Blog
Books
Search Hadith

ادب اور اجازت طلب کرنے کا بیان

270 Hadiths Found
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں تین باتوں کا حکم دیتا ہوں اور تین باتوں سے منع کرتا ہوں، میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، اللہ کی رسی کو مل کر مضبوطی سے تھام لو اور فرقہ فرقہ مت بنو، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے معاملات کا نگران بنایا ہے اس کی اطاعت کرو اور میں تمہیں فضول گفتگو ، کثرت سوال اور مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہوں

Haidth Number: 205

) عَنْ جَابِرِ بْنِ سَلِيْمٍ أَوْ سُلَيْمٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ مَّعَ أَصْحَابِهِ فَقُلْتُ أَيُّكُمْ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ قَالَ فَإِمَّا أَنْ يَّكُونَ أَوْمَأَ إِلَى نَفْسِهِ وَإِمَّا أَنْ يَكُونَ أَشَارَ إِلَيْهِ الْقَوْمُ قَالَ فَإِذَا هُوَ مُحْتَبٍ بِبُرْدَةٍ قَدْ وَقَعَ هُدْبُهَا عَلَى قَدَمَيْهِ قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ أَجْفُو عَنْ أَشْيَاءَ فَعَلِّمْنِي قَالَ اتَّقِ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا وَلَوْ أَنْ تُفْرِغَ مِنْ دَلْوِكَ فِي إِنَاءِ الْمُسْتَسْقِي وَإِيَّاكَ وَالْمَخِيلَةَ فَإِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَا يُحِبُّ الْمَخِيلَةَ وَإِنْ امْرُؤٌ شَتَمَكَ وَعَيَّرَكَ بِأَمْرٍ يَعْلَمُهُ فِيكَ فَلَا تُعَيِّرْهُ بِأَمْرٍ تَعْلَمُهُ فِيهِ فَيَكُونَ لَكَ أَجْرُهُ وَعَلَيْهِ إِثْمُهُ وَلَا تَشْتُمَنَّ أَحَدًا

جابر بن سَلیم یا سُلیم سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ اپنے صحابہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے کہا: تم میں نبی کون ہے؟ یا تو آپ نے خود اپنی طرف اشارہ کیا یا لوگوں نے آپ کی طرف اشارہ کیا ، آپ کپڑا کمر سے ڈال کر گھٹنے کھڑے کرکے کمر والے کپڑے سے باندھ کر بیٹھے ہوئے تھے۔ کپڑے کا کنارہ آپ کے قدموں پر گرا ہوا تھا میں نے کہا اے اللہ کے رسول! میں کچھ چیزیں جنہیں میں پختہ یاد نہیں رکھ سکتا(بھول جاتا ہوں)آپ مجھے سکھلائیے۔ آپ نے فرمایا: اللہ عزوجل سے ڈرو اور نیکی کے کسی کام کو حقیر مت سمجھو، اگرچہ تم اپنےڈول سے پانی لینے والے کے برتن میں پانی ہی کیوں نہ ڈالو۔ تکبر سے بچو، کیونکہ اللہ تبارک و تعالیٰ تکبر کو پسند نہیں کرتا۔ اور اگر کوئی شخص تم میں موجود کسی خامی کو دیکھ کر تم پر ہنسے اور عار دلائے تو تم اس میں موجود کسی خامی کو دیکھ کر اسے عار نہ دلاؤ۔ اس بات کا تمہیں اجر ملے گا اور اس پر گناہ ہوگا اور کسی کو گالی مت دو۔

Haidth Number: 206
ام سلمہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مرض الموت میں فرمایا:نماز اور غلاموں کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔ آپ بار بار اسی بات کو دہراتے رہے۔

Haidth Number: 207
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے اللہ کو سب سے پیارا کھانا وہ لگتا ہے جس میں کھانے والے ہاتھ زیادہ ہوں

Haidth Number: 208

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ؟ وَأَيُّ الأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَحَبُّ النَّاسِ إِلَى اللهِ تَعَالَى أَنْفَعُهُمْ لِلنَّاسِ وَأَحَبُّ الأَعْمَالِ إِلَى اللهِ عَزوَجَل سُرُورٌ يُّدْخِلُهُ عَلَى مُسْلِمٍ أَوْ يَكَشِفُ عَنْهُ كُرْبَةً أَوْ يَقْضِي عَنْهُ دَيْنًا أَوْ يَطْرُدُ عَنْهُ جُوعًا وَلأَنْ أَمْشِيَ مَعَ أَخِ فِي حَاجَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتَكِفَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ يَعْنِي مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ شَهْرًا وَمَنَ كَفَّ غَضَبَهُ سَتَرَ اللهُ عَوْرَتَهُ وَمَنْ كَظَمَ غَيْظَهُ وَلَوْ شَاءَ أَنْ يُمْضِيَهُ أَمْضَاهُ مَلأَ اللهُ قَلْبَهُ رَجَاءً يَّوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ مَّشَى مَعَ أَخِيهِ فِي حَاجَةٍ حَتَّى تَتَهَيَّأَ لَهُ أَثْبَتَ اللهُ قَدَمَهُ يَوْمَ تَزُولُ الأَقْدَامُ. (وَإنَّ سوءَ الْخُلُقِ يُفْسِدُ الْعَمَلَ كَمَا يُفْسِدُ الْخَلُّ الْعَسَلَ).

عبداللہ بن عمر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا اے اللہ کے رسول! کونسا شخص اللہ کو زیادہ محبوب ہے اور کونسا عمل اللہ کو زیادہ پسند ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب اللہ کے ہاں وہ شخص ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ نفع دینے والا ہے ۔ اور اللہ کو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ خوشی ہے جو مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو دے، یا اس سے مصیبت دور کرے ،یا اس کا قرض ادا کرے یا اس کی بھوک ختم کرے، اور اگر میں کسی بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چلوں تو یہ مجھے اس مسجد (یعنی مسجد نبوی) میں ایک ماہ اعتکاف میں بیٹھنے سے زیادہ محبوب ہے۔ جس شخص نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔ اور جو شخص اپنے بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت پوری ہونے تک اس کے ساتھ چلا تو اللہ تعالیٰ اسے اس دن ثابت قدم رکھیں گے جس دن قدم ڈگمگا رہے ہوں گے (اور یقیناً بد اخلاقی عمل کو خراب کر دیتی ہے جس طرح سرکہ شہد کو خراب کر دیتا ہے)

Haidth Number: 209
(۲۱۰) یزید بن اسید سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: لوگوں کے لئے وہی پسند کرو جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو

Haidth Number: 210
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جملہ سنا تو آپ کو بہت اچھا لگا آپ نے فرمایا : ہم نے نیک شگون تمہارے منہ سے لےلیا۔

Haidth Number: 211
بنو عامر کے ایک شخص سے مروی ہے کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی آپ اپنے گھر میں تھے اس نے (کہا) داخل ہوجاؤں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (خادم سے) فرمایا: اس کے پاس جاؤ اور اسے اجازت مانگنے کا طریقہ سکھلاؤ۔ اور اس سے کہو کہ اس طرح کہے السلام علیکم کیا میں اندر آجاؤں؟ اس شخص نے یہ بات سن لی اس نے کہا: السلام علیکم کیا میں اندر آجاؤں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازدت دے دی تو وہ اندر آگیا

Haidth Number: 212
بنو عامر کے ایک شخص سے مروی ہے کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی تو اس نے کہا : کیا میں اندر آجاؤں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی لونڈی سے کہا: اس کے پاس جاؤ وہ عمدہ طریقے سے اجازت نہیں مانگ رہا ، اس سے کہو کہ اس طرح کہے: السلام علیکم کیا میں اندر آسکتا ہوں

Haidth Number: 213
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے برا نام اس شخص کا ہوگا جس نے اپنا نام شہنشاہ رکھا ہوگا

Haidth Number: 214
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میرے پاس کسی ایلچی (پیغامبر)کو بھیجو تو اچھی صورت اور اچھے نام والے کو بھجو ۔

Haidth Number: 215
ابو سعید ضحاک بن قیس فہری سے مروی ہے اس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے جب کوئی آدمی کسی قوم کے پاس آئے اور وہ اسے خوش آمدید کہیں تو جس دن وہ اپنے رب سے ملے گا اس دن بھی اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ اور جب کوئی آدمی کسی قوم کے پاس آئے اور وہ اسے برا بھلاکہیں تو قیامت کے دن بھی اس کے لئے برائی ہے۔

Haidth Number: 216
ابو سعید ضحاک بن قیس فہری سے مروی ہے اس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے جب کوئی آدمی کسی قوم کے پاس آئے اور وہ اسے خوش آمدید کہیں تو جس دن وہ اپنے رب سے ملے گا اس دن بھی اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ اور جب کوئی آدمی کسی قوم کے پاس آئے اور وہ اسے برا بھلاکہیں تو قیامت کے دن ان کے لئے بھی برائی ہے۔

Haidth Number: 217
Haidth Number: 218
مقدام بن معدی کرب سے مرفوعا مروی ہے جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے چاہئے کہ وہ اسے بتادے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے ۔

Haidth Number: 219
ابو ذر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے جب تم میں سے کوئی شخص اپنے ساتھی سے محبت کرے تو وہ اس کے پاس اس کے گھر آئے اور اسے بتائے کہ وہ اس سے اللہ عزوجل کے لئے محبت کرتا ہے۔

Haidth Number: 220
مجاہد سے مروی ہے اس نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صحابی مجھ سے ملا اور میرے پیچھے سے میرے کاندھے پکڑ کر کہنے لگا: میں تم سے محبت کرتا ہوں، میں نے کہا جس کے لئے تم نے مجھ سے محبت کی وہ تم سے محبت کرے۔ اس صحابی نے کہا اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نہ سنی ہوتی کہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے محبت کرے تو اسے بتادے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے تو میں تمہیں نہ بتاتا ،پھر وہ مجھے نکاح کا پیغام دینے لگا کہنے لگا ہمارے پاس ایک بچی ہے لیکن وہ بھینگی ہے ۔

Haidth Number: 221
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ: جب تم میں سے کوئی شخص مانگنا چاہے تو اللہ کی حمدوثنا سے ابتداء کرے ،پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے پھر اس کے بعد مانگے ،یہ کامیابی کے لئے زیادہ مناسب ہے ،(یہ حدیث) مرفوع کے حکم میں موقوف ہے۔

Haidth Number: 222
ابو سعید نے کہا میں انصاریوں کی ایک مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کیا دیکھتا ہوں کہ ابو موسیٰ ڈرے سہمے ہوئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا : میں نے عمر‌رضی اللہ عنہ سے تین مرتبہ اجازت مانگی لیکن انہوں نے مجھے اجازت نہیں دی میں واپس آنے لگا تو عمر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: تم کس وجہ سے واپس جارہے ہو؟ ابو موسیٰ نے کہا: میں نے تین مرتبہ اجازت مانگی مجھے اجازت نہیں دی گئی تو میں واپس جانے لگا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: جب تم میں سے کوئی شخص تین مرتبہ اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ ملے تو وہ واپس لوٹ جائے ۔عمر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: واللہ تم اس کا ثبوت لاؤ گے ، کیا تم میں سے کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ؟ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: واللہ! تمہارے ساتھ سب سے کم عمر شخص جائے گا،میں (ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ) سب سے کم عمر تھا میں ان کے ساتھ گیا اور عمر‌رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات فرمائی ہے

Haidth Number: 223
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کمر کے بل چت لیٹے تو اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر نہ رکھے

Haidth Number: 224
ابو درداء‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے : جب دو مسلمان ساتھ ساتھ چل رہے ہوں اور ان دونوں کے درمیان کوئی درخت، پتھر یا دیوار(چٹان) آجائے(جب اس سے گذر ہو جائےپھر ملیں) تو ایک دوسرے کو سلام کہیں اور سلام کا تبادلہ کریں

Haidth Number: 225
مصعب بن شیبہ اپنے والد سے مرفوعا بیان کرتے ہیں : جب تم میں سے کوئی شخص مجلس میں آئے اور اسے جگہ دے دی جائے تو وہ بیٹھ جائے ۔وگرنہ وہ کوئی کھلی جگہ دیکھے تو وہاں بیٹھ جائے۔

Haidth Number: 226
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے : جب تم میں سے کوئی شخص مجلس میں آئے تو سلام کہے اور جب کھڑے ہونے کا ارادہ کرے تو سلام کہے کیونکہ پہلا سلام دوسرے سلام سے زیادہ افضل نہیں۔

Haidth Number: 227
سعید مقبری سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ان کے ساتھ ایک آدمی بیٹھا کوئی بات کر رہا تھا میں ان دونوں کے پاس آیا تو ابن عمر نے میرے سینے پر تھپڑ مارا اور کہا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب دو آدمی سر گوشی کر رہے ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر ان کے پاس نہ بیٹھو

Haidth Number: 228
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار پر کھنگار دیکھا تو ایک پتھر لے کر اسے کھرچ دیا، پھر فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کھنگارے تو وہ اپنے سامنے اور دائیں طرف نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں طرف تھوکے یا اپنے بائیں قدم کے نیچے

Haidth Number: 229
جابر بن عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے جب کوئی آدمی بات کرے اور آس پاس جھانکے تو اس کی وہ بات امانت ہے۔

Haidth Number: 230
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے پسند ہو تو وہ اس کا ذکر کرے اور اس کی تعبیر بتائے اور جب کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے برا لگے تو نہ تو اس کا ذکر کرے اور نہ اس کی تعبیر بیان کرے

Haidth Number: 231
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص ایساخواب دیکھے جو اسے برالگے تو وہ اپنا پہلو بدل لے اور اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے، اللہ سے اس کی بھلائی کا سوال کرے اور اس کے شر سے پناہ مانگے

Haidth Number: 232
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے ملاقات کرے اور اس کے پاس بیٹھے تو اجازت لینے سے پہلے وہاں سے کھڑا نہ ہو

Haidth Number: 233
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے اور وہ مسلمان اپنے کھانے میں سے اسے کھلائے تو وہ کھالے اور اس سے اس کھانے کے متعلق سوال نہ کرے، اور اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے تو پی لے اور اس سے اس کے متعلق سوال نہ کرے

Haidth Number: 234