغلا رہی تھیں۔ چنانچہ ہم نے سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو پیغام بھیج کر بلوایا اور انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی طبیعت میں بہتری محسوس کی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دو آدمیوں کے آسرے سے مسجد کی طرف لے جایا گیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹتے جا رہے تھے۔ جب سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آمد کو محسوس کیا تو وہ پیچھے کو ہٹنے لگے، لیکن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں اشارہ سے کہا کہ اپنی جگہ پر کھڑے رہو، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آکر ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اور باقی لوگ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اقتداء کرنے لگے۔

Haidth Number: 10986

۔ (۱۰۹۸۷)۔ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی عَائِشَۃَ، فَقُلْتُ: أَلَا تُحَدِّثِینِی عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: بَلٰی، ثَقُلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((أَصَلَّی النَّاسُ؟)) فَقُلْنَا: لَا ہُمْ یَنْتَظِرُونَکَیَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: ((ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ۔)) فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَہَبَ لِیَنُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ: ((أَصَلَّی النَّاسُ؟)) قُلْنَا: لَا ہُمْ یَنْتَظِرُونَکَیَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: ((ضَعُوْا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ۔)) فَذَہَبَ لِیَنُوئَ فَغُشِیَ عَلَیْہِ، قَالَتْ: وَالنَّاسُ عُکُوفٌ فِی الْمَسْجِدِ یَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِصَلَاۃِ الْعِشَائِ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی أَبِی بَکْرٍ بِأَنْ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ، وَکَانَ أَبُوبَکْرٍ رَجُلًا رَقِیقًا، فَقَالَ: یَا عُمَرُ! صَلِّ بِالنَّاسِ، فَقَالَ: أَنْتَ أَحَقُّ بِذٰلِکَ، فَصَلَّی بِہِمْ أَبُو بَکْرٍ تِلْکَ الْأَیَّامَ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَجَدَ خِفَّۃً، فَخَرَجَ بَیْنَ رَجُلَیْنِ أَحَدُہُمَا الْعَبَّاسُ لِصَلَاۃِ الظُّہْرِ، فَلَمَّا رَآہُ أَبُو بَکْرٍ ذَہَبَ لِیَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَیْہِ أَنْ لَا یَتَأَخَّرَ وَأَمَرَہُمَا فَأَجْلَسَاہُ إِلٰی جَنْبِہِ، فَجَعَلَ أَبُو بَکْرٍ یُصَلِّی قَائِمًا وَرَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی قَاعِدًا، فَدَخَلْتُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ: أَلَا أَعْرِضُ عَلَیْکَ مَا حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ہَاتِ فَحَدَّثْتُہُ فَمَا أَنْکَرَ مِنْہُ شَیْئًا غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ: ہَلْ سَمَّتْ لَکَ الرَّجُلَ الَّذِی کَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: ہُوَ عَلِیٌّ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۵۱۴۱)

عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی خدمت میں جا کر عرض کیا: کیا آپ مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیماری کے بارے میں بیان فرمائیں گی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، کیوں نہیں، تفصیلیہ ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شدید بیمار تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟ ہم نے عرض کیا: جی نہیں، اے اللہ کے رسول! وہ تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میرے لیے برتن میں پانی رکھو۔ ہم نے پانی رکھ دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے غسل کیا،لیکن جب اٹھنے لگے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر غشی طاری ہو گئی، پھر افاقہ ہوا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟ ہم نے عرض کیا: جی نہیں، اے اللہ کے رسول! وہ تو آپ کے منتظر ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میرے لیے برتن میں پانی رکھ دو۔ ( آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے غسل کیا) بعدازاں جب اُٹھنے لگے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر غشی طاری ہو گئی، جبکہ لوگ مسجد میں نماز عشاء کے لیے جمع تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی انتظار کر رہے تھے۔ بالآخر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو پیغام بھیجا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھادیں۔ ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ انتہائی رقیق القلب تھے، انہوں نے کہا: عمر ! آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں، لیکن انھوں نے کہا: آپ اس امر کے زیادہ حق دار ہیں۔ تو ان دنوں سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں کو نمازیں پڑھاتے رہے۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بہتری محسوس کی تو دو آدمیوں کے آسرے ظہر کی نماز کے لیے مسجد کی طرف چلے، ان دو میں سے ایک سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے،جب سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آمد کا احساس ہوا تو وہ پیچھے کو ہٹنے لگے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اشارہ کیا کہ پیچھے نہ جائیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دونوں آدمیوں سے فرمایا اور انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا۔ سیدنا ابوبکر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر پڑھتے رہے۔ میں ( عبیداللہ بن عبداللہ) سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے ان سے عرض کیا: آیا میں آپ سے وہ واقعہ بیان نہ کروں ،جو سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے مجھے بیان کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی بیان کرو، پھر انہوں نے اس میں سے کسی بھی بات کا انکار نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ کیا انہوں نے اس دوسرے آدمی کا نام بھی بیان کیا جو سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ تھا؟ میں نے کہا: جی نہیں۔ انہوں نے کہا: وہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔

Haidth Number: 10987

۔ (۱۰۹۸۸)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَرَضَہُ الَّذِی مَاتَ فِیہِ کَانَ فِی بَیْتِ عَائِشَۃَ، فَقَالَ: ((ادْعُوْا لِی عَلِیًّا۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: ((نَدْعُوْ لَکَ أَبَا بَکْرٍ۔)) قَالَ: ((ادْعُوہُ۔)) قَالَتْ حَفْصَۃُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ نَدْعُو لَکَ عُمَرَ، قَالَ: ((ادْعُوہُ۔)) قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ نَدْعُو لَکَ الْعَبَّاسَ، قَالَ: ((ادْعُوہُ۔)) فَلَمَّا اجْتَمَعُوا رَفَعَ رَأْسَہُ فَلَمْ یَرَ عَلِیًّا فَسَکَتَ، فَقَالَ عُمَرُ: قُومُوْا عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَجَائَ بِلَالٌ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلَاۃِ، فَقَالَ: ((مُرُوا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ۔)) فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ حَصِرٌ وَمَتٰی مَا لَا یَرَاکَ النَّاسُ یَبْکُونَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ یُصَلِّی بِالنَّاسِ، فَخَرَج أَبُو بَکْرٍ فَصَلّٰی بِالنَّاسِ، وَوَجَدَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ نَفْسِہِ خِفَّۃً، فَخَرَجَ یُہَادٰی بَیْنَ رَجُلَیْنِ وَرِجْلَاہُ تَخُطَّانِ فِی الْأَرْضِ، فَلَمَّا رَآہُ النَّاسُ سَبَّحُوا أَبَا بَکْرٍ فَذَہَبَ یَتَأَخَّرُ فَأَوْمَأَ إِلَیْہِ أَیْ مَکَانَکَ، فَجَائَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی جَلَسَ، قَالَ: وَقَامَ أَبُو بَکْرٍ عَنْ یَمِینِہِ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ یَأْتَمُّ بِالنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالنَّاسُ یَأْتَمُّونَ بِأَبِی بَکْرٍ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَأَخَذَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنَ الْقِرَائَ ۃِ مِنْ حَیْثُ بَلَغَ أَبُو بَکْرٍ، وَمَاتَ فِی مَرَضِہِ ذَاکَ عَلَیْہِ السَّلَام، وَقَالَ وَکِیعٌ مَرَّۃً: فَکَانَ أَبُوبَکْرٍ یَأْتَمُّ بِالنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالنَّاسُ یَأْتَمُّونَ بِأَبِی بَکْرٍ۔ (مسند احمد: ۳۳۵۵)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب مرض الموت میں بیمار ہوئے، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے گھر تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: علی کو میرے پاس بلواؤ۔ لیکن سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: کیا ہم سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلا لیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بلا لو۔ اُدھر سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلا لیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کو بھی بلا لو۔ سیدہ ام الفضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلا لیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کو بھی بلا لو۔ جب یہ لوگ جمع ہو گئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھایا اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دکھائی نہ دئیے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش ہو گئے۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: لوگو تم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے اُٹھ جاؤ۔ سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز کے وقت کی اطلاع دینے آئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا :ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تو انتہائی رقیق القلب اور رونے والے آدمی ہیں، لوگ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نہیں دیکھیں گے تو رونے لگیں گے، (اور ان کو دیکھ کر ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی رو پڑیں گے اور نماز نہیں پڑھا سکیں گے)، بہتر ہو گا کہ آپ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو حکم فرمادیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ بہرحال پھر ہوا یوں کہ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جا کر نماز پڑھا نا شروع کی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی طبیعت میں کچھ بہتری محسوس کی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دو آدمیوں کے درمیان آسرا کے ساتھ چلا کر لے جایا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹتے جا رہے تھے۔ لوگوں نے آپ کو تشریف لاتے دیکھا تو ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو متوجہ کرنے کے لیے سبحان اللہ، سبحان اللہ کہنے لگے۔ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پیچھے کو ہٹنے لگے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو وہیں ٹھہرنے کا اشارہ فرمایا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آکر سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے اور سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی داہنی جانب کھڑے رہے۔ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز کی اقتداء کرتے اور لوگ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اقتداء کرتے، سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہاں سے قراء ت شروع کی جہاں تک سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پہنچ چکے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اسی بیماری میں انتقال ہو گیا۔ وکیع راوی نے ایک مرتبہ یوں بیان کیا کہ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اور لوگ ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اقتداء کرتے تھے۔

Haidth Number: 10988
سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا آسرا لے کر تشریف لے گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک سوتی کپڑا زیب تن کئے ہوئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے دونوں پلوں کو آگے پیچھے ڈالا ہوا تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جا کر نماز پڑھائی۔

Haidth Number: 10989
عاصم نے مکہ کے ایک باشندے سے روایت کیا ہے کہ یزید بن معاویہ اس لشکر کا امیر تھا جس میں سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ شریک تھے، ان کی وفات کے وقت یزید ان کے پاس آیا تو انہوںنے اس سے کہا: میری وفات ہو تو میری طرف سے لوگوں کو سلام کہنا اور انہیں بتلا دینا کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جو کوئی اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا تھا، اللہ اسے جنت عطا فرمائے گا۔ اس کے بعد یہ لوگ میری میت کو اٹھا کر روم کی حدود میں جہاں تک ممکن ہو دورلے جائیں، پس جب سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا انتقال ہوا تویزید نے لوگوں کو ان کے انتقال کی خبر دی،لوگوں نے اپنے ہتھیار زیب تن کر لیے اور ان کی میت کو لے کر چل پڑے۔

Haidth Number: 11901
ابو ظبیان سے مروی ہے کہ سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روم کے خلاف ایک غزوۂ میں شریک تھے اور وہاں بیمار پڑ گئے، جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو انھوں نے کہا: جب میں فوت ہو جائوں تو مجھے اٹھا کر لے جانا، جہاں دشمن سامنے آجائے تم مجھے وہیں اپنے قدموں کے نیچے دفن کر دینا، میں تمہیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث سناتا ہوں۔ اگر میں اس حال میں (یعنی اس مرض الموت میں ) نہ ہوتا تو میں تمہیںیہ حدیث نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جو آدمی اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا تو وہ جنت میں جائے گا۔

Haidth Number: 11902
رفاعہ قتبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں مختار کے ہاں گیا، اس نے ایک تکیہ میری طرف کیا اور کہا: اگر میر ا بھائی جبرائیل اس سے اٹھ کر نہ گیا ہوتا تو میں یہ تکیہ آپ کو دے دیتا، رفاعہ کہتے ہیں: اس کی یہ بات سن کر مجھے غصہ آیا، میں نے ارادہ کیاکہ میںاس کی گردن اڑادوں، لیکن اچانک مجھے ایک حدیث یاد آگئی جو مجھے میرے بھائی سیدنا عمرو بن حمق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سنائی تھی کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس مومن نے کسی مومن کو اس کی جان کی امان دی ہوا ور پھر اسے قتل کردے تومیں اس سے لا تعلق اور بری ہوں۔

Haidth Number: 12450
۔ (دوسری سند) رفاعہ کہتے ہیں:میں مختار کے سر پر کھڑا تھا،جب مجھے اس کے جھوٹا ہونے کا یقین ہوگیا تو میںنے ارادہ کیا کہ تلوار سونت کر اس کی گردن اڑا دوں، لیکن مجھے وہ حدیث یاد آگئی جو سیدنا عمرو بن حمق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کی تھی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی کو اس کی جان کی امان دینے کے بعد اس کو قتل کر دے تو قیامت کے دن اسے دھوکے والا جھنڈا دیاجائے گا۔

Haidth Number: 12451
ابو رفاعہ بجلی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں مختار بن ابی عبید کے پاس اس کے محل میں داخل ہوا، میں نے سنا وہ کہہ رہاتھا کہ میرا بھائی جبرئیل ابھی میرے ہاں سے گیا ہے، اس کی یہ بات سن کر میں نے ارادہ کیا کہ اس کی گردن اڑادوں، پھر مجھے ایک حدیث یاد آئی جو مجھ سے سلیمان بن صرد نے بیان کی تھی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے خون پر تم کو امین سمجھ لے تو اسے قتل نہ کرنا۔ اور اس مختار نے مجھ سے اپنی جان کی امان طلب کی ہوئی تھی، اس لیے میں نے اسے قتل کرنا مناسب نہ سمجھا۔

Haidth Number: 12452
سیدناابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کسی کوفی کے ہاں تھے، وہ ان کو مختار کے بارے میںکچھ باتیں سنانے لگا، سیدناابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا کہ قیامت سے پہلے تیس جھوٹے دجال پیدا ہوں گے۔

Haidth Number: 12453