Blog
Books
Search Hadith

جنت اور جہنم کا بیان

98 Hadiths Found
ابو بكر بن ابی موسیٰ اشعری كہتے ہیں كہ میں نے اپنے والد سے سنا، وہ دشمن كے سامنے كھڑے كہہ رہے تھے كہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرما رہے تھے: تلواریں جنت كی كنجیاں ہیں۔ ایك پراگندہ حالت والے شخص نے ان سے كہا: كیا آپ نے یہ بات رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنی ہے؟ انہوں نے كہا: جی ہاں، اس آدمی نے اپنی تلوار سونتی،اپنی میان توڑی اور اپنے ساتھیوں كی طرف دیكھا اور كہا: میں تمہیں سلام كہتا ہوں۔ پھر دشمن كی طرف بڑھا اور شہید ہونے تك لڑتا رہا حتی کہ شہید ہوگیا

Haidth Number: 1459
عتبہ بن غزوان سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ایك بھاری چٹان جہنم كے كنارے سے پھینکی جائے تو وہ ستر سال تك بھی گرتی رہے تو اس كی تہہ میں نہیں پہنچے گی

Haidth Number: 1460
عبدالرحمن بن شبل سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: فاسق لوگ جہنمی ہیں۔ پوچھاگیا: اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ یہ فاسق كون ہیں؟ آپ نے فرمایا: عورتیں ۔ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ كیا یہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیویاں نہیں ہیں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كیوں نہیں، لیكن جب انہیں دیا جائے تو یہ شكر نہیں كرتیں اور جب آزمائش آئے تو صبر نہیں كرتیں۔

Haidth Number: 1461
قیس بن عباد سے مروی ہے كہتے ہیں كہ ہم نے عمار‌رضی اللہ عنہ سے كہا: تم اپنے قتال (لڑائی) كے بارے میں كیا سمجھتے ہو؟ یہ تمہاری اپنی رائے سےہے؟ رائے تو درست بھی ہوتی ہے اور غلط بھی، یا كوئی وعدہ ہے جو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے آپ سے كیا ہے؟ انہوں نے كہا: رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے جو عہد لوگوں سے نہیں لیا وہ ہم سے بھی نہیں لیا، اور رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میری امت میں بارہ منافق ہوں گے، جو نہ تو جنت میں داخل ہوں گے نہ ہی جنت كی خوشبو سونگھ سكیں گے جب تك اونٹ سوئی كے سوراخ میں سے نہ گذر جائے۔ ان میں سے آٹھ ایسے ہیں جنہیں ایک پھوڑا ہی کافی ہوگا۔ آگ کا ایک شعلہ جو ان کے کاندھوں میں نکلے گا اور آخر کار ان کے سینوں میں ظاہر ہوجائے گا ۔

Haidth Number: 1462
رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جنت میں ایك درخت ہے،کہ ایک گھڑ سوار عمدہ نسل کے تعمیر شدہ تیز رفتار گھوڑے پر سو سال تك سفر كرتا رہے تب بھی اسےپار نہیں كر سكتا۔( ) یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا ابوہریرہ، سھل بن سعد اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 1463
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جنت میں ایك بازار ہے جس میں جنتی جمعہ كے دن آئیں گے(اس میں كستوری كے ٹیلے ہوں گے)شمال سے ایك ہوا چلے گی اوران كےچہروں اوركڑووں پر(كستوری)ڈالے گی، وہ حسن و جمال میں دو چند ہو جائیں گے۔ اپنے گھر والوں كی طرف واپس جائیں گےتو وہ حسن و جمال میں بڑھ چکے ہوں گے۔ ان كے گھر والے ان سے كہیں گے۔ واللہ! تم حسن و جمال میں زیادہ ہو گئے ہو، وہ بھی كہیں گے، اور تم بھی واللہ! ہمارے بعد حسن و جمال میں بڑھ گئے ہو۔

Haidth Number: 1464
Haidth Number: 1465
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كچھ لوگ ایسے ہوں گے جو آگ میں سے نكالے جائیں گے، چہروں كے علاوہ سب كچھ جل چكا ہوگا، اور جنت میں داخل ہو جائیں گے

Haidth Number: 1466
ابو بكر بن ابو موسیٰ بن قیس اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جنت میں مومن كے لئے ایك جوف دار موتی كا خیمہ بنایا جائے گا، جس كی لمبائی ساٹھ میل ہوگی۔ اس میں مومن كی بیویاں ہوں گی۔ وہ ان كے پاس جائے گا تووہ ایك دوسرے كو دیكھ نہیں سكیں گی ۔

Haidth Number: 1467
آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جنت كے دو كواڑوں كا فاصلہ چالیس سال كی مسافت ہے۔( ) یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری، معاویہ بن ؟؟؟، عتبہ بن غزوان اور عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 1468
سمرہ بن جندب ةسے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ان میں سے كچھ لوگ ایسے ہوں گےجنہیں ٹخنوں تك آگ جلائےگی(ان میں سے كچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ گھٹنوں تك جلائےگی)اور ان میں سے كچھ لوگ ایسے ہوں گے جنہیں آگ کمر (یا نیفہ باندھنے کی جگہ) اور كچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ گردن تك جلائے گی

Haidth Number: 1469
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے یہودیوں سے فرمایا: میں ان سے جنت كی مٹی كے بارے میں سوال كرتا ہوں، جو کہ میدے کی طرح سفید، نرم و ملائم ہے ، آپ نے ان سے پوچھا تو انہوں نے كہا: ابو القاسم! یہ ایك روٹی ہے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: روٹی نرم و ملائم مٹی سے ہوگی ۔

Haidth Number: 1470
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اہل جنت كی كنگھیاں سونے كی ہوں گی اورانگیٹھیاں اَگَر کی لکڑی کی ہوں گی

Haidth Number: 1471

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمَرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُوْل: أَوَّلَ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ الْفُقَرَاء الْمُهَاجِرُون ، الَّذِين تُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِه ، إِذَا أُمِرُوا سَمِعُوا وَأَطَاعُوا ، وَإِن كَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْهُمْ حَاجَةٌ إلى السُّلْطَان ، لَم تقْض لَه حَتَّى يَمُوت وَهِي في صَدْرِه ، وَإِن الله عَزَّوَجَلَّ لَيَدْعُو يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْجَنَّة، فَتَأْتِي بِزُخْرُفِهَا زِيْنَتِهَا فَيَقُول: أَيْن عِبَادِيَ الَّذِين قَاتَلُوا في سَبِيْلِي ، وَقُتِلُوا ، وَأُوذُوا في سَبِيلِي؟ وَجَاهَدُوا في سَبِيلِي ، ادْخُلُوا الْجَنَّة فَيَدْخُلُونَهَا بِغَيْر حِسَابٍ ، وَتَأْتِي الْمَلَائِكَة فَيَسْجُدُوْنَ فَيَقُولُون: رَبَّنَا نَحْن نُسَبِّح بِحَمْدِكَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ، وَنُقَدِّس لَكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الَّذِيْن آثَرْتَهُمْ عَلَيْنَا؟ فَيَقُولُ الرَّبُّ -عَزَّوَجَلَّ- : هَؤُلَاءِ الَّذِيْنَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِي، وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي، فَتَدْخُلُ عَلَيْهِمْ الْمَلَائِكَةُ مِنْ كُلِّ بَابٍ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرۡتُمۡ فَنِعۡمَ عُقۡبَی الدَّارِ (۲۴) (الرعد) .

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: پہلاگروہ جو جنت میں داخل ہوگا،وہ فقراءاورمہاجرین كا ہوگا جن كے سبب سے مشكل حالات سے بچا جاتا رہا ہوگا، جب انہیں حكم دیا جاتا سنتے اور اطاعت كرتے، اگر ان میں سے بادشاہ وقت كے پاس كسی كا كام ہوتا تو مرنے تك اس كا كام نہ ہوتا اور یہ حسرت اس كے دل میں ہی رہ جاتی ۔اللہ عزوجل قیامت كے دن جنت كو بلائے گا تو وہ پوری سج دھج كے ساتھ آئے گی، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے وہ بندے كہاں ہیں جنہوں نے میرے راستے میں قتال كیا؟ شہید كر دیئے گئے میرے راستے میں انہیں تكالیف دی گئیں، اور میرے راستے میں جہادكیا؟ (آؤ) جنت میں داخل ہو جاؤ، وہ جنت میں بغیر حساب کےداخل ہو جائیں گے۔ فرشتے آئیں گےاور سجدہ كریں گے اور كہیں گے: اے ہمارے رب ہم رات اور دن تیری تسبیح ،تحمید اور تقدیس بیان كر تے ہیں، یہ كون لوگ ہیں جنہیں آپ نے ہم پر ترجیح دی؟ رب عزوجل فرمائے گا: یہ میرے وہ بندے ہیں جنہوں نے میرے راستے میں قتال كیا اور میرے راستے میں انہیں تكلیف دی گئی۔ فرشتے ہر دروازے سے ان كے پاس آئیں گے، (الرعد:۲۴) تمہارے صبر كی وجہ سے تم پر سلام ہو، آخری انجام بہت اچھا ہے

Haidth Number: 1472
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: سب سے پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودہویں كے چاند كی طرح (روشن اور چمکدار) ہوں گے اور دوسرا گروہ آسمان میں سب سے خوبصورت روشن ستارے كی مانند ہوگا۔ ان میں سے ہر شخص كے لئے دو بیویاں ہوں گی۔ ہر بیوی پر ستر لباس ہوں گے، پھر بھی ان كی ہڈیوں كا گودا نظر آئے گا

Haidth Number: 1473
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے كہ بطحان جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے۔

Haidth Number: 1474
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں جنت كی سیر كر رہا تھا، اچانك میرے سامنے ایك نہر آئی جس كےكنارے یاقوت كےتھے، میں نے فرشتے سے كہا:(اے جبریل علیہ السلام)یہ كیا ہے؟ جبریل علیہ السلام نے كہا: یہ كوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ كو دی ہے۔ پھر آپ نے اس كی مٹی میں ہاتھ مارا تو وہ كستوری کی تھی،پھر میرے سامنے سدرۃ المنتہیٰ کردی گئی، میں نے وہاں ایك عظیم روشنی دیكھی۔( )

Haidth Number: 1475
عمرو بن میمون اودی سے مروی ہے كہ : معاذ بن جبل‌رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان كھڑے ہوئے اور كہا: اے بنی اود! میں اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كا قاصد ہوں ،جان لو اللہ كی طرف واپس لوٹنا ہے، پھر جنت یا جہنم كی طرف، جہاں ایسا قیام ہے جس كے بعد سفر كوئی نہیں اور ایسی زندگی ہے جس میں موت نہیں اور ایسے جسموں میں ہوں گے جو مریں گے نہیں۔

Haidth Number: 1476
آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تین آدمی ایسے ہیں جن كی آنكھیں قیامت كے دن آگ نہیں دیكھیں گی، وہ آنكھ جو اللہ كے ڈر سے روئی، وہ آنكھ جس نے اللہ كے راستے میں پہرہ دیا، اور وہ آنكھ جس نے اللہ كی حرام كردہ چیزوں كو نہیں دیكھا۔( ) یہ حدیث سدنا معاویہ بن حیرہ، عبداللہ بن عباس، ابو ریحانہ، ابوہریرہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 1477
Haidth Number: 1478
عبادہ بن صامت‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جنت كے سو درجے ہیں ،ہر درجے كے درمیان سو سال كی مسافت ہے اور عفان نے كہا: آسمان و زمین کے درمیان جتنا فاصلہ ہے۔ فردوس جنت كا بلند ترین درجہ ہے ، اس سے چار نہریں بہہ رہی ہیں، عرش اس كے اوپر ہے اور جب تم اللہ تبارك و تعالیٰ سے سوال كرو تو فردوس كا سوال كرو۔( )

Haidth Number: 1479
ابو سعید رضی اللہ عنہ سےموقوفا و مرفوعا مروی ہے كہ: اللہ تعالیٰ نے جنت كو بنایا، ایك اینٹ سونے كی ایك چاندی كی، اس كا گارا كستوری كا ، پھر جنت سے كہا: بات كرو جنت نے کہا: یقینا ایمان والے كامیاب ہوگئےفرشتوں نے كہا: تمہارے لئے خوشخبری ہو، بادشاہوں کے ٹھہرنے کی جگہ۔

Haidth Number: 1480
ابو امامہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ایك آدمی جنت میں داخل ہوا تو جنت كے دروازے پر لكھا ہوا تھا،صدقہ دس گنا اور قرض اٹھا رہ گنا

Haidth Number: 1481
انس‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے سونے كا ایك محل دیكھا ،میں نے كہا: یہ كس كا محل ہے؟ فرشتوں نے كہا: قریش كے ایك نو جوان كا، میں سمجھا كہ وہ میں ہوں۔میں نے پوچھا وہ کون ہے؟ فرشتوں نے كہا: عمر بن خطاب كے لئے۔آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اگر تمہاری غیرت عمر! كی غیرت كا علم نہ ہوتا تو میں اس میں داخل ہو جاتا ، عمر‌رضی اللہ عنہ نے كہا: اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ كیا میں آپ پر غیرت كرو ں گا؟

Haidth Number: 1482
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے كہ میں جنت میں داخل ہوا تو زید بن عمرو بن نفیل کے دو درجے دیکھے۔

Haidth Number: 1483
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے پوچھا گیا : كوثر كیا ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: یہ ایك نہر ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا كی ہے (یعنی جنت میں )دودھ سے زیادہ سفید ہے، شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ اس میں ایسے پرندے ہیں جن كی گردنیں اونٹنیوں کی طرح ہوں گی ۔عمر‌رضی اللہ عنہ نے كہا: یہ تو بہت عمدہ ہوں گے؟ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ان كا کھانا بہت لذید ہوگا۔

Haidth Number: 1484
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: مسلمانوں كی (نابالغ فوت ہونے والی) اولاد جنت میں ہے اور ابراہیم علیہ السلام ان كی دیكھ بھال كر رہے ہیں

Haidth Number: 1485
عبدالعزیز بن مختار بن عبداللہ دناج سے مروی ہے كہ میں ابو سلمہ بن عبدالرحمن كے پاس موجود تھا جو ایك مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ خالد بن عبداللہ بن خالد بن اسید كا دور تھا، حسن آئے اور ان كے پاس بیٹھ گئے اور ہم سے گفتگو کرنے لگے۔ ابو سلمہ نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ: رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: سورج اور چاند كو لیٹے ہوئے بیل كی صور ت میں قیامت كے دن آگ میں پھینك دیا جائے گا۔حسن نے كہا: ان كی دمیں كتنی لمبی ہوں گی؟ ابو سلمہ نے كہا: میں نے تمہیں رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی حدیث بیان كی ہے ۔تب حسن خاموش ہوگئے۔

Haidth Number: 1486
ابو حسان سے مروی ہے كہ میں نے ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے كہا: میرے دو بیٹے مر چكے ہیں، آپ ہمیں كون سی حدیث سنائیں گے، جسےسن كر ہمارے فوت شدگان کے حوالے سے ہمارے دلوں كو تسلی ہو؟ ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ نے كہا: جی ہاں،مومنین كےچھوٹے بچے جنت کے چھوٹے باسی ہوں گے جو ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ ان میں سے كوئی بچہ اپنے والد(یا والدین) سے ملے گا، اس كا كپڑا( یا اس كے ہاتھ سے پكڑے گا) جس طرح میں تمہارے اس كپڑے كا كنارہ پكڑ رہا ہوں، وہ اس وقت تك نہیں چھوڑے گا جب تك اللہ تعالیٰ اسے اور اس كے والد كو جنت میں داخل نہ كر د

Haidth Number: 1487
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اصل جہنم میں سے دو قسم کے لوگ میں نے نہیں دیكھے۔ ایك وہ لوگ جن كے پاس گائے كی دموں جیسے كوڑےہیں اور ان سے لوگوں كو مارتے ہیں، اور وہ عورتیں جو كپڑا پہننے كے باوجود ننگی ہیں۔ مائل كرنے والی، مائل ہونے والی ہیں، ان كے سر بختی اونٹوں كی كوہان جیسے ہیں۔ (ایسی عورتیں) نہ جنت میں داخل ہوں گے نہ جنت كی خوشبو پائیں گی اور جنت كی خوشبو بہت دور كی مسافت سے محسوس كی جاتی ہے

Haidth Number: 1488