اَلنَّکْثُ:کے معنی کمبل یا سوت ادھیڑنے کے ہیں اور یہ قریب قریب نَقْضٌ کے ہم معنی ہے اور بطور استعارہ عہد شکنی کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَاِنْ نَّکَثُوْا اَیْمَانَھُمْ) (۹۔۱۲) اور اگر اپنی قسمیں توڑڈالیں۔ (اِذَا ھُمْ یَنْکُثُوْنَ) (۷۔۱۳۵) تو وہ عہد توڑڈالتے ہیں۔ اَلنِّکْثُ وَالنَّکِیْثَۃُ ..... مِثْلُ النِّقُضِ وَالنَّقِیْضَۃِ) اور نَکِیْثَۃٌ ہر اس مشکل معاملہ کو کہتے ہیں جس میں لوگ عہدوپیمان توڑڈالیں۔شاعر نے کہا (1) (الطویل) (۴۳۷) (مَتٰی یَکُ اَمْرٌ لِلنَّکِیْثَۃِ اَشْھَدِ جب کوئی معاملہ عہد شکنی کی حد تک پہنچ جائے تو میں حاضر ہوتا ہوں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اَنْكَاثًا | سورة النحل(16) | 92 |
نَّكَثَ | سورة الفتح(48) | 10 |
نَّكَثُوْٓا | سورة التوبة(9) | 13 |
نَّكَثُوْٓا | سورة التوبة(9) | 12 |
يَنْكُثُ | سورة الفتح(48) | 10 |
يَنْكُثُوْنَ | سورة الأعراف(7) | 135 |
يَنْكُثُوْنَ | سورة الزخرف(43) | 50 |