Blog
Books
Search Hadith

ادب اور اجازت طلب کرنے کا بیان

270 Hadiths Found
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے مرفوعا بیان کرتے ہیں کہ منافق کو”میرا سردار“مت کہو، کیونکہ اگر وہ تمہارا سردار ہوگا تو تم نے اپنے رب عزوجل کو ناراض کر دیا

Haidth Number: 445
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک آدمی کی چادر ہوانے اڑادی تو اس نے ہوا کو لعنت دی۔نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ہوا کو لعنت نہ دو کیونکہ یہ مامور ہے ، اور جس شخص نے کسی ایسی چیز کو لعنت دی جس کی وہ اہل نہیں تو لعنت اسی کی طرف لوٹ آئے گی

Haidth Number: 446
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک آدمی کی چادر ہوانے اڑادی تو اس نے ہوا کو لعنت دی۔نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ہوا کو لعنت نہ دو کیونکہ یہ مامور ہے ، اور جس شخص نے کسی ایسی چیز کو لعنت دی جس کی وہ اہل نہیں تو لعنت اسی کی طرف لوٹ آئے گی۔

Haidth Number: 447
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: کہ کشادہ راستوں پر پڑاؤ نہ ڈالو، نہ وہاں پر قضائے حاجت کرو

Haidth Number: 448
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا اے اللہ کے رسول فلاں عورت رات کو قیام کرتی ہے اور دن کو روزہ رکھتی ہے کام بھی کرتی ہے اور صدقہ بھی کرتی ہے ، لیکن اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف دیتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی خیر نہیں وہ دوزخی ہے ۔ اس نے کہا: اور فلاں عورت صرف فرض نمازیں پڑھتی ہےاور(پنیر)کےٹکڑے صدقہ کرتی ہے لیکن اپنی زبان سے کسی بھی شخص کو تکلیف نہیں پہنچاتی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جنتی ہے

Haidth Number: 449
عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : نماز پڑھنے والے اور مسافر کے علاوہ کسی کے لئے رات کو جاگنا درست نہیں

Haidth Number: 450
سلمان سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اپنی طاقت سے زیادہ مہمان کے لئے تکلف نہ کرے

Haidth Number: 451
سہل بن سعد‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص مجلس میں کسی آدمی اور اس کے بیٹے کے درمیان نہ بیٹھے۔

Haidth Number: 452
ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو فرماتے ہوئے سنا: کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے کیونکہ یہ دونوں جب تک اپنے حرام کام پر رہیں گےحق سے بھٹکے رہیں گے ان میں جو شخص رجوع کرنے میں سبقت کرتا ہے اس کا سبقت کرنا اس کے لئے کفارہ ہے اگر وہ سلام کہے اور دوسرا شخص اس کو جواب نہ دے تو فرشتے اسے جواب دیتے ہیں جبکہ دوسرے شخص کو شیطان جواب دیتا ہےاگر وہ اسی قطع تعلقی پر فوت ہوجائیں تو کبھی بھی جنت میں جمع نہ ہوں گے

Haidth Number: 453
حذیفہ بن یمان‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : چغل خور کبھی جنت میں داخل نہیں ہوگا

Haidth Number: 454
اشعث بن قیس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : جس شخص نے لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کیا اس نے اللہ کا شکریہ ادا نہیں کیا

Haidth Number: 455
عبادہ بن صامت‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : ایک دوسرے پر بہتان نہ لگاؤ

Haidth Number: 456
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کوئی شخص یہ نہ کہے کہ میں نےاگایاہے بلکہ یہ کہوکہ میں نےکاشت کیاہے، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے اللہ عزوجل کا یہ فرمان نہیں سنا: ﴿(الواقعة۶۳،۶۴﴾ ۔ ترجمہ:”اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہواسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم ہی اگانے والے ہیں؟“

Haidth Number: 457
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ کوئی شخص ہر گز یہ نہ کہے کہ میرا (غلام)، کیونکہ تم سب اللہ کے بندے ہو، لیکن یہ کہہ سکتے ہو میرا جوان(میراخادم) اور غلام یہ نہ کہے کہ میرا رب(مالک) بلکہ وہ کہے ، میرا سردار

Haidth Number: 458
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ کوئی شخص کسی شخص کے لئے اپنی جگہ سے کھڑا نہ ہو ۔لیکن کشادہ ہو جایا کرو اللہ تعالیٰ تمہیں کشادہ کرےگا

Haidth Number: 459
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ کوئی شخص جمعہ کے دن اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر وہاں نہ بیٹھے لیکن کہے کہ کھل جاؤ

Haidth Number: 460
عبداللہ بن سلام نے کہا کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینے آئے تو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئےبھاگتے ہوئے آئے کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں(تین مرتبہ)میں بھی دیکھنے کے لئے آیا۔ جب ان کا چہرہ واضح ہوا تو میں نے کہا یہ کسی جھوٹےشخص کا چہرہ نہیں ہو سکتا۔پہلی بات جو میں نے آپ سے سنی آپ فرما رہےتھے ،اے لوگو!سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، رشتے داریاں ملاؤ، رات کو نماز پڑھو جب لوگ سو رہے ہوں، تم جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔

Haidth Number: 461
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوے سے واپس آرہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جب سفر سے سے واپس آؤ تو) رات کے وقت بیویوں کے پاس نہ آؤ اور نہ بے خبری میں بغیر بتائے آؤ

Haidth Number: 462
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک آدمی نے اندر آنے کی اجازت مانگی میں آپ کے پاس تھی۔ آپ نے فرمایا: یہ اپنے خاندان کا برا آدمی ہے۔ پھر اسے اجازت دے دی اور نرمی سے باتیں کرنے لگے ۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کے بارے میں یہ باتیں کہیں، پھر اس سے نرمی سے باتیں کرنے لگ گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اےعائشہ ! لوگوں میں بد ترین وہ شخص ہے جسے لوگ اس کی بد کلامی کی وجہ سے چھوڑ دیں

Haidth Number: 463
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے کہ : اے عائشہ ! بد کلامی سے بچو، بد کلامی سے بچو، کیونکہ اگر بدکلامی کسی آدمی کی صورت میں ہوتی تو انتہائی بری صورت میں ہوتی

Haidth Number: 464

) عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُجَاهِدٍ اللَّخْمِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَقِيتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ لِي: يَا عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ! صِلْ مَنْ قَطَعَكَ وَأَعْطِ مَنْ حَرَمَكَ وَاعْفُ عَمَّنْ ظَلَمَكَ قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ لِي: يَا عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ! أَمْلِكْ عَلَیْکَ لِسَانَكَ وَلْيَسَعَكَ بَيْتُكَ وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ ثُمَّ لَقِيتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ لِي: يَا عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ! أَلَا أُعَلِّمُكَ سُوَرًا مَا أُنْزِلَتْ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الزَّبُورِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَلَا فِي الْفُرْقَانِ مِثْلُهُنَّ؟ لَا يَأْتِيَنَّ عَلَيْكَ لَيْلَةٌ إِلَّا قَرَأْتَهُنَّ فِيهَا قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۱﴾ قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ قَالَ عُقْبَةُ فَمَا أَتَتْ عَلَيَّ لَيْلَةٌ إِلَّا قَرَأْتُهُنَّ فِيهَا وَحُقَّ لِي أَنْ لَّا أَدَعَهُنَّ وَقَدْ أَمَرَنِي بِهِنَّ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَكَانَ فَرْوَةُ بْنُ مُجَاهِدٍ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ أَلَا فَرُبَّ مَنْ لَا يَمْلِكُ لِسَانَهُ أَوْ لَا يَبْكِي عَلَى خَطِيئَتِهِ وَلَا يَسَعُهُ بَيْتُهُ.

عقبہ بن عامر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کہا: عقبہ بن عامر! جو تم سے قطع تعلقی کرے اس سے صلہ رحمی کرو، جو تجھے محروم کرے اسے دیا کرو، جو تجھ پر ظلم کرے اسے معاف کیا کرو۔ عقبہ نے کہا: میں دوبارہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھےکہا: عقبہ بن عامر! اپنی زبان کو قابو میں رکھو،اور اپنی خطا پر رویا کرو،اور تمہارے لئے تمہارا گھر ہی کافی ہو۔پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کہا :عقبہ بن عامر! کیا میں تمہیں ایسی سورتیں نہ سکھاؤں جن کی مثل تورات و انجیل اور زبور میں بھی نازل نہیں ہوئیں؟ اور نہ فرقان میں ان جیسی سورتیں ہیں؟ ہر رات انہیں پڑھا کرو الاخلاص ، الفلق ، الناس ۔عقبہ نے کہا: ہر رات میں انہیں پڑھا کرتا تھا۔ اور میرے لئے مناسب ہے کہ میں انہیں نہ چھوڑوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان کا حکم دیا ہے ۔ فروہ بن مجاہد جب یہ حدیث بیان کرتے تو کہتے : خبردار کتنے ہی ایسے آدمی ہیں جو اپنی زبان کے مالک نہیں، یا وہ اپنی خطاپر نہیں روتے اور نہ ان کا گھر ان کے لئے کافی ہے

Haidth Number: 465
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے موقوفا مروی ہے کہ: تم میں سے ہرشخص اپنے بھائی کی آنکھ میں تنکا دیکھتا ہے لیکن اپنی آنکھ میں پڑا شہتیر بھی نہیں دیکھتا

Haidth Number: 466
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی جس کی دو آنکھیں ہوں گی اور دو کان ہوں گےاور بولتی ہوئی زبان ہو گی وہ کہے گی مجھے تین آدمیوں پر مقررکیا گیا ہے: ہر ظالم سر کش شخص پر، اس شخص پرجو اللہ کے علاوہ کسی اور الٰہ کو پکارا کرتا تھا اور تصویریں بنانے والے پر

Haidth Number: 467
زید بن اسلم‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، اور جب کسی قوم میں سے کوئی شخص سلام کہتا ہے تو وہ ان سب کی طرف سے کافی ہو جاتا ہے

Haidth Number: 468
عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے : سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کہے، تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کہیں، جس شخص نے سلام کا جواب دیا اس کے لئے اجر ہے اور جس شخص نے سلام کا جواب نہیں دیا اس کے لئے کوئی اجر نہیں

Haidth Number: 469
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ سوار شخص پیدل چلنے والے کو سلام کہے ،اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کرے، اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کہیں

Haidth Number: 470
جابر‌رضی اللہ عنہ سے موقوفا مروی ہے کہ: سوار شخص پیدل چلنے والے کو سلام کہے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کہے، اور دو پیدل چلنے والوں میں جو سلام میں پہل کرے وہ افضل ہے۔

Haidth Number: 471
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : چھوٹا بڑے کو سلام کہے ،گزرنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کہے اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کہیں

Haidth Number: 472
فضالہ بن عبید‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ گھڑ سوا رپیدل چلنے والے کو سلام کہے اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کہے اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کہیں۔

Haidth Number: 473
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے۔ ان میں سے ایک شخص دوسرے کو قتل کر دیتا ہے دونوں جنت میں جائیں گے۔ پہلا مقتول اللہ کے راستے میں قتال کرتا ہے اور شہید ہوجاتا ہے ، پھر اللہ تعالٰی قاتل کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہ مسلمان ہو جاتا ہے ۔ پھر یہ اللہ کے راستے میں قتال کرتا ہوا شہید ہو جاتا ہے

Haidth Number: 474