اَلْعَیْشُ: خاص کر اس زندگی کو کہتے ہیں جو حیوان میں پائی جاتی ہے اور یہ لفظ اَلْحَیَاۃ سے اخص ہے کیونکہ اَلْحَیَاۃ کا لفظ حیوان، باری تعالیٰ اور ملائکہ سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے۔ اور اَلْعَیْشٌ سے لفظ اَلْمَعِیْشَۃُ ہے جس کے معنی ہیں: سامان زیست کھانے پینے کی وہ تمام چیزیں جن پر زندگی بسر کی جاتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (نَحۡنُ قَسَمۡنَا بَیۡنَہُمۡ مَّعِیۡشَتَہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا) (۴۳:۳۲) ہم نے ان میں ان کی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا۔ (مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا) (۲۰:۱۲۴) اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی۔ (وَ جَعَلۡنَا لَکُمۡ فِیۡہَا مَعَایِشَ ) (۱۵:۲۰) اور ہم ہی نے تمہارے لیے اس میں زیست کے سامان پیدا کردئیے۔ (لَکُمۡ فِیۡہَا مَعَایِشَ) (۷:۱۰) تمہارے لیے اس میں سامان زیست۔ اور اہل جنت کے متعلق فرمایا: (فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ) (۱۰۱:۷) وہ دل پسند عیش میں ہوگا۔ اور نبی علیہ السلام نے فرمایا:(1) (لَا عَیْشَ اِلَّا عَیْشَ الْاٰخِرَۃِ) کہ حقیقی زندگی تو آخرت کی زندگی ہی ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
عِيْشَةٍ | سورة الحاقة(69) | 21 |
عِيْشَةٍ | سورة القارعة(101) | 7 |
مَعَاشًا | سورة النبأ(78) | 11 |
مَعَايِشَ | سورة الأعراف(7) | 10 |
مَعَايِشَ | سورة الحجر(15) | 20 |
مَعِيْشَةً | سورة طه(20) | 124 |
مَعِيْشَتَهَا | سورة القصص(28) | 58 |
مَّعِيْشَتَهُمْ | سورة الزخرف(43) | 32 |