Blog
Books
Search Hadith

اذان اور نماز كا بیان

315 Hadiths Found
عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شب قدر كے بارے میں سوال كیا گیا، تو آپ نے فرمایا: مجھے وہ رات بتلائی گئی ،پھر مجھے بھلادی گئی۔ اس لئے سات باقی رہ جائیں یا تین باقی رہ جائیں (یعنی تیسویں یا ستائیسویں) میں تلاش کرو۔

Haidth Number: 715
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے كہ :عورت اپنے گھر (کے اندرونی کمرے) میں نماز پڑھے تو یہ اس كے لئے اس بات سے بہتر ہے كہ وہ اپنے حجرے میں نماز پڑھے، اور وہ حجرے میں نماز پڑھے تو یہ اس كے لئے اس بات سے بہتر ہے كہ وہ کھلے گھر میں نماز پڑھے، اور وہ گھر میں نماز پڑھے تو اس کیلئے اس بات سے بہتر ہے كہ وہ مسجد میں نماز پڑھے

Haidth Number: 716
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(نماز میں) تم میں سے كوئی شخص اپنا ہاتھ كنكری سے روك كر ركھے تو یہ اس كے لئے سو اونٹنیوں سے بہتر ہےجوکہ سب كی سب سیاہ آنکھوں والی ہوں ، اگر تم میں سے كسی شخص پر شیطان غالب آجائے، تو وہ ایك مرتبہ چھو کر (ہموار کرلے)۔

Haidth Number: 717
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ ہم رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے ساتھ چادروں میں لپٹی ہوئی نماز پڑھتیں اور جب واپس لوٹتیں تو ایک دوسری کے چہروں کو پہچانتی نہیں تھیں۔ پھرہم نماز پڑھ كر واپس جاتیں تو ہمارے چہرے نہ پہچانے جاتے۔

Haidth Number: 718
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ آدمی اس مسجد میں نماز پڑھے جو اس كے قریب ہے دوسری مسجدیں ڈھونڈتا نہ پھرے۔

Haidth Number: 719
حكم بن میناء سے مروی ہے كہ عبداللہ بن عمر اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم نے اسے بیان كیا كہ ان دونوں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ اپنے منبر پر كھڑے فرما رہے تھے: لوگ یا تو جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں، ورنہ اللہ تعالیٰ ان كے دلوں پر مہر لگادے گا پھر وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔

Haidth Number: 720
جابر‌رضی اللہ عنہ سے موقوفاً مروی ہے كہ مجھے یہ بات پسند نہیں كہ كوئی شخص نمازپڑھ رہا ہو اور میں اسے سلام كہوں۔ اور اگر كوئی مجھے سلام كہے گا تو میں اسے جواب دوں گا

Haidth Number: 721
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح كی نماز كے وقت كے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے ایک دن طلوع فجر کے (فوراً) بعد نماز پڑھی ۔ پھر (دوسرے دن) كچھ روشنی میں نماز پڑھی۔ پھر فرمایا: صبح كی نماز كے وقت كے بارے میں پوچھنے والا كہاں ہے؟ ان دونوں اوقات كے درمیان وقت ہے۔

Haidth Number: 722

عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فِي سَفَرٍ فَقَالَ إِنَّكُمْ إِنْ لَا تُدْرِكُوا الْمَاءَ غَدًا تَعْطَشُوا وَانْطَلَقَ سَرَعَانُ النَّاسِ يُرِيدُونَ الْمَاءَ وَلَزِمْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَمَالَتْ بِرَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌رَاحِلَتُهُ فَنَعَسَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَدَعَمْتُهُ فَأَدْعَمَ ثُمَّ مَالَ فَدَعَمْتُهُ فَأَدْعَمَ ثُمَّ مَالَ حَتَّى كَادَ أَنْ يَنْجَفِلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَدَعَمْتُهُ فَانْتَبَهَ فَقَالَ: مَنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: أَبُو قَتَادَةَ قَالَ: مُذْ كَمْ كَانَ مَسِيرُكَ؟ قُلْتُ: مُنْذُ اللَّيْلَةِ قَالَ: حَفِظَكَ الله كَمَا حَفِظْتَ رَسُولَهُ ثُمَّ قَالَ: لَوْ عَرَّسْنَا؟ فَمَالَ إِلَى شَجَرَةٍ فَنَزَلَ فَقَالَ: انْظُرْ هَلْ تَرَى أَحَدًا؟ قُلْتُ: هَذَا رَاكِبٌ هَذَانِ رَاكِبَانِ حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةً فَقُلنا: احْفَظُوا عَلَيْنَا صَلَاتَنَا فَنِمْنَا فَمَا أَيْقَظَنَا إِلَّا حَرُّ الشَّمْسِ فَانْتَبَهْنَا فَرَكِبَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَسَارَ وَسِرْنَا هُنَيْهَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقَالَ أَمَعَكُمْ مَاءٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ مَعِي مِيضَأَةٌ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ قَالَ: ائْتِ بِهَا فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالَ: مَسُّوا مِنْهَا مَسُّوا مِنْهَا فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ وَبَقِيَتْ جَرْعَةٌ فَقَالَ: ازْدَهِرْ بِهَا يَا أَبَا قَتَادَةَ فَإِنَّهُ سَيَكُونُ لَهَا نَبَأٌ ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ وَصَلَّوْا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ صَلَّوْا الْفَجْرَ ثُمَّ رَكِبَ وَرَكِبْنَا فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: فَرَّطْنَا فِي صَلَاتِنَا فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : مَا تَقُولُونَ: إِنْ كَانَ أَمْرَ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنُكُمْ وَإِنْ كَانَ أَمْرَ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ! فَرَّطْنَا فِي صَلَاتِنَا فَقَالَ: لَا تَفْرِيطَ فِي النَّوْمِ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ فَإِنْ كَانَ ذَلِكَ فَصَلُّوهَا وَمِنَ الْغَدِ وَقْتَهَا ثُمَّ قَالَ: ظُنُّوا بِالْقَوْمِ قَالُوا: إِنَّكَ قُلْتَ بِالْأَمْسِ إِنْ لَا تُدْرِكُوا الْمَاءَ غَدًا تَعْطَشُوا فَالنَّاسُ بِالْمَاءِ فَقَالَ: أَصْبَحَ النَّاسُ وَقَدْ فَقَدُوا نَبِيَّهُمْ فَقَالَ: بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ إِنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِالْمَاءِ وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَقَالَا: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لَمْ يَكُنْ لِيَسْبِقَكُمْ إِلَى الْمَاءِ وَيُخَلِّفَكُمْ وَإِنْ يُطِعِ النَّاسُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ يَرْشُدُوا قَالَهَا ثَلَاثًا فَلَمَّا اشْتَدَّتْ الظَّهِيرَةُ رَفَعَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ! هَلَكْنَا عَطَشًا تَقَطَّعَتِ الْأَعْنَاقُ فَقَالَ: لَا هُلْكَ عَلَيْكُمْ ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا قَتَادَةَ! ائْتِ بِالْمِيضَأَةِ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالَ: احْلِلْ لِي غُمَرِي يَعْنِي قَدْحَهُ فَحَلَلْتُهُ فَأَتَيْتُهُ بِهِ فَجَعَلَ يَصُبُّ فِيهِ وَيَسْقِي النَّاسُ فَازْدَحَمَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَحْسِنُوا الْمَلَأَ فَكُلُّكُمْ يُصْدِرُ عَنْ رِيٍّ فَشَرِبَ الْقَوْمُ حَتَّى لَمْ يَبْقَ غَيْرِي وَغَيْرُ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَصَبَّ لِي فَقَالَ: اشْرَبْ يَا أَبَا قَتَادَةَ قَالَ: قُلْتُ: اشْرَبْ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: إِنَّ سَاقِيَ الْقَوْمِ آخِرُهُمْ فَشَرِبْتُ وَشَرِبَ بَعْدِي وَبَقِيَ فِي الْمِيضَأَةِ نَحْوٌ مِمَّا كَانَ فِيهَا وَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَلَاثُ مِائَةٍ.

ابو قتادہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ ایك سفر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ تھے۔ آپ نے فرمایا: ممكن ہے كل تمہیں پانی نہ ملے اور تم پا۔س سے بے حال ہو جاؤ۔ جلد باز لوگ جلدی سے پانی کی تلاش میں نكل گئے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ ساتھ رہا۔رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سواری پر ایک طرف جھکنے لگے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو اونگھ آگئی تھی۔ میں نے آپ کو سہارا دیا تو آپ سنبھل گئے، آپ پھر جھکنے لگنے، پھر آپ کو سہارا دیا تو آپ سنبھل گئے پھر آپ جھکنے لگے حتی کہ ممکن تھا کہ آپ اپنی اونٹنی سے گرجائیں ، میں نےآپ کو سہارا دیا تو آپ جاگ گئے۔ آپ نے کہا کون ہے ؟میں نے كہا: ابو قتادہ۔آپ نے فرمایا: تمہیں كتنا وقت ہوا ہے ؟ میں نے كہا رات سے ہوں۔ آپ نے فرمایا: جس طرح تم نے اللہ كے رسول كی حفاظت كی ہے اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت كرے۔ پھر فرمایا: اگر ہم پڑاؤ ڈال لیں تو بہتر ہوگا۔ آپ ایك درخت كی طرف چل پڑے، اور وہاں جا كر اتر گئے۔ آپ نے فرمایا: دیكھو كیا تمہیں كوئی نظر آرہا ہے؟ میں نے كہا: یہ ایك سوار ہے، یہ دو ہیں، حتیٰ كہ سات تك عدد پہنچ گیا۔ ہم نے كہا: نماز فجر کا خیال کرنا پھر ہم سو گئے اور سورج كی تپش نے ہی ہمیں جگایا۔ ہم اٹھ كھڑے ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو كر چل پڑے ہم بھی آپ كے ساتھ، تھوڑی دور چلے، پھر آپ سواری سے اتر گئے۔ آپ نے فرمایا: كیا تمہارے پاس پانی ہے؟ میں نے كہا: جی ہاں، میرے پاس وضو كا برتن ہے، اس میں كچھ پانی ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے لے آؤ، میں اسے لے آیا۔ آپ نے فرمایا: اس میں سے لے لو، اس میں سے لے لو، لوگوں نے وضو كیا اور ایك گھونٹ پانی باقی رہ گیا۔ آپ نے فرمایا: ابو قتادہ اسے سنبھال كر ركھ لو، عنقریب یہ ہمارے لئے بڑی خرل بنے گا۔ پھر بلال‌رضی اللہ عنہ نے اذن كہی۔ لوگوں نے فجر سے پہلے دو ركعتیں ادا كیں، پھر فجر كی نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو گئے۔ ہم بھی سوار ہو گئے۔ لوگوں نے ایك دوسرے سے كہا: ہم نے نماز میں كوتاہی كی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم كیا كہہ رہے ہو؟ اگر تمہاری دنیا كا معاملہ ہے تو تم جانو اور اگر تمہارے دین كا معاملہ ہے تو میرے سامنے پیش كرو۔ ہم نے كہا: اے اللہ كے رسول ہم نے نماز میں كوتاہی كی ہے۔ آپ نے فرمایا: نیند میں کوتاہی نہیں ، کوتاہی جاگتے ہوئے ہے۔ اگر ایسا ہوجائے تو نماز پڑھ لیا کرو، اور دوسرے دن اس كے وقت پر ادا كرو، پھر فرمایا: قوم کے بارے میں خیال کرو، لوگ كہنے لگے آپ نے كل كہا تھا كہ ممكن ہے تمہیں كل پانی نہ ملے اور تم پیاس سے بے حال ہو جاؤ تو لوگ پانی كی تلاش میں ہیں۔ راوی نے كہا جب صبح ہوئی تو لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو نہ پایا تو ایك دوسرے سے كہنے لگے۔: یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی كے پاس ہیں۔ ان لوگوں میں ابو بكر اور عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، دونوں كہنے لگے: لوگو ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے نہیں كہ خود پانی پر پہنچ جائیں اور تمہیں پیچھے چھوڑ دیں۔ اگر لوگ ابو بكر اور عمر رضی اللہ عنہما كی پیروی كریں گے تو سیدھے راستے پر رہیں گے۔ یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، جب دوپہر سخت ہو گئی تو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌لوگوں کے سامنے آئے۔لوگ كہنے لگے: اے اللہ كے رسول ہم پیاس كی وجہ سے ہلاك ہو گئے۔ گلے خشک ہوگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر كوئی ہلا كت نہیں، پھر فرمایا: ابو قتادہ وضو كا برتن لاؤ، میں برتن آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس لایا آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: پیالہ کھولو۔ میں پیالہ کھول کر آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس لے آیا۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اس میں پانی ڈالنے لگے اور لوگ پینے لگے۔ لوگوں کی بھیڑ لگ گئی تو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: منظم طریقے سے پیو یا بھرو، ہر کوئی سیراب ہو کر لوٹے گا۔ لوگ اس كے گرد جمع ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو اچھی طرح پانی بھر لوتم میں سے ہر شخص سیراب ہو کر نکلے گا،سب لوگوں نے پانی پی لیا، میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باقی بچ گئے۔ آپ نے میرے لئے پانی ڈالا اور فرمایا: ابو قتادہ پیو، میں نے كہا : اے اللہ كے رسول آپ پیئں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں كو پانی پلانے والا آخر میں پیتا ہے۔ میں نے پانی پیا اور میرے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا۔ وضو والے برتن میں اتنا ہی پانی موجود تھا جتنا اس میں تھا۔ اس دن لوگوں كی تعداد تین سو تھی۔

Haidth Number: 723

عَنِ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌(وهو يصلي مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ) فَصَلَّيْتُ خَلْفَهُ فَأَخَذَ بِيَدِي فَجَرَّنِي فَجَعَلَنِي حِذَاءَهُ فَلَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَلَى صَلَاتِهِ خَنَسْتُ فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِي مَا شَأْنِي؟ (وَفِي رِوَايَةٍ: مَالَكَ؟) أَجْعَلُكَ حِذَائِي فَتَخْنِسُ؟ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ أَوَيَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُصَلِّيَ حِذَاءَكَ وَأَنْتَ رَسُولُ اللهِ الَّذِي أَعْطَاكَ الله؟ قَالَ فَأَعْجَبْتُهُ فَدَعَا اللهَ لِي أَنْ يَزِيدَنِي عِلْمًا وَفَهْمًا زاد احمد: قَالَ: ثُمَّ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نَامَ حَتَّى سَمِعْتُهُ يَنْفُخُ ثُمَّ أَتَاهُ بِلَالٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! الصَّلَاةَ فَقَامَ فَصَلَّى مَا أَعَادَ وُضُوءًا .

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا( آپ رات كے آخر ی وقت میں نماز پڑھ رہے تھے) میں آپ كے پیچھے نماز پڑھنے لگا۔ آپ نے مجھے میرے ہاتھ سے پكڑا ،اور مجھے اپنے برابر كھڑا كر لیا۔ جب آپ نماز میں مشغول ہو گئے تو میں كھسك کر پیچھے ہوگیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوئے تو مجھ سے كہا: تمہیں كیا ہوگیا، میں نے تمہیں اپنے برابر كھڑا كیا لیكن تم پیچھے ہو گئے؟ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول كیا كسی شخص كے لائق ہے كہ وہ آپ كے برابر نماز پڑھے؟ آپ اللہ كے رسول ہیں اللہ نے آپ كو نبوت عطا كی ہے؟ میری باتوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوگئے تو آپ نے اللہ سے میرے لئے دعا كی كہ: اللہ میرے علم اور فہم میں اضافہ كرے۔ امام احمد نے اپنی روایت میں اضافہ كیا: پھر میں نے رسول اللہ كو دیكھا كہ آپ سو گئے ہیں یہاں ک کہ میں نے آپ كے خراٹوں كی آواز سنی۔ پھر آپ كے پاس بلال‌رضی اللہ عنہ آئے اور كہا اے اللہ كے رسول نماز، آپ كھڑے ہوئے۔ نماز پڑھی اور دوبارہ وضو نہیں كیا۔

Haidth Number: 724
عبداللہ بن زبیر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جو بھی فرض نماز ہے اس سے پہلے دو ركعت (نفعل) ہیں۔

Haidth Number: 725
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نےفرمایا: جواللہ اور اس كے رسول پر ایمان لایا، نماز قائم كی، رمضان كےروزے ركھے، اللہ تعالیٰ پر لازم ہے كہ اسے جنت میں داخل كرے، اس نے اللہ كے راستے میں جہاد كیا، یا اپنے اسی علاقے میں بیٹھا رہا جہاں پیداہوا۔ صحابہ نے كہا: اے اللہ كے رسول كیا ہم لوگوں كوخوشخبری نہ دے دیں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: یقینا جنت میں سو درجے ہیں، جواللہ تعالیٰ نے مجاہدین فی سبیل اللہ كے لئے تیار كئے ہیں۔ دودرجوں كا درمیانی فاصلہ اتنا ہے جتنا آسمان اور زمین كے درمیان ہے۔ جب تم اللہ سے سوال كروتوجنت الفردوس كا سوال كرو، كیونكہ یہ جنت كا درمیانی اور بلند درجہ ہے۔ میرے خیال میں اس كے اوپر رحمن كا عرش ہے، اور اسی سے جنت كی نہریں جاری ہوتی ہیں۔

Haidth Number: 726
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس نے بارہ سال اذان كہی اس كے لئے جنت واجب ہوگئی، اور ہر مرتبہ اس كی اذان كی وجہ سے ساٹھ نیكیاں لكھی جاتی ہیں۔ اور اس كی اقامت كی وجہ سے تیس نیكیاں لكھی جاتی ہیں

Haidth Number: 727
عبداللہ بن ابی قتادہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ جمعہ كے دن میں غسل كر رہا تھا كہ میرے والد آگئے اور كہنے لگے تمہارا یہ غسل جنابت كی وجہ سے ہے یا جمعہ كے لئے ہے؟ میں نے كہا: جنابت كی وجہ سے۔ انہوں نے كہا: دوسرا غسل كروكیونكہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: جس شخص نے جمعہ كے دن غسل كیا وہ دوسرے جمعہ تك طہارت میں ہوگا

Haidth Number: 728
ابوعبداللہ صنابحی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ جنادہ بن ابی امیہ رضی اللہ عنہ نے كچھ لوگوں كی امامت كروائی،جب وہ نماز كے لئے کھڑے ہوئے تودائیں طرف دیكھا اور كہا: كیا تم راضی ہو؟ لوگوں نے كہا: جی ہاں، پھر اپنے بائیں جانب ایسا ہی كیا پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے، جس نے كسی قوم كی امامت كروائی اور وہ لوگ اسے ناپسند كرتے تھے تواس كی نماز گردن سے اوپر نہیں جائے گی۔

Haidth Number: 729
ابوامامہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے الله کیلئے كوئی مسجد بنائی، تواللہ تعالیٰ اس كے لئے جنت میں اس مسجد سےوسیع گھر بنائے گا۔

Haidth Number: 730
عائشہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے كوئی مسجد بنائی،نہ ریاكاری كا ارادہ ركھتا تھا نہ شہرت كا، اللہ تعالیٰ اس كے لئے جنت میں ایك گھر بنائے گا

Haidth Number: 731
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا جس شخص نے نشے كی وجہ سے ایك نماز چھوڑدی تو وہ ایسے ہے گویا کہ دنیا اور اس کا تمام سامان س کا تھا ارو یہ اس سے چھن گیا ہے، اور جس شخص نے نشے كی وجہ سے چار مرتبہ نماز چھوڑ ی تواللہ تعالیٰ پر لازم ہے كہ اسے طینۃ الخبال پلائے۔ پوچھا گیا یہ طینۃ الخبال كیا چیز ہے ؟ اے اللہ كے رسول؟ آپ نے فرمایا: اہل جہنم كا پیپ

Haidth Number: 732
یوسف بن عبداللہ بن سلام سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ میں ابودرداء رضی اللہ عنہ كے پاس ان كے مرض الموت میں آیا توانہوں نے كہا: اے بھتیجے تمہیں اس شہر میں كونسا سبب لے كر آیا ہے؟ میں نے كہا: كوئی نہیں صرف آپ كے اور میرے والد كے تعلق نے مجھے آنے پر مجبور كیا۔ ابودردراء‌رضی اللہ عنہ نے كہا: یہ وقت جھوٹ بولنے کے لحاظ سے بہت برا ہے۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ سے سنا فرما رہے تھے: جس شخص نے اچھی طرح وضوكیا،پھر كھڑے ہوكر دوركعت نماز پڑھی، یا چار ركعتیں ۔ سہل كوشك ہوا۔ اس میں (قرآن پاك كی تلاوت) ذكر اور اچھے نمونے سے خشوع وخضوع كیا۔ پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب كی تواسے بخش دیا جائے گا۔

Haidth Number: 733
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ نے فرمایا: جس شخص نے ان فرض نمازوں كی حفاظت كی وہ غافلوں میں نہیں لكھا جائے گا۔ اور جس شخص نے ایك رات میں سوآیات تلاوت کیں وہ فرماں برداروں والوں میں لكھ دیا جائے گا۔

Haidth Number: 734
) جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ نے فرمایا: جوشخص اس بات سے ڈرے كہ وہ رات كے آخری حصے میں قیام نہیں كر سكے گا، تووہ رات كے ابتدائی حصے میں وتر پڑھ لے، اور جوشخص یہ خواہش ركھے كہ آخری حصے میں قیام كرےگا تورات كے آخری حصے میں وتر پڑھے۔ كیونكہ رات كے آخری حصے كی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ اور یہ افضل ہے

Haidth Number: 735
ابوامامہ بن سہل بن حنیف سے مروی ہے كہ میرے والد نے كہا كہ رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ نے فرمایا: جوشخص باہر نكلا حتی كہ مسجد قباء میں پہنچ كر نماز پڑھی تویہ اس كے لئے ایك عمرے كے برابر ہے

Haidth Number: 736
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ نے فرمایا: جس شخص نے (صفوں کے درمیان) خالی جگہ كوپر كیا اللہ تعالیٰ اس كے لئے جنت میں گھر بنائےگا، اور اس كے درجات بلند كرے گا

Haidth Number: 737
) انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ سنت (نبوی)سے ہے كہ جب تم مسجد میں داخل ہوتواپنے دائیں پاؤں كے ساتھ شروع كرواور جب تم باہر نكلوتواپنے بائیں پاؤں كے ساتھ ابتداءكرو

Haidth Number: 738
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نماز میں سنت سے ہے كہ تم دوسجدوں كے درمیان اپنی سُرین اپنی ایڑیوں پر ركھو

Haidth Number: 739
معاذ بن جبل‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے( پانچ) نمازیں پڑھیں اور بیت اللہ كا حج كیا۔ مجھے نہیں معلوم كہ زكاۃ كا ذكر كیا یا نہیں، تواللہ تعالیٰ پر لازم ہے كہ اسے بخش دے۔ وہ اللہ كے راستے میں ہجرت كرے یا اسی علاقے میں ٹھہرا رہے جہاں پیدا ہوا ہے۔ معاذ‌رضی اللہ عنہ نے كہا: كیا میں لوگوں كونہ بتادوں؟ آپ نے فرمایا( اے معاذ ) لوگوں كوچھوڑ دوکہ وہ عمل كرتے رہیں۔

Haidth Number: 740
ابوموسیٰ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے بارہ ركعت نماز پڑھی اللہ تعالیٰ اس كے لئے جنت میں گھر بنائے گا

Haidth Number: 741
جندب قسری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے صبح كی نماز پڑھی، وہ اللہ كے ذمے میں ہے، پس (لوگو! خیال کرنا) اللہ تعالیٰ تم سے اپنی امان کے بارے میں نہ پوچھ لے، جس سے اس نے اپنی امان کے بارے میں پوچھ لیا تو اسے پكڑ لے گا، اور پھر جہنم كی آگ میں منہ كے بل ڈال دے گا۔

Haidth Number: 742
عائذ بن قرط‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےكہ جس شخص نے كوئی نماز پڑھی اور اسے مكمل نہیں كیا، تواس كے نوافل میں سے اسے پورا كیا جائے گا۔

Haidth Number: 743
عائذ بن قرط سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے كوئی (فرض) نماز پڑھی اور اسے مكمل نہیں كیا تواس كے نوافل میں سے اسے پورا كیا جائے گا۔

Haidth Number: 744