Blog
Books
Search Hadith

اذان اور نماز كا بیان

315 Hadiths Found
سالم بن ابی نضر سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اذان کےبعدمسجد كی طرف نكلا كرتے تھے ،جب مسجدمیں تھوڑے افراددیكھتے تو بیٹھ جاتے حتی كہ لوگ جمع ہو جاتے ،تو پھر نماز پڑھاتے، اور جب باہر نكلتے اور جماعت دیكھتے تو نماز كھڑی كر دیتے

Haidth Number: 685
ابو سعیدخدری‌رضی اللہ عنہ مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالاضحی اور عیدالفطر كے دن باہر نكلتے تو نماز سے ابتداء كرتے، جب نماز پڑھ لیتے اور سلام پھیر لیتے تو (اپنے پاؤں پر) كھڑے ہو جاتے اور( اپنے چہرے كا رخ لوگوں كی طرف کرلیتے۔ لوگ اپنی جگہ بیٹھے ہوتے، اگر کہیں فوج یا وفد بھیجنے کی ضرورت ہوتی تو لوگوں كے سامنے ذكر كردیتے، یا اس كے علاوہ كوئی اورضرورت ہوتی تو انہیں حكم دے دیتے، اور آپ فرمایا كرتے تھے : صدقہ كرو، صدقہ كرو، صدقہ کرو عورتیں زیادہ صدقہ كیا كرتی تھیں، پھر آپ واپس چلے جاتے۔

Haidth Number: 686
عبداللہ بن زبیر سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ میں چھڑی لے کر خطبہ دیا كرتے تھے۔

Haidth Number: 687
براء بن عازب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ہتھیلیوں كے اندرونی گدا ز حصے پر سجدہ كیا كرتے تھے۔( )

Haidth Number: 688
) انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایك سلام (بهی)كہا كرتے تھے۔

Haidth Number: 689
عبدالرحمن بن ابزی سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنی شہادت كی انگلی سے اشارہ كیا كرتے تھے

Haidth Number: 690
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مكہ میں دو ركعت نماز پڑھا كرتے تھے ۔ یعنی فرائض ، جب مدینے آئے تو آپ پر چار ركعت نما زفرض ہوئی، اور تین ركعت۔ آپ مكمل نماز پڑھتے، اور دو ركعتیں جو مكہ میں پڑھا كرتے تھے وہ مسافر كے لئے چھوڑدیں۔

Haidth Number: 691
عبداللہ بن زید‌رضی اللہ عنہ اور ابو بشیر انصاری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایك دن نماز پڑھا رہے تھے کہ ایك عورت بطحاء سے گزری، آپ نے اسے اشارہ كیا كہ پیچھے ہو جائے۔ وہ واپس ہو گئی۔ جب آپ نے نماز پڑھ لی تو اس کے بعد وہاں سے گزری۔

Haidth Number: 692
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ( ابراہیم) كے پاس نماز پڑھ رہے تھے کہ ابو جہل بن ہشام وہاں سے گزرا تو كہا: اے محمد ) صلی اللہ علیہ وسلم (كیا میں نے تمہیں اس سے منع نہیں كیا تھا؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو ڈرانے کی کوشش کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر غصے ہو گئے اور اسے ڈانٹا، اس نے كہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )تم كس وجہ سے مجھے دھمكا رہے ہو؟ واللہ میں اس وادی میں زیادہ حمایت یافتہ ہوں۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:سورۃ العلق :۱۷،۱۸﴾ ترجمہ: وہ اپنے حمایتی (مددگاروں)كو بلائے، ہم بھی عذاب فرشتوں كو بلالیں گے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے كہا: اگر وہ اپنے حمایتی كو بلاتا تو اسی لمحے عذاب كےفرشتے اسے پكڑ لیتے۔

Haidth Number: 693
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نماز پڑھ رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے تو حسن اور حسین اچھل كر آپ كی پیٹھ پر چڑھ گئے۔ لوگوں نے انہیں منع كرنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌ نے انہیں اشارے سے منع كر دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مكمل كر لی تو ان دونوں كو اپنی گود میں بٹھا لیا، اور فرمایا: جو مجھ سے محبت كرتا ہے وہ ان دونوں سے محبت كرے

Haidth Number: 694
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كھڑے ہو كر( نفل نماز)پڑھ رہے تھے اور دروازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلے کی جانب اور بند تھا۔ (ایک مرتبہ )میں نے دروازہ كھٹكھٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے دائیں یا بائیں(پاؤں) پرچل کرا دروازہ كھولا پھر اپنی جگہ واپس آگئے۔

Haidth Number: 695
قابوس اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ میرے والد نے ایك عورت عائشہ رضی اللہ عنہا كی طرف بھیجی، كہ ان سے پوچھ كر آئے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو كونسی نماز سب سے زیادہ پسند تھی جس پر ہمیشگی كیا كرتے تھے؟ انہوں نے كہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌ظہرسے پہلے چار ركعت پڑھا كرتے تھے، اور ان میں لمبا قیام كیا كرتے ، ركوع و سجود احسن طریقے سے ادا كرتے، اور جو نماز وہ چھوڑ انہیں كرتے تھے، تندر ست ہوں یا بیمار سفر میں ہوں یا حضر میں وہ فجر سے پہلے كی دو ركعتیں ہیں

Haidth Number: 696
عبداللہ بن سائب سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زوال كے بعد ظہر سے پہلے چار ركعت نماز پڑھتے، اور فرماتے : یقینا آسمان كے دروازے (اس وقت) كھولے جاتے ہیں ۔ میں پسند كرتا ہوں كہ اس وقت میں نیك عمل بھیجوں۔

Haidth Number: 697
انس‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشاء كے درمیانی وقت میں نماز پڑھا كرتے تھے۔

Haidth Number: 698
مقدام بن شریح اپنے والد سے بیان كرتے ہیں ، انہوں نے كہا كہ: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی نماز كے بارے میں سوال كیا كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كس طرح نماز پڑھا كرتے تھے؟ انہوں نے كہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر كی نماز پڑھتے ،پھر اس كے بعد دو ركعت نماز پڑھتے، پھر عصر كی نماز پڑھتے تو اس كے بعد دو ركعتیں پڑھتے۔ میں نے كہا: عمر‌رضی اللہ عنہ ان دو ركعتوں پر مارتے تھے۔ اور ان سے روكتے تھے؟ انہوں نے كہا: عمر‌رضی اللہ عنہ یہ دو ركعتیں پڑھتے تھے، اور انہیں معلوم ہے كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ دو ركعتیں پڑھتے تھے ،لیكن تمہاری یمنی قوم کم ظرف اور جاہل ہیں۔ظہر كی نماز پڑھتے ہیں پھر ظہر اور عصر كے درمیان نماز پڑھتے ہیں، اور عصر كی نماز پڑھتے ہیں، تو پھر عصر اور مغرب كے درمیان نماز پڑھتے ہیں، اس لئے عمر‌رضی اللہ عنہ نے انہیں مارا ہے اور انہوں نے اچھا كیا۔

Haidth Number: 699
عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تو حسن اور حسین دونوں كھیل رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی پیٹھ مبارك پر بیٹھ رہے تھے۔ مسلمان انہیں ہٹانے لگے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام كہہ دیا تو فرمایا: میرے ماں باپ قربان! ان دونوں كو چھوڑ دو، جو مجھ سے محبت كرتا ہے وہ ان دونوں سے محبت كرے۔

Haidth Number: 700
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تعلیم دیتے تو فرماتے:( ركوع و سجود میں) امام سے جلدی نہ كرو، جب وہ تكبیر كہے تو تم بھی تكبیر كہو، اور جب وہ وَلَا الضَّالِّينَ كہے تو تم آمین كہو( كیونكہ جب اس كی بات فرشتوں كے كلام سے مل گئی تو اس سے جو گناہ سرزد ہوئے ہیں بخش دیے جائیں گے)۔ اور جب وہ ركوع كرے تو تم بھی ركوع كرو، اور جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ(اللہ نے اس شخص كی فریاد سن لی جس نے اس كی تعریف کی) كہے: تو تم اللهم رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ (اے اللہ ہمارے رب تیرے لئے ہی تعریفات ہیں)كہو: ( اور اس سے پہلے نہ اٹھو)( اور جب وہ سجدہ كرے تو تم بھی سجدہ كرو)

Haidth Number: 701
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فجر كی دو ركعتوں (اور مغرب كے بعد دو ركعتوں میں الکفرون ، الاخلاص پڑھا كرتے تھے

Haidth Number: 702
Haidth Number: 703
وراد،مغیرہ بن شعبہ‌رضی اللہ عنہ كے كاتب سے مروی ہے اس نے كہا كہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے معاویہ رضی اللہ عنہ كی طرف بھیجے گئے، خط میں مجھ سے لكھوایا كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (جب سلام پھیر لیتے تو) ہر فرض نماز كے بعد كہتے: لَا إِلَهَ إِلَّا الله وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. ترجمہ: اللہ كے علاوہ كوئی معبودِ برحق نہیں ، وہ اكیلا ہے اس كا كوئی شریك نہیں اسی كے لئے بادشاہت ہے، اور اسی كے لئے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ جو تو دینا چاہے اسے كوئی روك نہیں سكتا، اور جس سے تو روكنا چاہے اسے كوئی دے نہیں سكتا، اور كسی شان والے كو اس كی شان تجھ سے فائدہ نہیں دے سكے گی۔

Haidth Number: 704
میمونہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كھڑے ہوتے (اور اپنی چادر پر ) نماز پڑھتے۔(میمونہ رضی اللہ عنہا نے كہا) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے پہلو میں آپ کی جائے نماز پر سو رہی ہوتی۔ جب آپ سجدہ كرتے تو آپ كے كپڑے كا(كنارہ) مجھے لگتا اور میں حالت حیض میں ہوتی۔

Haidth Number: 705
عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے كی حالت میں سوجاتے ،آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی نیند آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے خراٹوں سے معلوم ہوتی۔ پھر آپ كھڑے ہوتے اور نماز مكمل كرتے

Haidth Number: 706
عائشہ رضی اللہ عنہاكہتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایك ركعت وتر پڑھتے ۔ اور آپ دو ركعتوں اورایك ركعت كے درمیان گفتگو كر لیتے۔

Haidth Number: 707
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں فرض سے پہلے یا بعد میں نفل نماز نہیں پڑھا كرتے تھے

Haidth Number: 708
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے كپڑے سے منی كھرچ لیتی تھی پھر آپ اس کپڑے میں نماز پڑھتے ۔

Haidth Number: 709
راشد ابو محمد حمانی سے مروی ہے كہ میں نے انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ كو دیكھا انہوں نے سرخ رنگ کی پوستین پہنی ہوئی تھی انہوں نے كہا: رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے زمانے میں ہمارے یہ چادریں تھے ہم انہیں پہنتے اور ان میں نماز پڑھتے تھے۔

Haidth Number: 710
براء بن عازب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ نماز پڑھا كرتے تھے ۔جب آپ ركوع كرتے تو وہ بھی ركوع كرتے اور جب آپ سمع اللہ لمن حمدہ كہتے تو وہ اس وقت تك كھڑے رہتے جب تك آپ اپنی پیشانی زمین پر نہ ركھ دیتے پھر صحابہ بھی آپ كی پیروی كرتے ۔

Haidth Number: 711
) صہیب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ یعنی انبیاء پریشان ہوتے تو فوراً نماز پڑھتے

Haidth Number: 712
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ جب ہم كسی سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ ہوتے تو ہم كہتے سورج زائل ہوگیا، یا زائل نہیں ہوا۔ آپ ظہر كی نماز پڑھتے پھر كوچ كرتے۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم زوال کے فوراً بعد نماز پڑھ لیتے)

Haidth Number: 713
معاویہ بن قرہ اپنے والد‌رضی اللہ عنہ سے بیان كرتے ہیں كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم كے زمانے میں ہمیں ستونوں كے درمیان صف بنانے سے منع كیا جاتا تھا، اور ہمیں وہاں سے ہٹا دیا جاتا تھا۔

Haidth Number: 714