اَمَّا : یہ کبھی حرف تفصیل ہوتا ہے اور احد الشیئین کے معنی داتا ہے او رکلام میں مکرر استعمال ہوتا ہے۔ جیسے فرمایا : (اَمَّاۤ اَحَدُ کُمَا فَیَسۡقِیۡ رَبَّہٗ خَمۡرًا ۚ وَ اَمَّا الۡاٰخَرُ فَیُصۡلَبُ فَ) (۱۲:۴۱) تم میں سے ایک (جو پہلا خواب بیان کرنے وال ہے وہ) تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا او رجو دوسرا ہے وہ سولی دیا جائے گا۔ او رکبھی ابتداء کلام کے لیے آتا ہے جیسے اَمَّا بَعْدُ فَاِنَّہٗ کَذَا۔