Blog
Books
Search Quran
Lughaat

حَرْفُ الشَّیئِ کے معنیٰ کسی چیز کے کنارہ کے ہیں حَرْفٌ کی جمع اَحْرَفٌ وَحُرُوفٌ آتی ہے اور پہاڑ کشتی اور تلوار کے کنارہ کو حَرْفٌ کہا جاتا ہے اور حَرُوْفٌ الْھِجائِ کے معنی اطراف کلمہ کے ہیں اور اصطلاحِ نحاۃ میں اَلْحَرُوْفُ الْعَوَامِلُ ان حروف کو کہا جاتا ہے جو کلموں کے اطراف میں واقع ہوتے ہیں اور ان کو باہم مرتبط کرتے ہیں اور حَرْفُ الجبل: یعنی پہاڑ کے کنارے اور باریکی میں حرف کے ساتھ تشبیہ دے کر لاغر اونٹنی کو حرف کہا جاتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّعۡبُدُ اللّٰہَ عَلٰی حَرۡفٍ) (۲۲:۱۱) اور لوگوں میں بعض ایسے بھی ہیں۔ جو کنارے پر (کھڑا ہوکر) خدا کی عبادت کرتے ہیں … میں عَلٰی حَرْفٍ کے معنیٰ خود قرآن پاک نے ہی بعد میں فَاِنْ اَصَابَہٗ خَیْرٌ الاٰیۃ سے بیان کردئیے ہیں یعنی جب تک اطاعت و عبادت میں کچھ دنیاوی فائدہ نظر آتا ہے تو اس کو کرتا رہتا ہے اور جب کوئی تکلیف نظر آتی ہے تو چھوڑ بیٹھتا ہے۔ اور یہی معنیٰ آیت: (مُّذَبۡذَبِیۡنَ بَیۡنَ ذٰلِکَ ) (۴:۱۴۳) کے ہیں۔ اِنْحَرَفَ عَنْ کَذَا وَتَحَرَّفَ: کسی چیز سے کنارہ کرنا ایک جانب مائل ہونا۔ اَلاِحْتِرَافُ: کوئی پیشہ اختیار کرنا۔ اَلْحِرْفَۃُ: (فعلۃ) پیشہ، پیشے کی حالت جیسے قِعْدَۃٌ وَجِلْسۃٌ۔ اَلْمُحارَفُ: وہ شخص جو خیر سے محروم اور اس کے کنارہ پر ہو (کم نصیب) ۔ اَلتَّحْرِیْفُ: (الشیئُ) کے معنیٰ ہیں کسی چیز کو ایک جانب مائل کردینا۔ جیسے تَحْرِیْفُ الْقَلَمِ۔ قلم کو ٹیڑھا قط لگانا۔ اور تَحْرِیْفُ الْکَلَامِ کے معنیٰ ہیں کلام کو اس کے موقع و محل سے پھیر دینا کہ اس میں دو احتمال پیدا ہوجائیں۔ قرآن پاک میں ہے: (یُحَرِّفُوۡنَ الۡکَلِمَ عَنۡ مَّوَاضِعِہٖ ) (۵:۱۳) یہ لوگ کلمات (کتاب) کو اپنے مقامات سے بدل دیتے ہیں۔ اور دوسرے مقام پر ہے: (مِنۡۢ بَعۡدِ مَوَاضِعِہٖ) (۵:۴۱) یعنی ان کے محل اور صحیح مقام پر ہونے کے بعد۔ (وَ قَدۡ کَانَ فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ یَسۡمَعُوۡنَ کَلٰمَ اللّٰہِ ثُمَّ یُحَرِّفُوۡنَہٗ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا عَقَلُوۡہُ ) (۲:۷۵) (حالانکہ) ان میں سے کچھ لوگ کلام خدا (یعنی تورات) کو سنتے پھر اس کے سمجھ لینے کے بعد اس کو (جان بوجھ کر) بدل دیتے رہے ہیں۔ اَلْحَرِفُ: وہ چیز جس میں تلخی اور حرارت ہو۔ گویا وہ حلاوت اور حرارت سے پھیر دی گئی ہے۔ طَعَامٌ حِرِیْفٌ: چرچراہٹ والا کھانا۔ ایک روایت میں ہے۔ (1) (۷۶) نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلٰی سَبْعَۃِ اَحْرُفٍ کہ قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے۔ اس کی تحقیق ہمارے رسالہ المنبھۃ علی فوائد القرآن میں ملے گی۔

Words
Words Surah_No Verse_No
حَرْفٍ سورة الحج(22) 11
مُتَحَرِّفًا سورة الأنفال(8) 16
يُحَرِّفُوْنَ سورة النساء(4) 46
يُحَرِّفُوْنَ سورة المائدة(5) 13
يُحَرِّفُوْنَ سورة المائدة(5) 41
يُحَرِّفُوْنَهٗ سورة البقرة(2) 75