Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْفَرُّ وَالْفِرَارُ، اس کے اصل معنی ہیں: جانور کی عمر معلوم کرنے کے لیے اس کے دانتوں کو کھولنا۔ اسی سے فَرَّالدَّھْرُ جَذَعًا کا محاورہ ہے یعنی زمانہ اپنی پہلی حالت پر لوٹ آیا۔ اور اسی سے اِفْتِرَارٌ: ہے جس کے معنی ہنسنے میں دانتوں کا کھل جانا کے ہیں۔ فَرَّ مِنَ الْحَرْبِ فِرَارًا میدان کارزار چھوڑ دینا۔ لڑائی سے فرار ہوجانا۔ قرآن پاک میں ہے: (فَفَرَرۡتُ مِنۡکُمۡ ) (۲۶:۲۱) تو میں تم سے بھاگ گیا۔ (فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَۃٍ) (یعنی شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔) (فَلَمۡ یَزِدۡہُمۡ دُعَآءِیۡۤ اِلَّا فِرَارًا) (۷۱:۶) لیکن میرے بلانے سے اور زیادہ گریز کرتے رہے۔ (لَّنۡ یَّنۡفَعَکُمُ الۡفِرَارُ اِنۡ فَرَرۡتُمۡ ) (۳۳:۱۶) (کہہ دو) کہ اگر تم … بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہ دے گا۔ (فَفِرُّوۡۤا اِلَی اللّٰہِ) (۵۱:۵۰) تو تم خدا کی طرف بھاگ چلو۔ اَفْرَرْتُہٗ: کسی کو بھگا دینا۔ رَجُلٌ فَرٌّ وَفَارٌ: بھاگنے والا۔ اَلْمَفَرُّ: (مصدر) کے معنی بھاگنا (ظرف مکان) جائے فرار (ظرف زمان) بھاگنے کا وقت چنانچہ آیت: (اَیۡنَ الۡمَفَرُّ) (۶۵:۱۰) کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں۔ کے معنی تینوں طرح ہوسکتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْفِرَارُ سورة الأحزاب(33) 16
الْمَفَرُّ سورة القيامة(75) 10
تَفِرُّوْنَ سورة الجمعة(62) 8
فَرَرْتُمْ سورة الأحزاب(33) 16
فَرَّتْ سورة المدثر(74) 51
فَفَرَرْتُ سورة الشعراء(26) 21
فَفِرُّوْٓا سورة الذاريات(51) 50
فِرَارًا سورة الكهف(18) 18
فِرَارًا سورة الأحزاب(33) 13
فِرَارًا سورة نوح(71) 6
يَفِرُّ سورة عبس(80) 34