اَلذَّرْئُ کے معنیٰ ہیں اﷲ تعالیٰ نے جس چیز کا ارادہ کیا اسے ظاہر کردیا۔ کہا جاتا ہے: ذَرَئَ اﷲُ الْخَلْقَ: یعنی ان کے اشخاص کو موجود کیا قرآن پاک میںہے: (وَ لَقَدۡ ذَرَاۡنَا لِجَہَنَّمَ کَثِیۡرًا مِّنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ) (۷۔۱۷۹) اور ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لئے پیدا کئے ہیں۔ (وَ جَعَلُوۡا لِلّٰہِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الۡحَرۡثِ وَ الۡاَنۡعَامِ نَصِیۡبًا) (۶۔۱۳۶) اور (یہ لوگ) خدا ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں (یعنی) اور چوپایوں میں خدا کا بھی ایک حصہ مقرر کرتے ہیں۔ (وَّ مِنَ الۡاَنۡعَامِ اَزۡوَاجًا ۚ یَذۡرَؤُکُمۡ فِیۡہِ ) (۴۲۔۱۱) اور چار پایوں کے بھی جوڑے(بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اور (تَذْرْوْہْ الرِّیٰحْ) (۱۸۔۴۵) میں ایک قرأت تَذْرَؤْہٗ الرِّیَاحُ بھی ہے۔ (1) اَلذَّرْئَ ۃُ: بڑھاپے یا نمک کی سفیدی۔ کہا جاتا ہے کہ مِلْحٌ ذَرْاٰنِیٌّ: نہایت سفید نمک(2) اور جس کے بال سفید ہوجائیں اسے رَجُلٌ اَذْرَئُ کہا جاتا ہے۔اس کی مؤنث ذَرْآئُ ہے۔ ذَرِیَٔ شَعْرُہٗ (وَذَرَئَ کفرح و منع) اس کے بال سفید ہوگئے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
ذَرَاَ | سورة الأنعام(6) | 136 |
ذَرَاَ | سورة النحل(16) | 13 |
ذَرَاَكُمْ | سورة المؤمنون(23) | 79 |
ذَرَاَكُمْ | سورة الملك(67) | 24 |
ذَرَاْنَا | سورة الأعراف(7) | 179 |
يَذْرَؤُكُمْ | سورة الشورى(42) | 11 |