Blog
Books
Search Hadith

جنت اور جہنم کا بیان

98 Hadiths Found
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ باہر كا نظارہ كر نے نكلے، ایك تیرآیا اورانہیں قتل كرگیا۔ ان كی والدہ نے كہا: اےاللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ حارثہ سے میری محبت جانتے ہیں، اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر كروں وگرنہ آپ دیكھیں گے كہ میں كیا كرتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے امِ حارثہ ! وہاں ایك جنت نہیں، وہاں بہت ساری جنتیں ہیں،اور حارثہ سب سے افضل جنت میں ہے یا فرمایا: فردوس میں ہے

Haidth Number: 1519
حسن‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك بوڑھی عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئی اور كہنے لگی: اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اللہ سے دعاكیجئے كہ مجھے جنت میں داخل كر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام فلاں جنت میں بوڑھی عورت داخل نہیں ہو سكتی۔ وہ روتی ہوئی واپس جانے لگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بتاؤ كہ یہ بڑھاپے كی حالت میں جنت میں داخل نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے:﴿الواقعۃ:۳۵،۳۶،۳۷﴾ ’’ہم انہیں پیدا كر دیں گے اور انہیں باكرہ بنائیں گے ابھرے ہوئے سینوں والی جنتیوں کی ہم عمر۔‘‘

Haidth Number: 1520

عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قِيلَ لِأُسَامَةَ: لَوْ أَتَيْتَ فُلَانًا -وفي رواية أخري: عثمان- فَكَلَّمْتَهُ –زاد في الأخري: فما يصنع؟- قَالَ: إِنَّكُمْ لَتُرَوْنَ أَنِّي لَا أُكَلِّمُهُ إِلَّا أُسْمِعُكُمْ؟! إِنِّي أُكَلِّمُهُ فِي السِّرِّ دُونَ أَنْ أَفْتَحَ بَابًا لَا أَكُونُ أَوَّلَ مَنْ فَتَحَهُ وَلَا أَقُولُ لِرَجُلٍ أَنْ كَانَ عَلَيَّ أَمِيرًا: إِنَّهُ خَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ شَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالُوا: وَمَا سَمِعْتَهُ يَقُولُ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: يُجَاءُ بِالرَّجُلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُلْقَى فِي النَّارِ فَتَنْدَلِقُ أَقْتَابُهُ (وفي رواية: أقتاب بطنه) فِي النَّارِ فَيَدُورُ كَمَا يَدُورُ الْحِمَارُ بِرَحَاهُ فَيَجْتَمِعُ أَهْلُ النَّارِ عَلَيْهِ فَيَقُولُونَ: يَا فُلَانُ! مَا شَأْنُكَ؟ أَلَيْسَ كُنْتَ تَأْمُرُنَا بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَانَا عَنِ الْمُنْكَرِ؟ قَالَ كُنْتُ آمُرُكُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا آتِيهِ وَأَنْهَاكُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَآتِيهِ.

ابو وائل كہتے ہیں كہ اسامہ‌رضی اللہ عنہ سے كہا گیا: اگرآپ فلاں شخص كے پاس جائیں اور ایك روایت میں ہے عثمان‌رضی اللہ عنہ كے پاس جائیں اور ان سے بات كریں كہ وہ كیا كر رہے ہیں؟ اسامہ‌رضی اللہ عنہ نے كہا: تمہارا خیال ہے کہ میں ان سے بات کرتے ہوئے تمہیں بھی سناؤں گا؟ ۔ میں اس سے دروازہ كھولے بغیر آہستگی سے بات كروں گا ،میں دروازہ کھولنے والاپہلا شخص نہیں ہونا چاہتا نہ ہی میں كسی شخص كے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےحدیث سننے كے بعدیہ كہوں گاكہ وہ بہترین شخص ہےاگر چہ وہ مجھ پر امیر ہی كیوں نہ مقرر ہو۔ لوگوں نے كہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے كیا سنا؟ انہوں نے كہا: میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: قیامت كے دن ایک آدمی كو لایا جائے گا اور اسے جہنم میں پھینك دیا جائے گا،اس كی انتڑیاں باہر نکل آئیں گی ( اور ایك روایت میں ہے اس كے پیٹ كی انتڑیاں) وہ ان كے گرد اس طرح گھومے گا جس طرح گدھا چكی كے گرد گھومتا ہے ۔اہل درزخ اس كے گرد جمع ہو جائیں گے اور كہیں گے: اے فلاں تمہارا كیا معاملہ ہے؟ كیا تم ہمیں نیكی كا حكم نہیں كرتے تھے اور برائی سے نہیں روكتے تھے؟ وہ كہے گا: میں تمہیں نیكی كا حكم كرتا تھا لیكن خود نیكی نہیں كرتا تھا ، اور برائی سے منع كرتا تھا لیكن خود برائی كرتا تھا

Haidth Number: 1521
) ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جس شخص كے دل میں ایك ذرہ بھر بھی ایمان ہوگا اسے آگ سے نكال لیا جائے گا۔( )

Haidth Number: 1522
) ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جہنم کیسے آگ کا ایک شعلہ نکلے گا۔ جو كہہ رہی ہوگی:آج مجھے تین آدمیوں پر مقرركیا گیاہے: ہر سر كش جابر پر، اس شخص پرجس نے اللہ كے ساتھ دوسرا معبود بنایا، اور جس شخص نے كسی كو ناحق قتل كیا۔ وہ شعلہ یا لپیٹ ان كے گرد لپٹ جائے گی اور جہنم كی گہرائیوں میں انہیں غوطے دے گی

Haidth Number: 1523
انس‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت جنت میں داخل ہوجائیں گے، جنت كا كچھ علاقہ باقی بچ جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس كے لئے نئی مخلوق پیدا كر كے اسے بھر دے گا

Haidth Number: 1524
) سدی كہتے ہیں كہ میں نے ہمدانی سے اللہ عزوجل كے اس فرمان كے بارے میں سوال کیا: اور تم میں سے ہر شخص اس پر ضرور واردہونےوالاہے،یہ آپ کے پروردگار کے ذمے قطعی فیصل شدہ امر ہے“،تو انہوں نے مجھے بتایا كہ عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ نے انہیں بیان كیا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تمام) لوگ جہنم كے پاس آئیں گے ،پھر اپنے اعمال كے مطابق اس سے گزریں گے( پہلا گروہ بجلی كی چمك كی طرح، پھر دوسرا تیز ہوا كی طرح، پھر تیسرا تیز گھوڑے كی طرح ،پھر چوتھا عام سوار كی طرح ،پھر پانچواں تیز دوڑنے والے آدمی كی طرح، پھر چھٹا پیدل چلنے والے كی طرح گزرے گا)۔

Haidth Number: 1525
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت كے دن سب سے كم عذاب والے جہنمی سے فرمائےگا:(اے ابن آدم تمہارا ٹھكانہ كیسا رہا؟ وہ كہے گا: یہ بدترین ٹھكانہ ہے۔ اس سے كہا جائے گا:)اگر تمہیں دنیا اور جو كچھ اس میں ہے سب مل جائے تو كیا تم اسے بدلے میں دے دو گے؟ وہ كہے گا: ہاں۔ اللہ تعالیٰ فرمائےگا:(تو جھوٹ بولتا ہے) میں نے تجھ سے اس سے بھی آسان بات كا مطالبہ كیا تھاجب تم اپنے باپ كی پشت میں تھے، اور ایك روایت میں ہے: آدم كی پشت میں تھے: كہ تو میرے ساتھ( كسی كو) شریك نہ كرنا( میں تجھے آگ میں داخل نہیں كروں گا) تم نے شرك پر ہی اصرار كیا ،پھر اسے جہنم میں ڈالنے كا حكم دے دیا جائے گا۔

Haidth Number: 1526